غزل
حسین ثاقب
دل کی دھڑکن ہی بنی آج سراسر دستک
سینۂ چاک نے دی آپ کے در پر دستک
گھر میں دروازہ نہیں کھولنے والا کوئی
ہاتھ پھر بھی دئے جاتا ہے برابر دستک
جانے کیا مانع ہے اب سیدھا چلے آنے میں
کیوں درِ دل پہ وہ دیتا ہے جھجک کر دستک
وہ دریچہ ہو کہ دروازہ ہو یا ہو دیوار
اب تو ہر سمت سے دیتا ہے وہ اکثر دستک
ایسے لگتا ہے غزل رُوٹھ گئی ہے تجھ سے
اس کے دروازے پہ دو میرے مقدر! دستک
لوٹ جائیں بھی جو در سے تو کوئی بات نہیں
مجھ کو ہے آپ کے آنے سے بھی بڑھ کر دستک
اس کا آنا در و دیوار گرا کر ثاقب
آج دیتا ہے یونہی میرا ستمگر دستک
”ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں“
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو
کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو
اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
مدد کرنی ہو اس کی یار کی
ڈھارس بندھانا ہو
بہت دیرینہ رستوں پر
کسی سے ملنے جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
کسی کو یاد رکھنا ہو
کسی کو بھول جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
کسی کو موت سے پہلے
کسی غم سے بچانا ہو
حقیقت اور تھی کچھ
اس کو جا کے یہ بتانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں۔۔۔
منیر نیازی
کوئی چلتا ہے اتنی شان سے کیا
حسن اترا ہے آسمان سے کیا
سلیم طاہر
اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں جگہ نصیب عطا فرمائے ۔آمین
کوئی چلتا ہے اتنی شان سے کیا
حسن اترا ہے آسمان سے کیا
تم نے تو بات ہی پکڑ لی ہے
ایسا نکلا میری زبان سے کیا
لوگ مرتے ہیں اس کی آنکھوں پر
ہم بھی جائیں گے اپنی جان سے کیا
ڈوبنے والے کب کے ڈوب چکے
تیرتے ہیں یہ بادبان سے کیا
خاک اڑتی ہے اب در دل پر
آپ نکلے ہیں اس مکان سے کیا
سلیم طاہر
زِندگی اِس سے زیادہ تو نہیں عُمر تیری
بَس کِسی دوست کے ٫ مِلنے سے جُدا ہونے تک
ایک ایک سانس میری ٫ رَہن تھی دِلدار کے پاس
نقدِ جاں بھی نہ رہا ٫ قرض ادا ہونے تک
احمد فراز
جناب اتباف ابرک کی خوبصورت غزل
بزبان شاعر
کردار مختصر تھا کہانی میں ہم بھی تھے
دو چار دن تو قصہِ فانی میں ہم بھی تھے
پھر زندگی نے دفعتاً مطلع بدل دیا
پہلے پہل تو مصرعہِ ثانی میں ہم بھی تھے
دیوار پر لگا کے ہٹائی بھی اس نے خود
تصویر تھی پرانی ، پرانی میں ہم بھی تھے
لگتا ہے لکھ کے بھول گیا ہے ہمیں قلم
کوئی اسے بتائے کہانی میں ہم بھی تھے
یہ بات اور ہے کہ وہ مشہور ہو گیا
مجنوں کے ساتھ دشت مکانی میں ہم بھی تھے
کس منہ سے اب زمانے کو ابرک برا کہیں
اپنے خلاف شعلہ بیانی میں ہم بھی تھے
اتباف ابرک
آنکھوں کو مِیچ اور یہ خنجر گُزار دے
دیکھے بغیر تُو مِری گردن اُتار دے
تھوڑے سے دُکھ سے آنکھ بھی بھرتی نہیں مِری
دینے پہ آ گیا ہے تو دُکھ بے شمار دے
میثم علی آغا
جانے اس نے کیا دیکھا شہر کے منارے میں
پھر سے ہو گیا شامل زندگی کے دھارے میں
اپنے اپنے گھر جا کر سکھ کی نیند سو جائیں
تو نہیں خسارے میں میں نہیں خسارے میں
موت کے درندے میں اک کشش تو ہے ثروتؔ
لوگ کچھ بھی کہتے ہوں خودکشی کے بارے میں
#قومی_زبان