”کل وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اہم ترین پیغام قوم کو دیں گے کل ہم سب پشاور میں عمران خان کی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے کل ہم عمران خان اور تمام ناحق اسیران کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان سب کی رہائی کا مطالبہ کریں گے ۔“
@OmarAyubKhan#ناحق_قید_کے_3سال
ایک بگڑا ہوا نظام اور روتی ہوئی مائیں، بہنیں، بیٹیاں
ایک طرف باپ کو پولیس گھسیٹ رہی ہے، اور دوسری طرف بیٹیاں اپنے باپ کو بچانے کے لیے اپنی عزتِ نفس کو داؤ پر لگا رہی ہیں۔ یہ منظر ہمارے معاشرے کے اخلاقی زوال کی بدترین مثال ہے۔
آج کا پاکستان وہ نہیں جو خوابوں میں دیکھا گیا تھا، بلکہ وہ ایک ایسی بھیانک حقیقت بن چکا ہے جہاں ’’قانون کی حکمرانی‘‘ کا نعرہ صرف ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے۔ غلط فیصلوں، سیاسی انتقام اور اداروں کی بے لگام طاقت نے اس مملکتِ خداداد کو ایک ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے جہاں سے واپسی ناممکن نظر آتی ہے۔
پاکستان کی پولیس آج ’’فارم 47 کی حکومت کے ہاتھوں میں ایک کھلونا بن چکی ہے، اداروں کو سیاسی اغراض کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جہاں وردی پہن کر بھی انسانیت کو پامال کیا جا رہا ہے۔
پولیس اب قانون کی نہیں بلکہ فارم 47 کے حکمرانوں کی ’’ذاتی ملیشیا‘‘ بن چکی ہے۔ جو بھی اختلافِ رائے رکھے، جو بھی حکومتی پالیسیوں پر انگلی اٹھائے، اسے کچلنے کے لیے پولیس کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔
پولیس اہلکار اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہوئے ایک بے لگام، بھپرے ہوئے ہاتھی کی طرح عوام کے گھروں میں گھس رہے ہیں۔ ان کے لیے نہ کوئی قانون ہے، نہ کوئی اخلاقی قدر، اور نہ ہی کسی شہری کی عزتِ نفس کی کوئی اہمیت۔
سب سے دردناک پہلو یہ ہے کہ پولیس کی یہ درندگی صرف مردوں تک محدود نہیں رہی۔ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں، کی عزت کو پامال کرنا بھی اب معمول بنتا جا رہا ہے۔ نوجوان بیٹیاں، جو معاشرے کا سب سے نازک اور قابلِ احترام حصہ ہیں، اپنے باپ کو پولیس کے ظلم سے بچانے کے لیے آئیں تو ان کے دوپٹے اتار دیے جاتے ہیں۔
کیا یہی وہ پاکستان تھا جس کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی تھیں؟
جس کا قائد اعظم اور علامہ اقبال نے خواب دیکھا تھا؟
کیا یہی وہ ملک ہے جہاں عورت کو عزت و احترام کا مقام حاصل ہونا چاہیے تھا؟
ہمارا دینِ اسلام عورت کی عزت و احترام کا حکم دیتا ہے۔ قرآن و سنت میں ماں، بہن اور بیٹی کو عزت و تکریم دینے کی تعلیم دی گئی ہے، لیکن آج کے نظام میں ان اقدار کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔
ان فارم 47 کے ظالم حکمرانوں اور ان کے ہینڈلروں کا انجام بھی ان شاء اللہ تاریخ کے ان ظالم کرداروں جیسا ہوگا جنہوں نے اقتدار کے نشے میں انسانیت، انصاف اور حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔ فرعون ہو، نمرود ہو یا یزید، ظلم کی بنیاد پر کھڑی کی گئی کوئی بھی سلطنت ہمیشہ قائم نہیں رہ سکی
فرعون نے بھی خود کو ناقابلِ شکست سمجھا تھا، نمرود نے بھی اپنی طاقت پر غرور کیا تھا اور یزید کا اقتدار بھی ہمیشہ قائم نہیں رہا۔ ظلم جتنا بھی طاقتور دکھائی دے، اس کا انجام زوال ہی ہوتا ہے
#مینڈیٹ_چور_بےشرم_حکمران
#PakistanUnderFascism
کبل سوات کے المناک دھماکہ
اس معصوم کا کیا قصور تھا؟ تقریبا آٹھ سال کی عمر میں زندگی کا سفر ختم ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ اس ننھے فرشتے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔ 💔 #Swat#Kabal
کوئی بھی دنیا کا نظام لے آئیں اس کے اوپر شریف اور زرداری بیٹھا دیں وہ سارے نظام کرپٹ ہو جائیں گے، آج نواز شریف کو کسی طرح انگلینڈ کا وزیرِ اعظم بنا دیں میں آپ کو گارنٹی کرتا ہوں کہ دس سال میں وہ ملک مقروض ہو جائے گا اور پاکستان سے کہے گا کہ ہمیں قرضہ دو۔ عمران خان
”حضور، قوم کو بتائیے، آپ نے تاحیات استثنی لینے سے لیکر 26ویں اور 27 ویں ترامیم تک پورا نظام بدل ڈالا مگر آپ کے تجربات ختم نہیں ہوئے۔ آپ کبھی ون یونٹ تو کبھی نئے یونٹس کے خواب دکھاتے ہیں مگر بالآخر آتے وہیں صفر پر ہیں۔ خام تیل کی قیمتیں جب نیچے آ چکی ہیں تو پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کیسے اوپر ہیں؟ گزشتہ سال بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے بٹورے گئے ہیں۔“ پارس جہانزیب
@Parasjahanzaib1
#AsimLaw
پیٹرول 75 پیسے سستا ⛽ نئی قیمت Rs 335.06
لیکن ڈیزل Rs 2.24 مہنگا ہو کر Rs 390.62 پر 😓
FBR نے بھی Rs 810 ارب کا ریکارڈ ٹیکس جمع کر لیا۔
سونے میں بھی Rs 3000 کا اضافہ 💰