دا الله دې کرم ته ګوره، جانان فالو کړم
دا باچاخان دا تسلسل تر دې وخت پورې په پښتنو ډېر احسانونه
خو په ما دا صدر صېب دا ډېر لوې احسان دې
صدر صېب رب درته ډېر لوې جوند او روغ صحت درکه
ډېره مینه او مننه مې قبول کړې
🙏🙏🙏🙏 @AimalWali
نیا وزیراعلی (باتور خان) آیا تو کہا کہ جان قربان کردوں گا۔
علی امین گنڈاپور پھر بھی بہتر تھا کیونکہ کم از کم اپنے لیڈر سے ملاقات تو کرتا۔ نئے وزیراعلی کو 10 مہینے ہوگئے، رہائی تو دور کی بات ملاقات تک نہ کرسکے۔ انہوں نے نہ پختونخوا کی خدمت کی، نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ وفا کیا
امیرحیدرخان ہوتی، سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا
@HaiderHotiANP
پنجاب میں روزانہ ترقی کے نئے منصوبے اور خیبرپختونخوا میں صرف چوری، بربادی اور مایوسی۔۔ پنجاب میں ترقی، نئے منصوبوں اور خوشحالی کے چرچے ہیں جبکہ یہاں ہر روز چوری، دھماکے اور حملوں کی خبریں ہیں۔
سابق وزیراعلی پختونخوا امیرحیدرخان ہوتی کا کاٹلنگ مردان میں خطاب
@HaiderHotiANP
اگر کسی کو یہ دیکھنا ہو کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کی جامعات اور تعلیمی اداروں کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے، تو گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا حالیہ ڈگری سکینڈل ہی کافی ہے۔
تحریک انصاف کے ایک سابق وزیراعلیٰ نے ایک پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ کو 85 نمبر سے اوپر لاکر تعینات کیا(یہ موصوف سوات ویٹرنیٹی یونیورسٹی میں تعینات تھا اور ان کو سوات یونیورسٹی سے گومل یونیورسٹی اور ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا)، اور انہی کے دور میں مبینہ طور پر گومل یونیورسٹی سے 500 سے زائد جعلی ڈگریاں جاری ہوئیں۔ بعد ازاں جب ایک مستقل وائس چانسلر تعینات ہوا تو اس نے اس معاملے کی انکوائری شروع کی اور تمام تر سیاسی دباؤ اور بااثر شخصیات، بشمول مینا خان، کو خاطر میں لائے بغیر سلیکشن بورڈ بھی منعقد کرایا۔ جب احتساب کا عمل آگے بڑھا تو اسی وائس چانسلر کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ جواز یہ پیش کیا گیا کہ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے انہیں جبری رخصت پر بھیجنے کی سفارش کی ہے، حالانکہ قائمہ کمیٹی کی سفارشات میں کہیں بھی ایسی کوئی ہدایت موجود نہیں۔اسی دوران یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ وائس چانسلر نے اس پر اپنی سطح پر باقاعدہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی اور زمہ داران کو معطل کروایا، لیکن اس کے باوجود ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک الگ انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کمیٹی کی سربراہی اسی شخص ڈاکٹر شکیب اللہ کے سپرد کی گئی جسے سابق وزیراعلیٰ نے پرو وائس چانسلر مقرر کیا تھا اور جس کے دورِ تعیناتی میں جعلی ڈگریوں کا سکینڈل سامنے آیا۔ اب فائرنگ کیلئے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی جعلی ڈگریوں تک کیسی پہنچی یہ الگ داستان ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ کسی مخالف سیاسی جماعت یا کالے چینلز کی کہانی نہیں، بلکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اپنی سرکاری دستاویزات سے سامنے آنے والے حقائق ہیں۔
سوال یہ ہے کہ اگر تحقیقات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو اور الزامات کا سامنا کرنے والوں کو ہی تحقیقات کی نگرانی سونپ دی جائے، تو صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شفافیت اور احتساب کی کیا امید باقی رہ جاتی ہے؟
خیبر پختونخوا کی جامعات کو سیاسی مداخلت، اقربا پروری اور انتظامی انتشار کے حوالے کرنا صوبے کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
خان رہا ہوتے ہیں یا نہیں، یہ اپنی جگہ؛ لیکن ان کے نام پر جس انداز سے اداروں کو چلایا جا رہا ہے، اس کی قیمت پورا صوبہ ادا کر رہا ہے۔ جلد یا بدیر اس حقیقت کا ادراک صرف عوام کو ہی نہیں بلکہ ان لوگوں کو بھی ہو جائے گا جنہوں نے یہ نظام قائم کیا۔
Shaheed KhanGul Bhittani, District President of Tank was martyred in 2012. Along with Bashir Bilour, Fazal Hameed Dawar, Maulana Khanzaib and hundreds of other nationalists, he never backed down from the struggle for a peaceful homeland.
