اِک پشیمان سی حسرت سے مُجھے سوچتا ہے
اب وُہی شہر محبت سے مُجھے سوچتا ہے
میں تو محدُود سے لمحوں میں مِلی تھی اُس سے
پھر بھی وہ کِتنی وضاحت سے مُجھے سوچتا ہے
جِس نے سوچا ہی نہ تھا ہجر کا ممکن ہونا
دُکھ میں ڈوُبی ہُوئی حیرت سے مُجھے سوچتا ہے
میں تو مَر جاؤں اگر سوچنے لگ جاؤں اُسے
اور وہ کِتنی سہُولت سے مُجھے سوچتا ہے
گرچہ اب ترکِ مراسم کو بہت دیر ہُوئی
اب بھی وہ میری اجازت سے مُجھے سوچتا ہے
کِتنا خوش فہم ہے وہ شخص کہ ہر موسم میں
اِک نئے رُخ نئی صُورت سے مُجھے سوچتا ہے
نوشی گیلانی
رانی پور میں 10 سالہ ملازمہ تشدد کیس میں پیر اسد شاہ کی گرفتاری کے بعد لاپرواہی برتنے والے SHO اور ڈاکٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ڈاکٹر نے ملزم کی سپورٹ کرتے ہوئے بچی کی موت کو بیماری قرار دیا تھا اور میڈیکل،پوسٹ مارٹم نہیں کرایا.آج عدالت سے قبر کشائی کی اجازت لے کر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا مقدمے میں قتل اور تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں
#JusticeForFatima
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی وائرل ویڈیو بارے اہم پیغام، ویڈیو میں نظر آنیوالا کانسٹیبل نفسیاتی بیماری کا شکار ہے جسکا علاج کروایا جا رہاہے۔
02 لاکھ سے زائد پولیس فورس کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد 10 بیماریوں کا علاج معالجہ تکمیل کے مراحل میں ہے، اس فلاحی اقدام کے ساتھ ساتھ مختلف نفسیاتی عوارض کا شکار پولیس ملازمین کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ کے بعد طبی ماہرین سے ان کے علاج معالجے کے لئے پنجاب پولیس کیا اقدامات کرنے جارہی ہے، جانیئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید کے اس ویڈیو پیغام میں۔۔
#PunjabPolice #IGPunjab
ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رضوانہ کے جسم پر 93 زخم ہیں کمر پر 13 انچ کا زخم ہے جبکہ کمر کو گرم چمٹوں سے جلایا گیا ہے انہوں نے کہا یہ بہت صبر والی بچی ہے جس نے اتنا ظلم برداشت کر لیا آج اسکی سرجری ہوئی ہے ہم اس کلی کو پھول بنائیں گے میرے لیے چیلنج ہے رضوانہ کو وہ زندگی دوں جو اپنی بچیوں کو دے رہا ہوں.
