ریاست ستر برس سے زائد عمر کی ایک خاتون سے اتنی خوفزدہ ہے۔ میرے ماموں، عمران خان 1,206 دن سے یہ سب جھیل رہے ہیں اور ایک بار بھی نہیں جھکے۔ ہم بھی نہیں جھکیں گے۔ ولی خان
#pakistan@oxwali
خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
یااللہ ہمارے خان صاحب کی حفاظت فرما یا اللہ انہیں صحت والی لمبی زندگی عطا فرما
یااللہ انہیں ایسے محفوظ رکھ جیسے آپ نے حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ میں اور
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دہکتے ہوۓ انگاروں میں محفوظ رکھا
پہلے وہ عمران خان کے لیے آئے، اور بلاول نے کچھ نہ کہا، کیونکہ وہ عمران خان نہیں تھے۔ پھر وہ ججوں کے لیے آئے، اور بلاول نے کچھ نہ کہا، کیونکہ انصاف اس کی ترجیح نہیں تھا۔
پھر وہ صحافیوں کے لیے آئے، اور بلاول نے کچھ نہ کہا، کیونکہ سچ اس کے لیے ناقابلِ قبول تھا۔ پھر وہ آئین کے لیے آئے، اور بلاول نے کچھ نہ کہا، کیونکہ اقتدار اس کے لیے اصولوں سے زیادہ قیمتی تھا۔
پھر وہ جمہوریت کے لیے آئے، اور بلاول نے تالیاں بجائیں، کیونکہ اسے اقتدار کی میز پر ایک نشست دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
اور آخرکار وہ اس کے حلقۂ انتخاب کے لیے آئے، تو بلاول نے احتجاج میں آواز بلند کی۔ لیکن اس وقت تک کوئی جج باقی نہیں بچا تھا جو اس کی فریاد سنتا، کوئی آزاد صحافت باقی نہیں بچی تھی جو اس کے حق میں آواز اٹھاتی، کوئی آئین باقی نہیں بچا تھا جو اس کا تحفظ کرتا، اور کوئی جمہوریت باقی نہیں بچی تھی جو اس کا دفاع کرتی۔ سارہ تاثیر
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں
#Pakistan
@sarataseer
ملاقات کے دوران تین مواقع پر عمران خان نے ایک ہی جملہ بولا تھا " زندہ رہوں گا تو اپنی بے گناہی ثابت کروں گا " ۔ سلمان صفدر
@BrSalmanSafdar
ویڈیو دیکھنے کے لیے QR Code Scan کریں
#Pakistan#ImranKhan
بالکل سو فيصد درست کہا آپ نے
دنانیر کا حالیہ آن ایئر ڈرامہ "حرمت" میں بھی اس نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں...
باقی لوگوں کا کیا ہے ،ان کا کام ہی دودروں پہ باتیں بنانا ہے...ان کو روکا نہیں جا سکتا لیکن نظر انداز کیا جا سکتا ہے...
کہتے ہیں کہ سفارشں اور تعلق آپ کو ایک بار کام دلا سکتا ہے ۔۔
مگر بار بار نہیں !
کامیاب ہونے کے لیے کامیابی والے گن ہونا ضروری ہیں !
ابھی دنانیر مبین کی ایوارڈ جیتنے والی پوسٹ نظر کے سامنے آئی تو عادتا کمنٹ سیکشن کھولا اور اتنا گند دیکھ کر واپس بند کرنا پڑ گیا !
لوگوں نے اپنا سارا ذہنی خناس اور گندگی کمنٹس میں پھینک رکھی تھی!
میں پرسنلی یہ سمجھتی ہوں کہ ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ دنانیر کو شوبز ورلڈ میں اپنے باپ کے تعلقات کا سہارا ہو ۔۔
مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ وقت گزرنے ساتھ ساتھ اس لڑکی نے اپنے آپ کو قابل ثابت کیا ہے ۔۔
بیک ٹو بیک تین چار ہٹ ڈرامے دے چکی ہے !
ڈراموں کی ریٹنگ آڈینس سے ملتی ہے، باپ کے تعلقات سے نہیں !
مگر ہماری عوام اپنے ٹیلنٹ کی پزیرائی تک نہیں کرنا چاہتی!
وہ روس سے ایوارڈ جیت کر آئی ۔۔ عالمی میڈیا پر ابھری مگر یہاں کی عوام کو پکا یقین ہے کہ یہ ایوارڈ اسے اپنے باپ کی وجہ سے یا اپنی ورجینیٹی بریک کر کے ملا ہے!
ٹو بی آنسٹ!
اگر ایک انسان پبلک فگر ہے تو کیا اس پر تہمت لگانا اتنا آسان ہے؟؟
آخر یہ ہماری قوم کس طرف جارہی ہے؟
آخر کو ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہم نے اپنے منہ سے نکلنے والے ہر لفظ کا جواب دینا ہے !
