چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت ترقیاتی امور اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی سے متعلق اہم اجلاس۔ صوبائی اور ضلعی سطح پر جاری اسٹریٹجک منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس، کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے مجوزہ بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی۔
نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کا مجموعی حجم 1089 ارب روپے تجویز، صوبائی ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے لیے 206 ارب روپے مختص، نئی اسکیمات کے لیے 106 ارب جبکہ جاری منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 797 ارب روپے مختص، وفاقی فنڈڈ منصوبوں کی مد میں 45 ارب روپے اور فارن پراجیکٹ اسسٹنس کے تحت 40 ارب روپے ترقیاتی پروگرام کے علاوہ دستیاب ہوں گے۔ صوبائی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 170 ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف مقرر۔
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار آٹو میشن بجٹ تشکیل دیا گیا ہے، دو سال میں 6 ہزار اسکیمیں مکمل کی گئی ہیں۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، امن و امان اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وسائل مختص کیے گئے ہیں۔ مالی سال 2026-27 کا بجٹ بلوچستان کی پائیدار ترقی، مالی استحکام اور عوامی خوشحالی کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔
عوامی مسائل کے بروقت حل، شفاف طرز حکمرانی اور ترقیاتی عمل کی تیز رفتار تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزیر نوابزادہ میر طارق خان مگسی، پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ میر زرین خان مگسی، میر عبدالمجید بادینی، رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر ظفر اللہ زہری، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ، سابق رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے اور میر طارق حسین بگٹی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اہداف، امن و امان اور عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور عوامی ضروریات سے متعلق تجاویز بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے پیش کی گئیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے، ترقی کے ثمرات کو نچلی سطح تک پہنچانے اور بلوچستان کے تمام علاقوں کی متوازن ترقی کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اور نتیجہ خیز اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی مشاورت اور تعاون سے حکومت کی پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی، خوشحالی اور پائیدار استحکام کے لیے تمام سیاسی و سماجی طبقات کو ساتھ لے کر چلنا حکومت کی پالیسی کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے بروقت حل، شفاف طرز حکمرانی اور ترقیاتی عمل کی تیز رفتار تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔
صوبائی بجٹ کے اہم خدوخال، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی فلاحی منصوبوں پر مشاورت، بجٹ کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے پر اتفاق رائے۔
صوبے کے وسائل کو عوام کی فلاح، روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا، بلوچستان کی پائیدار ترقی، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ایسا بجٹ پیش کیا جائے گا جو عوامی امنگوں کا حقیقی ترجمان اور صوبے کی ترقی کا ضامن ہوگا۔ سیاسی استحکام، باہمی مشاورت اور جمہوری روایات کے فروغ کے ذریعے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک پہنچایا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔
مسلم لیگ بلوچستان کے پارلیمانی وفد کا صوبائی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی وژن اور عوام دوست پالیسیوں پر وزیر اعلیٰ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار۔
Chief Minister of Balochistan, Mir Sarfraz Bugti, is revolutionizing the energy landscape by introducing mini and off-grid solar power stations to eliminate long-standing electricity issues in remote areas. Following a successful pilot phase, this sustainable initiative will expand across 17 districts of Balochistan, bypassing expensive traditional infrastructure to generate local electricity. The provincial government is actively accelerating regulatory frameworks with NEPRA to ensure cheap, uninterrupted, and reliable power. This strategic move aims to illuminate homes, create new employment opportunities, and build a future-ready, self-reliant Balochistan.
ڈیجیٹل بلوچستان اور شفاف حکمرانی کی جانب ایک اور مؤثر قدم۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈی جی پی آر بلوچستان نے ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔ اب سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل پبلشرز آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے شفاف اور مؤثر انداز میں ڈی جی پی آر بلوچستان کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں۔
بغیر کسی فیس کے رجسٹر ہوں، حکومتی ڈیجیٹل مہمات کا حصہ بنیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آمدن کے نئے مواقع حاصل کریں۔
رجسٹریشن لنک:
https://t.co/S5soP8AlaL
#DigitalBalochistan #DGPRBalochistan #SocialMediaInfluencers #DigitalPublishers
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہم ملاقات، قومی و صوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال.