#RememberingKhanGulBhittani
مولانا خانزیب هغه احساس دی چې نه وژل کېږي
مولانا خانزیب هغه وږمه ده چې نه تړل کېږي
مولانه خانزیب هغه سور رنګ دے چی د رياست د مرمو اور یی نشی تورولے
هغه د حق، جرت او مزحمت یو سمبول وو فکر یې په زړونو کښ ژوندی دے او پیغام به د نسلونو سره سفر کوي
1/2👇
"عوامی نیشنل پارٹی کا مطلب عزت، محبت اور بھائی چارہ"🚩🚩
" Awami National Party stands for dignity, love, and brotherhood." @MianIftikharHus@HussainShah06
اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حامد خان طوفان کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر کشمیر پریمیئر لیگ کے ارشد خٹک بھی موجود تھے۔
یہ لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ سیاست کو بدنام کیا جائے، اور اسے صرف ٹھیکے داری، نالیوں، سڑکوں، ٹیوب ویلوں تک محدود کر دیا جائے۔ اور کہا جائے کہ چھوڑیں یہ سب باتیں، بتائیں کون سی سڑک بنائی فلاں نے تمہارے لئے؟ کون سا منصوبہ دیا؟ کتنی بجلی فراہم کی؟
سیاست صرف ٹھیکوں اور منصوبوں کا نام نہیں۔ سیاست قوموں کا مستقبل سنوارنے کا نام ہے۔ اپنی سرزمین پر امن قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے کا نام ہے۔ اپنی مٹی پر اپنے اختیار، اپنے وسائل اور اپنے فیصلوں کا حق حاصل کرنے کا نام ہے۔ اپنے لوگوں کے درمیان بھائی چارہ، اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کا نام سیاست ہے۔
سیاست کا اصل مقصد ایک مضبوط تنظیم کے ذریعے ان قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے جو آپ کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، آپ کے درمیان نفرتیں پھیلاتی ہیں، اختلافات کو ہوا دیتی ہیں اور آپ کو قبائلی و خاندانی دشمنیوں میں الجھا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں
اصغر خان اچکزئی
صدر عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان
#ANP | #ANPBalochistan | #AsgharKhanAchakzai
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا مزدور کسان پارٹی کے مرکزی چیئرمین افضل خاموش کو پرواز سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرنے کے واقعے پر اظہارِ تشویش
🔴 اختلافِ رائے کو جرم بنا دینا کسی بھی جمہوری معاشرے کیلئے نیک شگون نہیں۔
🔴 اگر کسی شہری یا سیاسی رہنما کے خلاف کوئی قانونی معاملہ موجود ہے تو اس کے لیے آئین اور قانون میں واضح طریقہ کار موجود ہے، مگر لوگوں کو سفر کے دوران آف لوڈ کرکے گرفتار کرنا ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کو مزید مجروح کرتا ہے۔
🔴 ایسے اقدامات سیاسی انتقام اور جمہوری آزادیوں پر قدغن کے تاثر کو تقویت دیتے ہیں۔
🔴 سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو دباؤ، گرفتاریوں اور ہراسانی کے ذریعے خاموش کرانے کی پالیسی نہ پہلے کامیاب ہوئی ہے اور نہ آئندہ ہوگی۔
🔴 جمہوریت کی اصل روح اختلافِ رائے کو برداشت کرنے، آئین کی بالادستی کو تسلیم کرنے اور شہری آزادیوں کے تحفظ میں ہے، نہ کہ سیاسی آوازوں کو طاقت کے ذریعے دبانے میں۔
🔴 مطالبہ کرتے ہیں کہ افضل خاموش کے ساتھ ہونے والے اس واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، اگر ان کی گرفتاری غیر قانونی یا بلاجواز ثابت ہوتی ہے تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
