🛑الحمدللہ میری ساری ٹیم کے اچھے Payout آئے ہیں..
اگر آپ میری ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور X سے کمانا چاہتے ہیں تو..
1۔ مجھے فالو کریں.
2۔ اس پوسٹ کو Repost کریں
3۔ کمنٹس میں X لکھ دیں.
سننے میں آرہا ہے کہ نواز شریف کسی سے ناراض ہیں۔ اس وجہ سے چپ ہیں۔ ان کی ناراضی اپنی جگہ لیکن اب ان کے چاہنے والے ان سے ناراض ہونے لگے ہیں۔ ان کو نواز شریف کی خاموشی کھلنے لگی ہے۔ یہ مسلسل خامشی ان کے زخموں پر نمک بن چکی ہے۔ جو ان کے حق میں نعرے لگاتے نہ تھکتے تھے اب ان سے سوال کرنے لگے ہیں کہ آپ کے نام پر ہمیں دھوکہ دیا گیا لیکن آپ خاموش رہے، کیوں؟
آپ نے پارٹی کی صدارت سنبھالی اور پھر بھی کسی بھی غریب کی صدا آپ کی سماعتوں تک نہ پہنچی، کیوں؟ میاں صاحب بجلی کے بل قیامت بن کر ہم پر برس رہے تھے اور آپ خاموش رہے، کیوں؟ لوگوں کے بچے مہنگائی سے، بھوک سے بلک بلک کر بھوکے سو جاتے ہیں اور آپ ثاقب نثار کے قصے سنا رہے ہیں، کیوں؟
وفاق میں آپ کے بھائی کی حکومت ہے، پنجاب میں آپ کی بیٹی کی حکومت ہے اور پورے ملک میں غریب کا جینا اجیرن ہے، کیوں؟ تنخواہ دار طبقہ دھاڑیں مار مار کر رو رہا ہے اور آپ جیل میں اپنی صعوبتوں کا ذکر کررہے ہیں، کیوں ؟
جن لوگوں نے آپ کے نام پر ووٹ دیا، آپ کو چوتھی دفعہ وزیراعظم بنانے کا خواب دیکھا وہی آپ کی حکومت کو کوس رہے ہیں اور آپ خاموشی سے یہ تماشا دیکھ رہے ہیں، کیوں؟
https://t.co/sNynawgfa8