3 سال مکمل: ایک طرف عمران خان نے بہادری سے جیل کاٹ کر اسٹیبلشمنٹ کا غرور خاک میں ملا دیا۔
دوسری طرف عاصم منیر اور انکے ساتھیوں نے خان کو توڑنے کے چکر میں عدلیہ، میڈیا، پارلیمان، اداروں، آئین، معیشت، امن و مان، قومی یکجہتی اور انسانی حقوق سمیت سب کچھ تباہ کر دیا مگر بات نہیں بنی۔
🚨اہم گفتگو
مجھے ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت امید تھی کیونکہ وہ عمران خان کے بڑے اچھے دوست تھے لیکن پاکستان کے کرمنل مافیا حکمرانوں نے جن کے نزدیک عزت قانون اور اپنی خودداری کی کوئی اہمیت نہیں انہوں نے ٹرمپ کو نوبل انعام، کرپٹو کرنسی ، پاکستان کی قدرتی معدنیات کی رشوت دی وہ بھی خاموش ہو گئے دنیا کے نامور کرکٹرز اور چیدہ چیدہ سیاستدانوں کے علاوہ دنیا میں آواز کوئی نہیں بلند کرتا جب ہم سے کوئی عمران خان کا پوچھتا ہے بات کرتا ہے تو ہمیں بہت حوصلہ ملتا ہے لیکن ایک دفع پوچھنے کے بعد آگے بڑھ جاتی ہے میں سمجھتا ہوں کہ دنیا کے کسی لیڈر کو اس بات کی realization ہونی چاہیے کہ پاکستان کو ان کرمنلز مافیاز حکمرانوں سے نجات دلانا دنیا کے لیے اچھا ہو گا۔
قاسم خان کا انٹرویو
🛑 توبہ توبہ توبہ
📌پچھلے ساڑھے پانچ سالوں میں 7 کھرب 2 سو 75 ارب روپے آئی پی پیز کو دئیے
جبکہ ان سے بجلی ایک دھیلے کی بھی نہیں ملی مطلب ایک یونٹ بجلی بھی حاصل نہیں ہوئی ۔
صرف پچھلے سال 1کھرب 1 سو 49 ارب آئی پی پیز کو دئیے گئے
ان پیسوں سے 5 دیامر بھاشا ڈیم بن سکتے تھے
🔥ظلم در ظلم یہ بھی کہ 7275 ارب پہ ٹیکس بھی نہیں لیا گیا
رواں سال کے یعنی 2026 کے پہلے 4 ماہ میں ایک ہزار 4 سو 30 ارب آئی پی پیز مالکان کو دیا جا چکا ہے
🔥اگلا ظلم سنیں
نیپرا کے ایک ملازم نے لگے ہوئے 108 پلانٹس کی انسپیکشن کرنا ہوتی ہے مطلب اس کی ڈیوٹی یہی ہے کہ اس نے ان پلانٹس کو چیک کرنا ہوتا ہے کہ کونسا پلانٹ چل رہا ہے یا کونسا نہیں چل رہا
اس نے پچھلے 6 سالوں میں صرف 30 پلانٹس کا وزٹ کیا
🔥اگلا ظلم سنیں
چئیرمین نیپرا کی تنخواہ 11 لاکھ تھی
جسے بڑھا کر 32 لاکھ کیا جا چکا ہے
ان درندوں کا نا پیٹ بھر رہا ہے نا نیت ، دولت کی ہوس ہے کہ ختم ہی نہیں ھو رہی ۔
عاطف شیراز، میانوالی کا ایک کم عمر بچہ اور عمران خان کا حامی، صرف اپنے حلقے میں علیمہ خان کی آمد کی ویڈیو بنانا چاہتا تھا، جہاں لوگ ان کا استقبال کر رہے تھے۔ مبینہ طور پر میانوالی پولیس کے ایک اہلکار نے اس کا موبائل فون چھین لیا، اور جب عاطف نے اپنا فون واپس مانگا تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، گرفتار کیا گیا اور ایک ماہ کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا۔ عاطف ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے؛ اس کے والد چوزے فروخت کر کے گھر کا گزارا کرتے ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ایسے معمولی وسائل رکھنے والا ایک کم عمر بچہ صرف ایک عوامی اجتماع کی ویڈیو بنانے کی کوشش پر جیل پہنچ گیا۔