🔴 عوامی نیشنل پارٹی ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہوگی جو آئین، جمہوریت، بنیادی انسانی حقوق اور سیاسی آزادیوں کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، کیونکہ ایک فرد کے حقوق پر حملہ درحقیقت پوری جمہوری اقدار پر حملہ ہوتا ہے۔
#ANP | #AimalWaliKhan | #AwamiNationalParty
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کے زیر اہتمام دامان میں شمولیتی تقریب کا انعقاد، صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی خصوصی شرکت۔ شمولیتی تقریب میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے مختلف خاندانوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ صوبائی صدر نے تقریب سے خطاب کیا اور نئے شامل ہونے والے اراکین کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں۔ ضلعی صدر ارباب طاہر، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ارباب اللہ یار خان سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #ANPPeshawar
⬛️ وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں مل کر صوبے کے عوام کے آئینی حقوق پامال کر رہی ہیں۔
⬛️ خیبر پختونخوا کے وسائل پر دوسروں کا قبضہ اور یہاں کے عوام کی محرومی ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔
⬛️ گیس اور تیل درازندہ (ڈیرہ اسماعیل خان) کی سرزمین سے نکل رہی ہے، مگر پائپ لائن پنجاب کی جانب بچھائی جا رہی ہے۔
⬛️ آئین کے تحت صوبے کے وسائل پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے۔
⬛️ خیبر پختونخوا روزانہ تقریباً 500 ملین کیوبک فٹ گیس پیدا کرتا ہے، مگر اسے اپنی ہی پیداوار میں سے صرف 150 ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
⬛️ ایف آر درازندہ میں مقامی آبادی کو اعتماد میں لیے بغیر پنجاب کی جانب گیس پائپ لائن ناقابل قبول ہے۔
⬛️ یہ رویہ آئین، وفاقی اصولوں اور مقامی عوام کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
⬛️ بدقسمتی سے اپنی ضرورت سے کئی گنا زیادہ گیس اور بجلی پیدا کرنے کے باوجود خیبر پختونخوا میں گھریلو اور صنعتی ضروریات کے لیے گیس اور بجلی دستیاب نہیں۔
⬛️ کارخانے بند ہو رہے ہیں، سرمایہ کاری ختم ہو رہی ہے اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
⬛️ دوسری طرف پنجاب، جہاں گیس اور بجلی کی پیداوار سب سے کم ہے، وہاں صنعتوں اور گھریلو صارفین دونوں کو بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔
⬛️ اگر گندم پر پنجاب کا حق تسلیم کیا جا سکتا ہے تو پختونخوا کی گیس، تیل اور بجلی پر یہاں کے عوام کا آئینی حق کیوں تسلیم نہیں کیا جا رہا؟
⬛️ وفاق صرف گیس اور بجلی ہی نہیں بلکہ ان وسائل کی مد میں پختونخوا کے مالی واجبات ادا کرنے سے بھی گریز کر رہا ہے۔
⬛️ پختونخوا کے وسائل لوٹنے میں صوبائی حکومت سہولت کار بنی ہوئی ہے۔
⬛️ پختونخوا کی محرومیوں میں اضافے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت ایک ہی صفحے پر ہیں۔
⬛️ جن قوتوں کی خوشنودی کے لیے دونوں حکومتیں سرگرم ہیں، انہیں عوام کی بجائے صرف پختونخوا کے وسائل سے دلچسپی ہے۔
