یہ مریخ پر رات کا آسمان ہے!
نہ شہر کی روشنیاں، نہ ماحول اور نہ ہی کسی قسم کی روشنی کی آلودگی اور کائنات لاکھوں ستاروں کے ساتھ کھلتی ہے جو ننگی آنکھوں سے دکھائی دیتے ہیں۔
ایک ایسا نظارہ جس کی اب ہم زمین پر جھلک نہیں پا سکتے۔
سات رنگی پہاڑ جن کا ذکر الله نے قرآن میں کیا !
دنیا میں کئی مقامات ایسے ہیں جہاں پہاڑیاں مختلف رنگوں میں نظر آتی ہیں۔ چین کے ژانگیے ڈینکسیا (Zhangye Danxia) سے لے کر پیرو کے مشہور رینبو ماؤنٹین (Vinicunca) تک، یہ مناظر دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ ان رنگ برنگے پہاڑوں کی طرف قرآنِ مجید نے چودہ سو سال پہلے ہی انسان کی توجہ دلا دی تھی۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"اور پہاڑوں میں بھی س��ید اور سرخ راستے ہیں، جن کے رنگ مختلف ہیں، اور کچھ گہرے سیاہ ہیں۔"
﴿سورۃ فاطر، آیت 27﴾
اس آیت میں اللہ تعالیٰ صرف پہاڑوں کا ذکر نہیں کرتا بلکہ ان کے مختلف رنگوں کا بھی ذکر کرتا ہے؛ سفید، سرخ اور گہرے سیاہ۔ آج ارضیات (Geology) ہمیں بتاتی ہے کہ پہاڑوں کے مختلف رنگ ان میں موجود معدنیات کی وجہ سے ہوتے ہیں۔
جہاں لوہے (Iron Oxide) کی مقدار زیادہ ہو وہاں چٹانیں سرخ یا نارنجی دکھائی دیتی ہیں۔
چونے (Limestone) والی چٹانیں سفید نظر آتی ہیں۔
بازلٹ اور آتش فشانی پتھروں سے بننے والے پہاڑ گہرے سیاہ دکھائی دیتے ہیں۔
اور جب لاکھوں بلکہ کروڑوں سال تک بارش، ہوا، درجۂ حرارت اور زمینی دباؤ مختلف معدنی تہوں کو تراشتے رہتے ہیں تو پہاڑوں پر ایسے رنگ ابھر آتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔
کچھ لوگ انہیں صرف سیاحتی مقام سمجھتے ہیں...
لیکن ایک مومن جب ان رنگوں کو دیکھتا ہے تو اسے اپنے رب کی وہ آیت یاد آتی ہے جو صدیوں پہلے انسان کو دعوتِ فکر دے چکی تھی۔
یہ رنگ کسی انسان نے نہیں بھرے۔
یہ کسی مصور کی تخلیق نہیں۔
یہ اس ��ب کی صناعی ہے جس نے زمین کو بھی ایک کھلی کتاب بنایا تاکہ انسان اس میں غور کرے۔
قرآن بار بار انسان کو آسمانوں اور زمین میں پھیلی نشانیوں پر سوچنے کی دعوت دیتا ہے۔ رنگ برنگے پہاڑ بھی انہی نشانیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ خاموش ہیں، مگر ان کی خاموشی چیخ چیخ کر کہتی ہے کہ اس کائنات کا ایک حکیم خالق ہے، جس نے ہر پتھر، ہر رنگ اور ہر تہہ کو ایک خاص حکمت کے ساتھ بنایا۔
شاید اسی لیے جب انسان ان سات رنگی پہاڑیوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے تو کیمرہ تو صرف تصویر محفوظ کرتا ہے...مگر ایمان والے بولتے ہیں "سبحان الله "
#islamic #urdu #travel #touristattraction #mountains
اگر آپ ��ھی بچوں کو اے سی والے کمرے میں اکیلا سُلاتے ہیں تو رات میں جب آنکھ کھُلے چکر ضرور لگا لیا کریں،اگر کسی بھی قسم کی غیر معمولی آواز یا بدبو محسوس کریں تو اے سی کو ضرور چیک کریں۔اکثر وقت پہ سروس وغیرہ نہ کروانے کی وجہ سے یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے اے سی آگ پکڑ سکتے ہیں اور ان کا کمپریسر بہت زواردار دھماکا کر سکتا ہے۔
بچوں کو فوری باہر نکالیں اور اے سی کی پاور سپلائی بند کریں،اور پانی سے بھجانے کی غلطی کبھی نہ کریں۔فائر ایکسٹنگویشر نہیں ہے تو ریت یا مٹی ڈھونڈیں اور اس پہ زور سے ماریں۔اگر آگ قابو نہیں آتی تو فوری فائر بریگیڈ کو کال کریں۔کیونکہ آگ بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے فوری کال کریں۔ کیونکہ کمپریسر کی آگ عام آدمی سے قابو نہیں آتی چاہے فریج کی ہو یا اے سی کی۔
🎧 کانوں 🦻 کا کوئی ری سیٹ بٹن نہیں ہوتا !
