ترےغم کوجاں کی تلاش تھی ترےجانثار چلے گئے
تری رہ میں کرتے تھےسرطلب سرِ رھگزارچلے گئے
تری کج ادائی سے ہار کے شب ِ انتظار چلی گئی
مرےضبط ِحال سےروٹھ کرمرےغمگسارچلےگئے
نہ سوال ِ وصل نہ عرض ِ غم نہ حکایتیں نہ شکایتیں
ترے عہد میں دل ِزار کےسبھی اختیار چلے گئے
یہ ہمیں تھے جنکے لباس پر سر ِرہ سیاہی لکھی گئی
یہی داغ تھے جو سجا کے ہم سر ِ بزم ِ یار چلےگئے
نہ رہا جنونِ رُخ ِ وفا یہ رسن یہ دار کرو گے کیا
جنہیں جُرم ِعشق پہ ناز تھا وہ گناہ گار چلے گئے
(فیض )
Deeply appreciate President Donald Trump’s kind words of support on the signing of the Makkah Joint Defence Agreement.
Together with the brotherly Kingdom of Saudi Arabia and the Republic of Turkiye, Pakistan will continue to play a constructive role in ensuring the defence of our own countries as well as the entire region.
I would also like to once again commend President Trump for his courageous and decisive leadership, which helped avert a nuclear catastrophe in South Asia and saved millions of lives.
Durable peace is the most essential prerequisite for a bright and prosperous future for our peoples. @realDonaldTrump
ھم زندہ قوم ھیں —••— !!!
یوم ِ آزادی کی شب سڑکوں پر بے ھنگم شور ، نازیبا حرکات اور ھلڑبازی کا ایسا طوفان بدتمیزی برپا رھا کہ اللّٰہ کی پناہ ،جو کوئ کسی کام گھر سے نکلا توبہ توبہ کرتا واپس آیا ۔۔۔
پڑھے لکھوں ، ان پڑھ ، امیر ، غریب ، چھوٹے بڑے کی کوئ تمیز نہیں تھی
اسلام آباد میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ایک سرکاری تقریب کی سیکیورٹی کیلئے سب راستے بغیر کسی پیشگی اعلان یکایک بند کر دیے گئے، ھزاروں خواتین بچے بوڑھے افراد سڑکوں پر کىئ کىئ گھنٹوں تک خوار ھوۓ ، کوئ نوٹس نہیں لیا گیا ۔!!
پاکستان بنانے کیلئے اپنی جانیں ، عمریں ، عصمتیں ، جائیدادیں ، گھر بار قربان کرنے والوں کا ذکر کسی سیاسی یا سرکاری تقریب میں کہیں بھی سننے کو نہیں مِلا ،
سیاسی جماعتیں حسب ِ روایت سوئ رھیں ،
انجمن ھاۓ ستائش باھمی متحرک رھیں
اگر بدترین لاقانونیت ، غربت اور دھشت گردی کی شکار ریاست کا یوم ِ آزادی ریاست کو بحرانوں سے نکالنے کی تدبیر کرنے یا اسکے آئین کے تحفظ اور شھریوں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کرنے یا
تجدید عہد کرنے کی بجاۓ
محض جھنڈے لہرانا ، باجے بجانا ، ناچنا ، گانا ، ھلڑبازی ، کیک کاٹنا ، سٹیریو ٹائپ تقریبات اور ایک دوسرے کی تعریفوں میں قلابے ملانا ھی ھے تو یہ بے فکری ملک و قوم کو بہت مہنگی پڑ سکتی ھے
اسی لئے ھم ( زندہ قوم ھیں ) ........
ھماری آزادی تحریک قیام ِ پاکستان کے شھدأ کا قرض ھے
ھندوستان کے عام مسلمانوں کی تاریخی سیاسی جمہوری جدوجہد اور خوں رنگ قربانیوں کے نتیجہ میں وطن عزیز کا حصول ممکن ھوا
یوم ِ آزادی مناتے وقت باجے بجانے ، ناچنے ، گانے، آتش بازی اور دھوم دھڑکا کرنے کے جوش میں محسنا ن ِ پاکستان کی بے مثل قربانیوں اور تحریک ِ قیام ِ پاکستان کے مقاصد کو نظر انداز نہ کیا جاۓ
اپنے تابناک ماضی کو مستقبل سے جوڑنے کیلئے سنجیدہ ، فکر انگیز تقریبات کا انعقاد حکومتوں ، ریاستی اداروں ،سیاسی جماعتوں اور دانشور تنظیموں کی ذمہ داری ھے ۔۔ یہ فرض ادا کیا جانا چاہیئے !
اپنوں نے غم دیے تو مجھے یاد آگیا
اک اجنبی جو غیر تھا اور غمگسار تھا
وہ ساتھ تھا تو دنیا کے غم دل سے دور تھے
خوشیوں کو ساتھ لے کے نہ جانے کہاں گیا
دنیا سمجھ رہی ہے جدا مجھ سے ہو گیا
نظروں سے دور جا کے بھی دل سے نہ جا سکا
روشن اسی کے دم سے تھا بجھتا ہوا دیا
🥀