⬛️ مطالبہ کرتے ہیں کہ کوٹ پلک، درازندہ اور خیبر پختونخوا کے دیگر گیس و تیل پیدا کرنے والے علاقوں کے عوام کو آئین کے مطابق فوری طور پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مقامی آبادی کو اعتماد میں لیا جائے، رائلٹی اور دیگر مالی حقوق شفاف انداز میں ادا کیے جائیں اور صوبے کے قدرتی وسائل پر اس کا آئینی حق عملی طور پر تسلیم کیا جائے۔
⬛️ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے وسائل پر کسی بھی قسم کا ڈاکہ ہرگز قبول نہیں کرے گی اور صوبے کے آئینی، معاشی اور وسائل کے حقوق کے لیے ہر سیاسی، آئینی اور جمہوری فورم پر بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی۔
#ANP | #AimalWaliKhan | #AwamiNationalParty
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا مرکزی و صوبائی بجٹ، ڈاکٹروں کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں، خام تیل کی قیمتوں اور ملاکنڈ ڈویژن و ضم شدہ اضلاع پر ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے اظہارِ خیال:
#ANP | #ANPPakhtunKhwa | #MianIftikharHussain
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے مقید عدالتوں کے ذریعے #BYC کی قیادت، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی اور دیگر رہنماؤں کو سنائی جانے والی سزاؤں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دراصل قومی حقوق، انسانی وقار اور انصاف کی جدوجہد کو دبانے کی ایک کوشش ہے۔ مگر تاریخ گواہ ہے کہ حق اور سچائی کے لیے اُٹھنے والی آوازوں کو قید تو کیا جا سکتا ہے، شکست نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ جب کسی قوم کے سیاسی، سماجی اور انسانی مطالبات کا جواب مکالمے، انصاف اور آئینی راستوں کے بجائے جبری گمشدگیوں، مسخ شدہ لاشوں، ماورائے آئین گرفتاریوں اور سزاؤں کی صورت میں دیا جائے تو یہ مسائل کے حل کی نہیں بلکہ ان سے فرار کی علامت ہوتا ہے۔ وقتی طاقت کے زعم میں مبتلا مقتدر قوتوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ قومی حقوق کی تحریکیں افراد کی محتاج نہیں ہوتیں؛ وہ عوام کے اجتماعی شعور، تاریخی محرومیوں، انصاف اور حقِ ملکیت کی خواہش اور طلب سے جنم لیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیلوں کی دیواریں انسانوں کو محدود کر سکتی ہیں، لیکن نظریات، شعور اور قومی شناخت کے احساس کو نہیں۔ تاریخ کا ہر باب اس حقیقت کا گواہ ہے کہ طاقت کے زور پر خاموش کرائی گئی آوازیں وقت کے ساتھ مزید قوت اور وسعت اختیار کرتی ہیں۔
اصغر خان اچکزئی کے مطابق حق، انصاف، قومی وقار اور انسانی آزادی کے لیے کی جانے والی جدوجہد محض ایک سیاسی مطالبہ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل سے جڑا ہوا ایک عہد ہے۔ اسی لیے ظلم کے فیصلے وقتی حیثیت رکھتے ہیں، جبکہ انصاف اور مزاحمت کی داستانیں تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وقت بارہا ثابت کر چکا ہے کہ قوموں کے حقوق کو سزاؤں سے نہیں بلکہ انصاف کے ذریعے تسلیم کیا جاتا ہے، اور جو آوازیں اپنی دھرتی، اپنے لوگوں اور اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے بلند ہوتی ہیں، وہ بالآخر تاریخ کا رخ متعین کرتی ہیں۔
ANP Balochistan President @AsgharAchakzaii condemned the sentencing of #BYC leaders, calling it an attempt to suppress democratic voices and legitimate demands for rights and justice.
