کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے خون سے شجرِ اسلام کی آبیاری کی، اور معرکہِ شام میں جنابِ زینب سلام اللہ علیہا نے اپنے خطبوں کی کڑک سے اس شجر کو لازوال بنا دیا
#اسیران_کربلا_سفرشام
دربارِ شام کا وہ منظر تاریخ کبھی نہیں بھول سکتی، جہاں ایک قیدی خاتون کی زبان سے نکلنے والے الفاظ یزید کے تخت کے لیے زلزلہ بن گئے تھے
#اسیران_کربلا_سفرشام
امام زین العابدین علیہ السلام کا عزم:-
سید الساجدین کے پیروں میں زنجیریں ضرور تھیں، مگر ان کے قدموں کی دھمک نے دمشق کے قصرِ شاہی کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا
#اسیران_کربلا_سفرشام
بیماری کی نقاہت اور اسارت کی سختیوں کے باوجود، منبرِ شام پر امام چہارم کا خطبہ فتحِ مبین کا وہ اعلان تھا جس نے دشمن کے فریب کا پردہ چاک کر دیا
#اسیران_کربلا_سفرشام
حق و باطل کا ٹکراؤ:-
یزید نے سمجھا تھا کہ وہ اہل بیت کو اسیر کر کے جیت گیا، لیکن وہ یہ بھول گیا تھا کہ حق جب اسیر بھی ہوتا ہے تو باطل کی آزادی سلب کر لیتا ہے
#اسیران_کربلا_سفرشام