#رضوانہ_کو_انصاف_دو
اناللہ و انا الیہ راجعوں😢
ہمارے بس میں جتنا تھا اپنے اکاؤنٹ سے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ۔
چوٹی چوٹی باتوں پر سوموٹو لینے والے ججز موجودہ حکمران
اور دن رات ایلیکٹرانک میڈیا پر بیٹھ کر لمبی لمبی گفتگو کرنے والے صحافیوں کی اس دوہری صحافت پر افسوس
ان کی خاموشی پر افسوس
اسلام آباد میں جج کے گھر میں جس بچی پر ظالمانہ تشدد کیا گیا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی نہ قانون حرکت میں آیا نہ قیامت آئی
غریب بے بس لاچار بچی رب کا پتہ پوچھتے پوچھتے رب کے پاس پہنچ چکی
میڈیا خاموش ہے معاملہ جج کا ہے۔
یہاں جنگل کا قانون ہے😳
موبائل فون اور ٹیبلٹ چوری کی صورت میں ریکور کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے کو آسان بنانے کے لیے پنجاب پولیس نے PITB کے ساتھ مل کر e-gadget ایپ بنائی یہ اب تک کتنے چوری کے موبائل ریکور کرکے لوگوں کو واپس لٹا چکی ہی تفصیلات جانیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے اس ویڈیو پیغام میں۔
eGadget app link
https://t.co/NdVLMFyST6
کار چوروں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے 5 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لیں۔
کار چوری میں ملوث گینگ کے 2 سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 5 گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔
#Islamabad#Police#OPS
اسلام آباد میں ویمن پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد ۔
وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ خان نے آئی سی سی پی او اکبر ناصر خاں کے ہمراہ نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔
نئی عمارت اسٹیٹ آف دی آرٹ اور خواتین کے لیے ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ ہوگی۔وفاقی وزیر داخلہ
⏬
افسر مہتمم تھانہ کوہسار کے دفتر میں خود کو اسسٹنٹ کمشنر ظاہر کر کے فراڈ کی ناکام کوشش کرنے اور جعلی شناختی دستاویزات رکھنے والا ملزم قانون کی گرفت میں۔
ملزم خود کو لاہور میں اسسٹنٹ کمشنر ظاہر کر کے ایک مقدمے میں ملزم کی سفارش کیلئے آیا تھا جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
#Islamabad #ICTP #OPS
گزشتہ 6 روز سے فرانس میں ہنگاموں جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات جاری ہیں ۔ عوام بڑے بڑے سٹورز کے شیشے توڑ کر اشیا لوٹ رہے ہیں۔ جدید تہذیب کے علمبردار فرانسیسی معاشرے کا اندرونی تناؤ لاوے کی مانند پھٹ پڑا ہے۔ لوٹ مار کی معمولی سی جھلک اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔
#FranceRiots
سینئر تجزیہ کار عبداللہ حمید گُل نے بڑا انکشاف کردیا
تمام انٹرنیشنل پریشر کو برداشت کیا گیا
عمران خان مُلک سے باہر جانا چاہتے تھے۔ انہوں نے محمد بن سلمان اور محمد بن زید کو ڈالنے کی کوشش کی، انہوں زیل گولڈ سمتھ کو ڈالنے کی کوشش کی،
انہوں نے روتھ چالڈ فیملی سے کوشش کروائی۔
@siasatpk اس پر فتن دور میں سچ اور جھوٹ کے درمیان تفریق ناممکن ہے .لوگ کچھ نہیں سمجھے.
مگر ہماری فوج کے سپاہی ہماری ریڈ لائن ہیں.ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں.
ان پر اٹھنے والے ہاتھوں سے ہمیں نفرت ہے .چند جرنیلوں کی غلطیوں کو پوری فوج سے نہیں جوڑا جا سکتا .
مگر فوج کو اپنے دائرے میں رہنا چاہئ
قاضی عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفیکشن 3 ماہ پہلے جاری کیوں ہوا اس کی وجہہ چیف جسٹس بندیال ہے
میں نے حکومتی شخصیات سے اس حوالے سے بات کی کہ 3 ماہ پہلے نوٹیفیکشن کیوں جاری کیا اس پر حکومتی شخصیات نے جواب دیا کہ وزیر اعظم نے 3 مہینہ پہلے قاضی عیسیٰ کے خلاف عمران حکومت 1/3
عمران خان کہتا ہے کہ میں نے 2002 میں مولانا فضل الرحمٰن کو وزیراعظم کا ووٹ اسلئے دیا تھا کہ اُنکی جماعت ایم ایم اے امریکی ڈراؤن حملوں کیخلاف تھی۔
اب ہم پی ٹی آئی کے دوستوں کو کیسے سمجھائیں ؟
امید ہے کہ ان دوستوں کو اب ذہنی شفاء ملی ہوگی، جو سالہا سالوں سے خود اور عوام کو دھوکے دے رہے تھے کہ قبائلی علاقوں پر امریکی ڈراون حملے کی اجازت نامے پر مولانا کے دستخط موجود ہے، مگر آج تک وہ دستخط کوئی بھی سامنے نہ لا سکا۔
البتہ کپتان کی ہر سٹیمنٹ میرے قائد کی ہر موقف کی تائید ہے۔