”سسٹم نے کولیپس تو کرنا ہی تھا کیونکہ یہاں کوئی اپنا کام نہیں کررہا، جن کا کام ہے امن بحال رکھنا وہ سیاسی انجینرنگ میں لگے ہوئے ہیں، یہاں ایک ٹکا خان بندر بانٹ کررہا ہے حکومتیں تقسیم کررہا ہے، جن کا کام ہے انصاف کرنا وہ پرچیوں کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں، جن کا کام ہے صاف شفاف الیکشن کرانا وہ کسی اور کے فیصلے کی طرف دیکھ رہا ہوتا ہے!“
وزیراعلی @SohailAfridiISF
تین بار ہم تھانے میں آچکے ہیں۔ صبح 11 بجے کا واقعہ ہے ۔ میری بہنوں کی یہ حالت ہے ان کیساتھ زیادتی کی گئی ہے ان کو مارا بھی ہے ان کو گھسیٹا گیا ہے کپڑے پھاڑے گئے ہیں ۔ یہ میری والدہ کی حالت دیکھیں ۔ میرے بھائی کو اغواہ کیا گیا ہے اور جب ہم یہاں راولپنڈی تھانے میں آئے ہیں تو انہوں نے کہا ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے سی سی ڈی کے پاس جائیں ۔ کیا اس ملک میں کوئی قانون نہیں ہے کیا ان پولیس والوں کی فیملی کو کوئی اٹھاکر لے جائے تو یہ ایسا کہیں گے ۔ ان کا نیٹورک نہیں چل رہا درخواست تک نہیں لے رہے
خاتون کا الزام
یہ جو خبریں نکال رہے ہیں کہ عمران خان کو بلڈپریشر کا مسئلہ ہے،عمران خان کو ایسا کچھ نہیں تھا انہوں نے اگر ایسا ویسا کچھ کیا تو ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے۔یہ جو کچھ عمران خان کے ساتھ کررہے یہ پاکستان کے ساتھ غداری کررہے ہیں۔ ہمارا پہلا مطالبہ عمران خان کا ہسپتال میں مکمل چیک اپ اور پراپر علاج ،عمران خان کی آنکھ میں کلاٹ کیوں آیا؟
دوسرا مطالبہ عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان سے جیل میں اٹھارہ لوگ ہر ہفتے ملاقات کر سکتے ہیں انہوں نے یہ ملاقاتیں بند کرکے عمران خان کو قید تنہائی میں ڈالا ہوا ہے، ملاقاتیں بحال کرکے دی تنہائی کا خاتمہ کیا جائے۔
تیسرا مطالبہ، عمران خان نے عدالت سے رہا ہونا ہے ، انہوں نے عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لیے چُن چُن کر بے شرم جج بٹھائے ہیں ۔ سرفراز ڈوگر کو پندھرویں نمبر سے اٹھا کر اسلام آباد کا چیف جسٹس بنایا اس نے ڈیڑھ سال عمران خان کا کیس نہیں سنا ، ہم چاہتے عمران خان کے کیس لگیں اور انصاف ہو، انصاف تب ہوگا جب آپ سڑکوں پر نکلو گے ان عدالتوں سے ہمیں امید نہیں ہے۔ علیمہ خان
@Aleema_KhanPK
#ناحق_قید_کے_3سال
وہ دوسروں کے بچوں پر روتا رہا... بے خبر کہ اپنے ہی گھر کا چراغ بجھ چکا ہے💔
دو ماہ کی غیر قانونی جیل کے بعد جب بزرگ فرید صاحب کو رہائی ملی تو زعیم سدوزئی اور ساتھیوں کے لیے یہ سفر کسی قیامت سے کم نہ تھا۔ گاڑی میں فرید صاحب کو بس یہی بتایا جاتا رہا کہ 'راولاکوٹ میں کئی نوجوان شہید ہو گئے ہیں' اور ایک ہمدرد باپ راستے بھر دوسروں کے بچوں کی شہادت پر افسوس کرتا رہا ہاتھ اٹھا کر دعائیں دیتا رہا۔
لیکن جب گاڑی اپنے ہی بیٹے کی تازی قبر کے پاس رکی اور سچائی کا پہاڑ ٹوٹا کہ دو دن پہلے شہید ہونے والا وہ 'مون' کوئی اور نہیںان کا اپنا لختِ جگر تھا تو صبر کے سارے بندھن ٹوٹ گئے باپ تڑپ کر زمین پر گر پڑا۔
