سبط حسن برصغیر کا کارل مارکس تھا، علی عباس جلالپوری برٹرینڈ رسل اور ول ڈیورانٹ تھا۔۔۔
منشی پریم چند چارلس ڈاکنز اور لیو ٹالسٹائی تھا۔۔
رابندر ناتھ ٹیگور، ولیم بلیک اور والٹ وہٹمین تھا۔۔۔
برصغیر کے یہ چاروں مفکر دنیا کے عظیم ترین انسان تھے۔۔۔۔
انکو پڑھ کر انسان اپنے گرد لگے روائتی دائروں سے نکل کر سوچنا شروع کر دیتا ہے۔۔۔
درد کا گہرا سمندر اور میں
زندگی کا سر پہ پتھر اور میں
اس طرف شیشے ہی شیشے اور وہ
اس طرف پتھر ہی پتھر اور میں
ہے یہی عہد جنوں کی یادگار
ایک کوچہ ایک پتھر اور میں
ٹوٹ جانے کو ہیں سب جام و سبو
ایک لغزش ایک ٹھوکر اور میں
@urdu_bazm
جہاں میں ہیں عِبرت کے ہر سُو نَمونے
مگر تُجھ کو اندھا کِـیّا رنگ و بُو نے
کبھی غور سے یه بھی دیکھا ہے تُو نے
جو مَعمور تھے وہ محل اب ہیں سُونے
جَگہ جی لگانــے کی دُنیا نہیں ہے
یه عِبرت کی جا ھے تَماشَہ نہیں ہے
مِلے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسے
مکیں ہو گئے لامکان کیسے کیسے
ہوئے ناموَر بـے نِشاں کیسے کیسے
زَمیں کھا گئی نُوجَواں کیسے کیسے
جَگہ جی لگانــے کی دُنیا نہیں ہے
یه عِبرت کی جا ہے تَماشہ نہیں ہے
زمیں کے ہوئے لوگ پَیوَند کیا کیا
مَلوک و حُضور و خُداوَند کیا کیا
دِکھائـے گا تُو روز چند کیا کیا
اَجَل نے بِچھاڑے تَنُومَند کیا کیا
جَگہ جی لگانــے کی دُنیا نہیں ہے
یه عِبرت کی جا ہے تَماشہ نہیں ہے
اَجَل نے نہ کَسرٰی ہی چھوڑا نہ دَارَا
اِسی ســے سِکندر سا فاتِح بھی ہارا
ہر اک لِـے کے کیا کیا حَسرت سِدھارا
پڑا رہ گیـــا سب یہی ٹَھاٹھ سارا
جَگہ جی لگانــے کی دُنیا نہیں ہے
یه عِبرت کی جا ہے تَماشہ نہیں ہے
یہاں ہر خُوشی ہے مُبّدل بہ صَد غَم
جہاں شادیاں تِھیں وہیں اب ہیں ماتَم
یہ سب ہر طــــــــرف اِنقلابات عالَم
تری ذات ہی میں تَغُیر میں ہر دم
جَگہ جی لگانــے کی دُنیا نہیں ہے
یه عِبرت کی جا ہے تَماشہ نہیں ہے
تُجھے پہلے بَچپَن نـے برسوں کِھلایا
جَوانی نے پِھر تُجھ کو مَجنُوں بنایا
بُڑھاپـے نے پِھر آ کے کیا کیا سَتایا
اَجَل تیرا کر دے گی بالکل صَفایا
جَگہ جی لگانــے کی دُنیا نہیں ہے
یه عِبرت کی جا ہے تَماشَہ نہیں ہے
یہی تُجھ کو دُھن ہے رہوں سب سے بالا
ہـو زِینَت نِـرالی، ہــو فَیشن نِـرالا
جِیـا کرتا ہـــــے کیا یُونہی مَرنے والا
تُجھے حُسنِ ظاہر نے دھوکے میں ڈالا
جَگہ جی لگانــے کی دُنیا نہیں ہے
یه عِبرت کی جا ہے تَماشَہ نہیں ہے
وہ ہے عَیش و عِشرت کا کوئی محل بھی
جہاں تاک میں کھــــڑی ہو اَجَل بھی
بس اب اپنــے اِس جِہل سے تُو نکل بھی
یه طَـرز مَعیشت اب اپنا بَدل بھی
جَگہ جی لگانــے کی دُنیا نہیں ہے
یه عِبرت کی جا ہے تَماشہ نہیں ہے
یه دُنیائے فانی ہے محبُوب تُجھ کو
ہوئی واہ کیا چیز مَرغوب تُجھ کو
نہیں عَقـل اِتنی بھی مَجذُوبؔ تُجھ کو
سَمجھ لینا اب چاہئـے خُوب تُجھ کو
جَگہ جی لگانــے کی دُنیا نہیں ہے
یه عِبرت کی جا ہے تَماشہ نہیں ہے
بُڑھاپـے ســے پا کر پیامِ قَضا بھی
نہ چونکا نہ چِیتا نہ سَنبھلا ذرا بھی
کوئی تیری غَفلَت کی ہــے انتہا بھی
جنُوں تا بِکے ہوش میں اپنے آ بھی
جَگہ جی لگانــے کی دُنیا نہیں ہے
یه عِبرت کی جا ہے تَماشَہ نہیں ہے
نہ دِلدادہءِ شعر گوئی رہے گا
نہ گرویدہ شُہرہ جُوئی رہے گا
نہ کوئی رہا ہے نہ کوئی رہے گا
رہے گا تو ذِکرِ نِکوئی رہے گا
جَگہ جی لگانــے کی دُنیا نہیں ہے
یہ عِبرت کی جا ہے تَماشَہ نہیں ہے
جب اِس بزم سے اُٹھ گئے دوست اکثر
اور اُٹھتـے چلے جا رہـــے ہیں برابر
یہ ہر وقت پیشِ نَظر جب ہے یہ مَنظر
یہاں پر ترا دل بہلتا ہـــــــے کیونکر
جَگہ جی لگانــے کی دُنیا نہیں ہے
یہ عِبرت کی جا ہے تَماشَہ نہیں ہے
جہاں میں کہیں شورِ ماتَــــم بَپا ہے
کہیں فِکر و فاقَہ ســـــے آہ و بکا ہے
کہیں شِکــــــوہ جَور و مَکّر و دَغا ہے
غَرض ہر طَرف سے یہی بَس صَدا ھے
جَگہ جی لگانــے کی دُنیا نہیں ہے
یہ عِبرت کی جا ہے تَماشَہ نہیں ہے
خواجہ عزیز الحسن مجذوب
اگر کوئی عریاں تصویر بنانے کے لیے AI یا فوٹو شاپ سے آپ کی تصویر میں ترمیم کرتا ہے تو آپ
https://t.co/t9n61qlA9t
پر جائیں اور اصل تصویر اور ترمیم شدہ تصویر اپلوڈ کريں پھر وہ تمام انٹرنيٹ سے تمام جگہوں سے ترمیم شدہ تصویر کو ہٹا دیں گے اس کے لیے آپ کو کسی سے براہ راست بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے آپ کی شناخت خفیہ رہے گی