لاہور انگوری باغ سب ڈویژن میں ہر روز ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،، جب دفتر جائو تو پورا عملہ تالے لگاکر غائب ہوتا ہے،، کئی بار 118 پر کال کرکے شکایت درج کروانے کا بھی فائدہ نہیں ہوا.سی ایم مریم نواز صاحبہ پلیز ایکشن لیں
@Lescoofficial@MaryamNSharif
مریم نواز کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے یہ ویڈیو ہی کافی ہے
جیسے ہی لڑکی نے کہنا شروع کیا کہ میں اس ریپ کی گواہ نہیں وہاں پر کوئی اور گواہ موجود تھی اور وہ زور زور سے چلا رہی تھی مریم نواز نے فوراً مائیک بند کر دیا اور کہا کہ کوئی گواہ نہیں تھا کیونکہ ریپ ہوا ہی نہیں تھا
ٹک ٹاک پر یہ ویڈیو دیکھی ہے ، دیکھیں کیسے یہ پولیس والا بیچارے غریب سے مفت شہد اٹھا کر لے گیا ہے ، وہ بیچارہ ویڈیو میں بول رہا ہے کہ "ایس ایچ او" کو معافی دے دی اب تم بھی آ گئے ہو۔
مفت خوری اور ہڈ حرامی کرنے والے ایسے اہلکار کو فوری معطل ہونا چاہئے.
@OfficialDPRPP@ccpolahore@MaryamNSharif@AzmaBokhariPMLN
کچھ شرپسند عناصر اس وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے واقعہ کو انتہائی غلط رنگ دے کر پیش کر رہے ہیں جبکہ اصل حقائق کے مطابق یہ واقعہ مورخہ 08 اکتوبر 2024 کو تھانہ علی پور وزیرآباد کی حدود میں پیش آیا جس میں نامعلوم ملزم نے گھر سے کالج جاتے ہوئے طالب علم کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔
وزیر آباد پولیس نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کیا، پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جو واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش عمل میں لا رہی ہے۔ فائرنگ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ مواد کو شئیر کرنے سے گریز کریں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
اس بچی کا قصور صرف اتنا ہے کہ اس نے اپنی ساتھی طالب علم کے زیادتی کا نشانہ بننے پر اپنی آواز بلند کی۔
جس پر مریم نواز کی پنجاب پولیس نے بچی کو مار مار کر ہلکان کر کے ہسپتال پہنچا دیا ہے۔
یہ چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ کیسی درندگی کر رہے ہیں۔
ملتان میں سرعام سکول ٹیچر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی ، ملزم نے سکول جاتے ہوئے ٹیچر کو سر میں گولی مار کر قتل کیا۔ پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
@OfficialDPRPP@cpomultan1
راولپنڈی پولیس نے شہری کے قتل کا معمہ حل کر لیا، مقتول کے قتل میں اس کی اہلیہ، سوتیلے بیٹے اور بیٹی ملوث نکلے، ملزمان نے منصوبہ بندی کر کے شہری کو قتل کیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا لیکن دوران تفتیش ملزمان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس کے رشتےدار ہی اصل قاتل ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