#KashmirUnderFascism
#RightsMovementAJK
#گولی_کیوں_چلائی
”آزاد کشمیر میں بدترین قتلِ عام ہو رہا ہے۔
پارٹی ہدایت کے مطابق الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے- عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات ہیں ان کے ساتھ بات کرنے کے بجائے ان پر گولی چلا رہے ہیں،ہر مسلے کا حل مزاکرات ہے عوام پر گولی چلانے کے بجائے ان کے ساتھ بات کریں ،میں آزاد کشمیر کی عوام بلخصوص پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے اپیل کرتا ہوں اس جہلی الیکشن کا بائیکاٹ کریں اور عوام اور شہدا کے ساتھ کھڑے ہوں.“-
میر عتیق سیکرٹری جنرل پاکستان انصاف آزاد کشمیر
سیٹ پر بیٹھا شخص اپنے آپ کو فرعون کیوں سمجھ بیٹھتا ہے
یونیورسٹی آف اوکاڑا کے غریب سیکیورٹی گارڈ کی تنخواہ تین ماہ سے روکی رکھی آواز اٹھائی تو اسے مارا گیا اور اسے جبری ریٹائر کردیا گیا
یہ ویڈیو ہر جگہ پہنچانا آپ پر فرض ہے کیونکہ غریب کی اگر کوئی سنتا تو وہ سوشل میڈیا ہی سنتا ہے
راولاکوٹ ڈی چوک سردار امان خان کشمیری کا حطاب🚩
سفید داڑھی والا شخص جو ہر چوک چوراہے پر مزاحمت کی شکل میں کھڑا ہوتا تھا
دوسری جانب جسکی زبان کو بل نہ پڑتا تھا، اج اسکے منہ سے الفاظ نہیں نکلتے
انکھیں نم ہیں اور دل زخمی ہے۔
سردارامان خان کشمیری بزرگ رہنما کمانڈر فاروق صاحب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ابدیدہ ہو 💔 گئے۔
محسن نقوی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی تقاریر خود اس بات کی گواہی ہیں کہ گزشتہ 79 سال میں اس نظام نے ملک کو کس طرح تباہ کیا اور اسے اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔ مہروں کو بھی اب اپنی حیثیت کی سمجھ آ گئی ہوگی، آپ اب کبھی بھی عوام کو اپنی شکل نہیں دکھا سکیں گے۔
آپ نے صدارتی نظام لانا ہے؟ یہ آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ گلیوں، کوچوں، محلوں اور بازاروں میں عوام آپ کے بارے میں کیا رائے رکھتی ہے۔
جس دن تم بیرکوں میں جاؤ گے، اسی دن پاکستان کی بہتری کا آغاز ہو جائے گا۔
عمر ایوب نے "استحکامِ پاکستان کانفرنس" میںDG-PMLN کو آئینِ پاکستان کا اصل سبق پڑھاتے ہوئے آئین کا آرٹیکل 7 پیش کر دیا:
ریاست عوام اور ان کے منتخب کردہ ادارے ہیں—فوج، ایجنسیاں یا دیگر ادارے ریاست نہیں بلکہ اس کے اوزار
ہیں۔
"ریاست سے مراد مجلسِ شوریٰ (سینیٹ اور قومی اسمبلی)، وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، صوبائی اسمبلیاں، اور وہ تمام مقامی ادارے ہیں جو ٹیکس عائد کر سکتے ہیں۔
"اگر ایک گھر میں چوکیدار اٹھ کے کہے کہ میرے پاس ڈنڈا ہے، اس لیے بجلی، گیس کا بل اور کچن بھی میری مرضی سے چلے گا اور مالک بھی میں ہوں—تو وہاں آئین اور قانون ختم ہو جاتا ہے۔ فوج، پولیس، اور ایجنسیاں ریاست کی خدمت گار ہیں، مالک نہیں!"
@OmarAyubKhan