اور یہ صرف دنانیر کی بات نہیں ہے ۔۔
چاہے عورت سیاستدان ہے ، چاہے وہ اداکارہ ہے ، چاہے وہ کوئی سوشل ورکر ہے ۔۔
وہ کسی بھی فیلڈ میں اگر کامیاب ہے ۔۔
اگر وہ پبلک فگر ہے تو اس پر تہمت باندھنا بہت آسان ہے اس قوم کے لیے!
یہاں تنقید نہیں ہوتی !
یہاں تہمت باندھی جاتی ہے ، کردار پر باتیں کی جاتی ہیں!
یہ جانتے ہوئے کہ حساب کتاب سب کا برابر ہوگا !
اللہ تعالیٰ کے ہاں کون کتنا مقرب ہے اسکا فیصلہ کرنے والے ہم کون ہوتے ہیں؟
ہوسکتا ہے جسے ہم خود سے نیچا سمجھ رہے ہو ۔۔
وہ درحقیقت اعمال میں ہم سے بہتر ہو !
خدا کے لیے کسی کے متعلق کچھ بولتے ہوئے یہ سوچ لیا کریں کہ آپ نے اپنے لفظوں کا جواب دینا ہے !! 🙏
ہیر رحمان ~
ربعیہ احسن کی دو بچیوں پر رحم کریں۔
ابھی کچھ دیر پہلے مرحومہ ربعیہ احسن کی فیملی کے ایک قریبی دوست کا مجھے فون آیا کہ فلاں دوست سے آپ کا نمبر لیا ہے۔ آپ سے ریکوسٹ کرنی ہے۔
ربیعہ کی چھوٹی بیٹی کی رو رو کر بہت بری حالت ہے۔ وہ شدید ڈپریشن میں ہے۔ ماں قتل ہوگئی اور باپ گرفتار ہے۔ اس سے بڑی ٹریجڈی کیا ہوسکتی ہے۔ خدا دشمن کو بھی یہ دن نہ دکھائے جو اس گھرانے کے ساتھ ٹریجڈی ہوئی ہے۔
وہ کہنے لگے سوشل میڈیا پر جو کچھ چھپ رہا ہے اور جس بے رحمی سے سنسنی خیز چیزیں چھاپی جارہی ہیں ان کا ان دو بچیوں پر شدید اثر ہورہا ہے۔ ماں ماری گئی اور باپ کو ان کے سامنے پولیس پکڑ گئی۔ وہ اس پورے عمل کو کیسے پراسس کریں کہ بیٹھے بٹھائے ان پر کیا قیامت گزر گئی ؟
کچھ دیر انہیں فیملی تسلی دیتی ہے بہلا پھسلا کر بچیوں کا دھیان ہٹائی ہے تو اس وقت سوشل میڈیا یا مین میڈیا پر کوئی نہ کوئی چیز چلنی شروع ہو جاتی ہے اور وہ لاکھ چھپانے کی کوشش کریں ان تک بات پہنچ جاتی ہے کہ بچیوں کی عمریں بارہ سے تیرہ سال ہیں۔
کہنے لگے کسی کو اندازہ ہے اس وقت وہ دونوں بچیاں کس جذباتی تکلیف اور طوفان سے گزر رہی ہیں اور کیا کسی کو ان کی بدقسمتی کا اندازہ بھی ہے یا صرف سب کو فیس بک، ٹوئٹر یا وی لاگ میں ویوز/ڈالرز چاہیں۔؟
میں یہ سن کر دکھی ہوا اور خاموش رہا تو دکھ سے بولے آپ کا یہ سوشل میڈیا یا اینکرز کیا چاہتے ہیں کہ جس باپ پر قتل کا الزام ہے وہ تو پہلے ہی گرفتار ہے، پولیس اپنی تفتیش کررہی ہے۔ معاملہ اب عدالت چلا گیا ہے۔ قانون اپنی راہ لے رہا ہے لیکن سوشل میڈیا نے اپنی الگ عدالت لگا لی ہے اور اب ہر روز ویوز کے لیے نئی نئی باتیں گھڑی جارہی ہیں تاکہ سنسنی پھیلا کر ویوز لیں اور اس کا خوفناک اثر ان دو بچیوں اور ان کے خاندان پر ہورہا ہے۔ وہ شدید کرب سے گزر رہے ہیں۔
تقریبا روتے ہوئے کہنے لگے اس بے حس قوم کو بتائیں وہ محض اپنے فیس بک ، وی لاگ، اور سوشل میڈیا ویوز کے لیے ربعیہ کی ان دو مظلوم بچیوں کے لیے مزید تکلیف اور درد کا سبب نہ بنیں جو اپنی بدقستمی کی وجہ پہلے ماں کھو چکی ہیں اور باپ جیل میں ہے۔
میں خاموش رہا۔ وہ دکھی ہو کر فون بند کر گئے۔
باقی کرنی آپ سب نے اپنی مرضی ہے۔۔ آپ ان باتوں سے بے پرواہ ہو کر لگے رہیں~~اب انصاف پولیس یا عدالتیں نہیں بلکہ ہم سوشل میڈیا پر کیا کریں گے۔ اب ہم ہی خود جج، جیوری اور جلاد ہیں۔
رپورٹ/رئوف کلاسرا
ولی خان جیسے نوجوان پاکستان کو چاہیں ولی خان آپ نے ہمیں گرویدہ کر دیا ہے
جس انداز میں آپ لکھ رہے ہیں بات کر رہے ہیں