آج ہینڈ فری کی تیز آواز، کل مستقل خاموشی بن سکتی ہے۔ ہمارے کانوں کے اندر باریک خلیات (Hair Cells) ایک بار خراب ہو جائیں تو دوبارہ ٹھیک نہیں ہوتے۔
✅ 60/60 کا اصول یاد رکھیں: صرف 60% آواز اور زیادہ سے زیادہ 60 منٹ۔🔊 اگر ساتھ بیٹھے شخص کی بات سنائی نہ دے، تو سمجھ جائیں آواز حد سے زیادہ ہے
🚨 کیا آپ بھی دن کا زیادہ تر حصہ بیٹھ کر گزارتے ہیں؟ 🖥️🛋️
اگر ہاں، تو ہوشیار ہو جائیں! سائنس کہتی ہے کہ "زیادہ دیر بیٹھنا ایک خاموش قاتل ہے"۔
روزانہ گھنٹوں بیٹھنا آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا اور بیمار کر سکتا ہے۔ کمر درد، موٹاپا ، شوگر اور سستی کی اصل وجہ یہی ہے۔
حل کیا ہے؟ ہر 30 منٹ بعد 2 منٹ کے لیے کھڑے ہوں یا چہل قدمی کریں۔یہ معلوماتی ویڈیو آخر تک لازمی دیکھیں اور خود کو فٹ رکھیں!
پیشاب کا قطرہ قطرہ نکلنا یا بار بار آنا؟
یہ مسئلہ بہت سے مردوں اور خواتین کو پریشان کرتا ہے۔ ڈاکٹر سلمان فیروز نے بتایا کہ پیلوک فلور مسلز کمزور ہونے، اوور ایکٹو بلیڈر اور انفیکشن کی وجہ سے یہ ہوتا ہے۔
سادہ 4 قدموں والی استبرا تکنیک سیکھیں جو مکمل طور پر مثانہ خالی کر دے گی۔ ساتھ ہی کھجور، انجیر، مچھلی کھائیں اور چائے، کافی، چینی، میدہ کم کریں۔
آپ نے بھی یہ مسئلہ محسوس کیا ہے؟
کمنٹ میں بتائیں اور اپنے دوستوں تک شیئر کریں۔ اللہ سب کو ��فا دے آمین 🤲
شیٹیکا یا کمر درد کیلئے یہ ایکسرسائز آسان ہیں ۔ مجھے خود بھی یہی پرابلم ہے ۔ اور اس میں احتیاط ہی سب سے اہم ہوتی ہے ۔ لیکن جو لوگ دفاتر میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں ان کیلئے یہ مفید ثابت ہوسکتی ہیں
🔴 شمالی بھارت میں ایک مسجد کو بلڈوزروں سے شہید کر دیا گیا، اس کی وجہ یہ تھی کہ اس مسجد کے اندر “مجھے حضرت محمد ﷺ سے محبت ہے” I Love Mohammad لکھے ہوئے پوسٹرز موجود تھے۔
کیا آپ بھی L4، L5 یا S1 مہروں کی تکلیف اور ٹانگ میں جانے والے شدید درد (Sciatica) سے پریشان ہیں؟ 😟
یہ درد کولہے سے ہوتا ہوا نیچے پیر تک جاتا ہے اور روزمرہ کی زندگی کو مشکل بنا دیتا ہے۔ اس سے نجات کے لیے 3 آسان اور مؤثر ورزشیں اور فوری آرام کا یہ طریقہ لازمی آزمائیں! 🩺👇
1️⃣ فیگر آف 4 اسٹریچ: پیر کو دوسرے گھٹنے پر رکھ کر اوپر اٹھائیں (10 سیکنڈ ہولڈ، 10 بار)۔
2️⃣ بریجنگ: سیدھے لیٹ کر اپنی کمر کو اوپر اٹھائیں (10 سیکنڈ ہولڈ، 10 بار)۔
3️⃣ نی ٹو چیسٹ روٹیشن: گھٹنوں کو موڑ کر باری باری دونوں طرف جھکائیں۔
💡 فوری آرام کے لیے: درد والی جگہ پر کسی اچھے پین رلیف آئل سے ہلکا مساج کریں۔
اگر درد برقرار رہے تو کلیمک میں پراپر فزیو تھراپی اور ریبوٹک ٹریٹمنٹ سے ڈسک کا پریشر ختم کیا جا سکتا ہے۔
اسے اپنے پیاروں کے ساتھ Retweet کر کے ضرور شیئر کریں! 🔄
🛑 ہاتھی کے ایک بچے نے انسانی بچے کو بچانے کی پوری کوشش کی پھر بالغ ہاتھی نے قدم رکھا اور اسے واپس اٹھا کر اُسکے والدین کو واپس کر دیا !! کیا اسرائیلوں اور یہودیوں میں حیوانوں جتنا شعور بھی باقی نہیں رہا ؟؟ یہ لوگ اس کراہ ارض پر جانوروں سے بدتر ہیں جو چُن ��ُن کر بچے شہید کرتے ہیں
یہ منظر لاکھوں دلوں کو چھو گیا۔اپنے گھوڑوں کو آخری بار دیکھنے کی خواہش رکھنے والے ایک فارم مالک کے لیے اس کی بیٹی نے ایک یادگار لمحہ ترتیب دیا۔ حیرت انگیز طور پر گھوڑوں کا رویہ ایسا تھا جیسے وہ بھی اپنے محبوب مالک کو الوداع کہنے آئے ہوں۔