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی ملاقات میں شریک۔ ملاقات میں وفاق اور بلوچستان کے درمیان مؤثر رابطوں، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ شرکاء کا جمہوری اداروں کے استحکام، پارلیمانی تعاون اور قومی یکجہتی کے فروغ پر اتفاق۔ بلوچستان کو درپیش چیلنجز، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور ۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا بلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوامی خدمت کے لیے صوبائی حکومت کی کاوشوں کی تعریف۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سوئی ماسٹر پلان پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس، جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ
شہری آبادی کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کے لیے اہم اقدامات کی منظوری
فلیئرنگ اسٹیک کو شہری آبادی سے دور منتقل کرنے کا فیصلہ، پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت
سوئی شہر میں آبی قلت پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار تشویش ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر صورت ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت
گرمیوں میں ہر شہری تک پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، کوئی غفلت برداشت نہیں۔ سول ایڈمنسٹریشن اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ مل کر فوری اقدامات کریں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔
سوئی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کرنے اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت۔
بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ترسیل کے نظام میں بہتری کے لیے مِنی اور آف گریڈ پاور اسٹیشنز کے قیام کا فیصلہ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، بجلی کی فراہمی سے متعلق مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ۔
محکمہ توانائی بلوچستان نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں بلا تعطل اور کم لاگت بجلی کی فراہمی کے منصوبے اجلاس میں پیش کر دئیے، بلوچستان کی بکھری ہوئی آبادی کے پیش نظر طویل ٹرانسمیشن لائنوں اور پیچیدہ انفراسٹرکچر کے بجائے مقامی سطح پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبے تجویز، آزمائشی منصوبوں کی کامیابی کے بعد 17 اضلاع میں آف گریڈ پاور اسٹیشنز کے قیام پر غور۔ آن گریڈ اسٹیشنز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی ترسیل مزید مؤثر بنانے کے لیے قابل عمل منصوبہ پیش کر دیا گیا۔ منصوبوں پر پیش رفت یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک پر کام تیز کرنے کا فیصلہ، ٹیرف اور قانونی ضابطہ کار کے تعین کے لیے نیپرا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر پیش رفت آگے بڑھائی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی حکام کو ہدایت۔
بجلی کی ترسیل میں بہتری کے لیے آن گریڈ اسٹیشنز پالیسی کو باہمی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی، بلوچستان کے عوام کو سستی، پائیدار اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے قابل عمل منصوبوں پر کام کررہےہیں۔ دور افتادہ علاقوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے توانائی کے شعبے میں جدید اور مقامی حل اختیار کیے جا رہے ہیں، توانائی کے نئے منصوبے صوبے میں معاشی سرگرمیوں، روزگار اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے، صوبے کے ہر شہری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور جدید منصوبہ بندی سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات، سیکرٹری توانائی، چیف کیسکو اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک۔
ڈاکٹر ماہ نور کو علاج کیلیئے دنیا کسی بھی کونے میں بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے اور اخراجات حکومتِ بلوچستان برداشت کرے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی۔
تعلیم سب کے لیے، ترقی بلوچستان کے لیے!
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت، حکومتِ بلوچستان ہر بچے کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں سال 2026ء کی حالیہ سکول داخلہ مہم اپنے مقررہ اہداف سے تجاوز کر چکی ہے، جو کہ عوامی شعور کی بیداری اور صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے ہمارے پختہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہر بچہ اسکول میں، خوشحال بلوچستان کی ضمانت!
A consultative teleconferencing meeting was held between Balochistan Energy Company Limited (BECL) and Balochistan Board of Investment & Trade (BBOIT) on 21st April 2026. BBOIT's team led by the Mr. Bilal Kakar; Vice Chairman and Mr. Muhammad Nawaz; CEO-BECL attended the meeting.