پتہ چلتا ہے کسی رہبر کا خاندان ہے پتہ چلتا ہے امت مسلمہ کے لیڈر کا خاندان ہے
ورنہ پاکستان کے سیاسی خاندان تو صرف نائٹ کلبوں میںناچتے پائے گئے ہیں
@oxwali
بچے جل گئے ، پوری دنیا میں پاکستان کا تماشہ بنا لیکن پمز کے معاملات جوں کے توں ۔۔۔
ابھی ایک دوست کے ساتھ پمز جانا ہوا ، ایمرجنسی میں سب سے پہلے جس روم میں بھیجا گیا وہاں ایک ڈاکٹر صاحب موجود تھے اور چھ مریض تھے جنہوں نے ابھی چیک اپ کروانا تھا ،
ایمرجنسی کا مطلب ہی یہی ہوتا ہے کہ وہاں آنے والے ہر مریض کو فوری طور پر دیکھا جائے ،
ڈاکٹر کے گرد مریض اور ان کے ساتھ آئے افراد موجود تھے ، ہم سے پہلے جو مریض موجود تھے ، ان میں سے ایک مریض اپنا مسئلہ بتاتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس کررہا تھا کیونکہ کوئی پرائیویسی نہیں تھی ، وہاں موجود سب لوگ سن رہے تھے کہ وہ مریض ڈاکٹر صاحب کو کیا بتا رہا ہے ،
پچھلے 4 برس میں 43 ہزار ارب کا قرضہ لینے والی حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ وفاقی دارلحکومت کے سب سے اہم ہسپتال کی ایمرجنسی میں ایک کی بجائے تین ڈاکٹرز بٹھا دے؟
مصطفیٰ کمال صاحب صوبے بنا لیجیے گا لیکن پمز آپ کی وزارت کے انڈر ہے ، اس پر بھی تھوڑی توجہ دے دیجیے
ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کو خدا نہ کرے اگر جیل میں کچھ ہوگیا تو نواز شریف کیا جواب دیں گے ۔۔ ؟
مبیّنہ طور پر ڈاکٹر صاحبہ کو انہی کی فرمائش پر جیل میں رکھا گیا ہے ۔
اسٹیبلشمنٹ کھوسہ سے ملاقات کرواتی ہے لیکن قاسم خان سے بات نہیں کرواتی
وہ میرے باپ عمران احمد خان نیازی کو اہستہ اہستہ مار دینا چاہتے ہیں اور پہلے بھی انہوں نے کافی دفعہ ان پر حملے کیے ہیں🥲
نیازی خاندان کا جو بندہ سامنے آتا ہے پہلے والے سے دو قدم بڑھ کر لیجنڈ ہوتا ہے۔ احد خان نیازی اور ولی خان نیازی سب سے آخر میں مجبوری میں میدان میں اترے۔ لیکن انکی معلومات، انداز بیاں اور موقع کی مناسبت سے گفتگو بڑی متاثرکن ہے۔ میرے خیال میں اللہ حالات بہتر کرے تب بھی انکو معاملات پر گفتگو جاری رکھنی چاہیے۔ سالار سلطان زئی
@WhySalar
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
#Pakistan
قربانیاں خان نے بھی دیں اور دے رہے ہیں. اپنی بیوی کو، جس سے وہ انتہائی محبت کرتے ہیں، اپنے سامنے ٹارچر ہوتے دیکھ رہے ہیں.
خود اتنا ٹارچر برداشت کر رہے ییں. آپ نے تو خود بھی بھگتا.
اور جس میں پاکستان کا نقصان ہو، وہ فیصلہ خان صاحب کبھی نہی کریں گے، چاہے اس میں ان کی یا ان کی بیوی کی جان چلی جائے. بشریٰ عمران بھی کبھی بھی پاکستان کا نقصان نہیں چاہیں گی، چاہے ان کی جان چلی جائے.
باقی سب ہوائ فائر کر رہے ہیں. ان پہ یقین نہ کریں
اور یہ بات بھی یاد رکھیں، کہ جہاں پاکستانیوں کا فائدہ ہو گا، وہاں خان صاحب اپنے پہ ہونے والے ظلم کو در گزر کر دیں گے.
تین سال کی مشکل جیل کاٹ لی اور ابھی بھی کاٹ رہے ییں. وہ جو بھی فیصلہ کریں، آپ لوگ ان کا ساتھ دیں. اگر ان پہ اعتبار نہیں تو کس پہ کریں گے؟
اور دھیان رکھیں کہ ان کے چاہنے والوں کو ان کے خلاف کرنے کے منصوبے بن رہے ییں. ان آوازوں سے ہوشیار رہیں جو کہنے کو خان صاحب کے حو میں بولتے ہیں لیکن باریک واردات ڈالیں گے.
@ImranRiazKhan