عوامی نیشنل پارٹی کے رکنِ صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ارباب عثمان خان کا اسمبلی اجلاس میں خطاب
🟥 بجٹ کو سیاسی معاملات سے مشروط کرنے کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوامی مسائل کو ترجیح دی جائے
🟥 خیبرپختونخوا میں بار بار وزیراعلیٰ کی تبدیلیوں سے گورننس کا نظام متاثر ہو رہا ہے، صوبے کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں
🟥 سیاست کو پوائنٹ اسکورنگ سے نکال کر عوامی خدمت، ڈیلیوری اور کارکردگی کی طرف لے جانا ہوگا
🟥 عمران خان کی سیاست کی بنیاد خیبرپختونخوا سے رکھی گئی، اب توجہ خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکلات پر ہونی چاہیے
🟥 صحت، تعلیم، زراعت، توانائی اور امن و امان خیبرپختونخوا کے اصل مسائل ہیں، ان پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے
🟥 ایم ٹی آئیز نظام کے نفاذ سے پہلے خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں مرحلہ وار تجربہ کیا جانا چاہیے تھا
🟥 پختونخوا کے بڑے ہسپتالوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے بجٹ کے استعمال کا جائزہ لینا ہوگا
🟥 صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز کو فعال کرنا ہوگا
🟥 عوام کو بروقت علاج کی فراہمی کے لیے اضلاع کی سطح پر سہولیات بڑھانا ہوں گی
🟥 ادویات کے معیار، نگرانی اور فراہمی کے نظام کو مضبوط کرنا ہوگا
🟥 لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہیں، صرف ماڈل سکول بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا
🟥 تعلیمی نظام میں اساتذہ کی کارکردگی اور معیار بہتر بنانے کے لیے جدید اصلاحات ضروری ہیں
🟥 امتحانی نظام کو رٹے سے نکال کر جدید اور صلاحیت پر مبنی بنانا ہوگا
🟥 پختونخوا میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے مطابق تعلیم کو فروغ دینا ہوگا
🟥 پختونخوا کی زراعت کو مضبوط بنانے کے لیے گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانا ضروری ہے
🟥 عوام کی بنیادی ضروریات روٹی، روزگار، بجلی اور پانی ہیں، منصوبہ بندی انہی ترجیحات کے مطابق ہونی چاہیے
🟥 بی آر ٹی سمیت بڑے منصوبوں کے اخراجات، خسارے اور مستقبل کے اثرات کا جائزہ لینا ہوگا
🟥 پختونخوا حکومت کو سرمایہ کاری کے لیے ماحول پیدا کرنا چاہیے، ہر شعبے میں خود کاروبار نہیں کرنا چاہیے
🟥 اٹھارویں ترمیم کے بعد خیبرپختونخوا کے توانائی وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرنا ہوگا
🟥 خیبرپختونخوا میں مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ عملدرآمد اور گورننس کا ہے
🟥 ضم اضلاع میں خیبرپختونخوا حکومت کو بنیادی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینا ہوگی
🟥 پختونخوا میں امن و امان کے لیے جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور مؤثر پولیس نظام ضروری ہے
🟥 عوام کے تحفظ کے بغیر معاشی اور سماجی ترقی ممکن نہیں
🟥 پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کو جمہوری کردار ادا کرنا ہوگا
🟥 پختونخوا کے منتخب نمائندوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنا ضروری ہے
🟥 بجٹ صرف کاغذی اعداد و شمار نہیں بلکہ خیبرپختونخوا کے عوامی مسائل کے حل کا عملی منصوبہ ہونا چاہیے
🟥 بجٹ کی مسلسل نگرانی، جائزہ اور شفافیت ضروری ہے
🟥 ترقیاتی پروگراموں پر مؤثر مانیٹرنگ کے بغیر عوام کو فائدہ نہیں پہنچ سکتا
🟥 اداروں کو جواب دہ بنائے بغیر خیبرپختونخوا میں بہتر گورننس قائم نہیں ہو سکتی
🟥 سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی ہوگی
#ANP | #ANPPakhtunKhwa | #ArbabUsmanKhan