دکھ اس بات کا بھی ہے کہ کچھ روایات تھیں جو ہماری ثقافت کی پہچان تھیں وہ بھی زیر تنقید ہیں اور تنقید بجا بھی ہے
بے رحم سیاست نے شقاوت گھول دی ہے سینوں میں،
ایک دوست نے کہا اور درست کہا کہ ہمارے ہاں قومی کریکٹر کی شدید قلت ہے، شاید عنقا ہے نیشنل کریکٹر ☹️😢
مجھے ان لوگوں پر سخت تعجب ہوتا ہے جو لوگوں کی زندگی کی تشریح کرنے میں مصروف رہتے ہیں، جس کا نہ تو ان سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اس سے انہیں کوئی سروکار ہوتا ہے بس ایویں ای ٹوہ بازی میں لگے رہتے ہیں۔
#SMK
اعتماد صرف “معذرت” کہنے سے واپس نہیں آتا بلکہ مسلسل درست رویے سے دوبارہ قائم ہوتا ہے اور رویہ بدلتا ہے یا نہیں یہ انسان کو پتا چل ہی جاتا ہے .اگر اپنی غلطی کی معذرت کرنے والے کے رویے میں مستقل اور واضح تبدیلی نظر آئے اور آپ کو یہ محسوس ہو کہ واقعی ہی فرق آیا ہے تو معاف کرنے میں کوئی قباحت نہیں ۔۔ لیکن جب مثبت فرق نظر نہ آئے تو پھر کنارہ کشی آخری حل ہے۔۔۔
#SMK
ہوش والوں پہ وہ کچھ ایسا فسوں کرتا تھا
ہر کوئی ہائے جُنوں ، ہائے جُنوں کرتا تھا
حالِ دل اُس کو سناتا تھا میں گھنٹوں گھنٹوں
وہ سنگ دل ایسا تھا کہ ہاں کرتا ، نہ ہوں کرتا تھا
اور اب اکیلا ہوں سفر میں تو خیال آتا ہے
غیر کا ذکر وہ میرے آگے کیوں کرتا تھا