وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کے ڈیجیٹل بلوچستان وژن کے تحت:
حکومتِ بلوچستان نے ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں شفافیت، پیشہ ورانہ معیار اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا رجسٹریشن پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا ہے۔
چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اور ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی آر کی رہنمائی میں متعارف کرائے گئے اس پلیٹ فارم کا مقصد ڈیجیٹل پبلیشرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ایک باقاعدہ اور مستند نظام سے جوڑنا ہے۔
رجسٹریشن کے اہم فوائد:
سرکاری اشتہارات اور آگاہی مہمات میں شمولیت کے مواقع۔
آفیشل رجسٹریشن اور ادارہ جاتی اعتماد۔
ذمہ دار اور مثبت ڈیجیٹل صحافت کے فروغ میں کردار۔
بلوچستان کی ترقی، عوامی خدمات اور مثبت اقدامات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کا موقع۔
پیشہ ورانہ اور معاشی مواقع تک بہتر رسائی۔
آج ہی رجسٹر کریں:
https://t.co/S5soP8AlaL
آئیے، ایک ذمہ دار، بااعتماد اور مضبوط ڈیجیٹل میڈیا کمیونٹی کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
#DGPRBalochistan #SocialMediaInfluencers #DigitalPublishers #SarfrazBugti
اے ڈی سی خاران عمر سنان جمالی کی زیر صدارت بجلی کے مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
عوام اور تاجر برادری سے بجلی بل بروقت ادا کرنے اور واپڈا انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی گئی، جبکہ نادہندگان اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی ہدایت جاری کی گئی۔
@dpr_gob
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر سنان جمالی نے اسسٹنٹ کمشنر خاران خادم حسین کھوسہ کی موجودگی میں پٹرول پمپ مالکان کا اجلاس منعقد کیا۔
ایرانی پٹرول کی زائد نرخوں پر فروخت کے خلاف سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ پمپ مالکان کو تیل کی قلت جلد ختم کرنے کی سخت تاکید کی گئی۔
ڈی سی خاران منیر احمد سومرو کی آنلائن زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جبکہ اے ڈی سی عمر سنان جمالی نے معاونت کی۔
اجلاس میں تعلیمی سرگرمیوں، طلباء و اساتذہ کی حاضری، تعلیمی معیار، کلسٹر بجٹ اور سکولوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر سنان جمالی کی زیرِ سربراہی کلسٹر ہیڈز کا چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔
کلسٹر بجٹ کے استعمال، اسکولوں میں فراہم کردہ سہولیات اور تعلیمی ماحول کی بہتری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ شفافیت اور مؤثر کارکردگی پر زور دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر سنان جمالی نے ٹیچنگ ہسپتال خاران کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈی ایچ او اور ایم ایس نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا اور دستیاب وسائل و درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔
ضلعی انتظامیہ نے طبی سہولیات کی بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔
@HealthDepartme5@dpr_gob
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران عمر سنان جمالی نے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے سامنے برطرف ملازمین سے مذاکرات کرکے احتجاج پرامن طور پر ختم کرادیا۔
ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر گیٹ کھول دیا گیا اور ملازمین کی بحالی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ و اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔
@dpr_gob
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خاران عمر سنان جمالی نے آفس اسٹاف کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا۔
انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور اپنے فرائض ایمانداری و ذمہ داری سے انجام دیں۔
@CMOBalochistan@dpr_gob
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خاران عمر سنان جمالی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر فرائض انجام دینا شروع کر دیے۔
اس موقع پر انہوں نے عوامی خدمت، شفاف طرزِ حکمرانی اور دفتری امور میں بہتری کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔
@CMOBalochistan@dpr_gob
ضلعی انتظامیہ خاران کی زیر سربراہی بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے حوالے سے کھلی کچہری منعقد ہوئی۔
عوامی تجاویز، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
شرکاء نے تعلیم، صحت، آبنوشی، سڑکوں اور روزگار سے متعلق تجاویز پیش کیں۔
@CMOBalochistan@dpr_gob
ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔
انہوں نے غیر قانونی تجاوزات اور ٹریفک جام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے
شیڈ سے باہر ریڑھیاں ہٹانے اور بڑی گاڑیوں کے دن کے وقت داخلے پر پابندی کے احکامات جاری کیے۔
@CMOBalochistan@dpr_gob
ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کی زیر صدارت خاران ٹاؤن ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
سروے، ڈیٹا کلیکشن اور کمپیوٹرائزیشن پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور
ریونیو سٹاف کو شفافیت کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
@CMOBalochistan@dpr_gob
ایم پی اے خاران صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی اور ڈی سی خاران منیر احمد سومرو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ اجلاس منعقد ہوا۔
تعلیمی مسائل و کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہرممکن تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
@CMOBalochistan@dpr_gob
ایم پی اے خاران صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی نے ڈی سی خاران منیر احمد سومرو کے ہمراہ زیرِ تعمیر ڈی آئی جی آفس کا دورہ کیا۔
جاری کام پر اطمینان کا اظہار، حکام کی کارکردگی کو سراہا، شجرکاری کی اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کےلیے دعا کی
@CMOBalochistan@dpr_gob
ایم پی اے خاران صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی نے ڈی سی خاران منیر احمد سومرو کے ہمراہ زیرِ تعمیر بی آر سی خاران کا دورہ کیا۔
جاری کام پر بریفنگ لی، معیار و رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بروقت تکمیل کی ہدایت جاری کی۔
@CMOBalochistan@dpr_gob
ایم پی اے خاران میر شعیب جان نوشیروانی نے ڈی سی خاران منیر احمد سومرو کے ہمراہ ٹیچنگ ہسپتال خاران کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
ایم ایس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہسپتال میں ہرممکن سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
@CMOBalochistan@HealthDepartme5@dpr_gob
صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی اور ڈی سی خاران منیر احمد سومرو کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں گرینڈ کھلی کچہری منعقد ہوا۔
عوامی مسائل سنے گئے،موقع پر احکامات جاری کیےگئے۔
بی ایس ڈی آئی فیز تھری کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے عوام سے تجاویز بھی حاصل کی گئیں۔
@dpr_gob
ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے ڈی سی آفس میں ریونیو کیسز کی سماعت کی۔
انہوں نے زیر التواء کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام معاملات کو میرٹ اور قانون کے مطابق جلد نمٹایا جائے تاکہ عوام کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے۔
@CMOBalochistan@dpr_gob
ڈی سی خاران منیر احمد سومرو کی زیر صدارت ہندو اور کرسچن کمیونٹیز کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔
ڈی سی خاران نے دونوں کمیونٹیز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ تجاویز جلد ڈی سی آفس میں جمع کرائی جائیں تاکہ انہیں بی ایس ڈی آئی فیزتھری میں شامل کیا جاسکے۔
@CMOBalochistan@dpr_gob
ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو سے یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران کے طلباء نے ملاقات کی اور سہولیات سے متعلق مسائل پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر خاران نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کیمپس کی بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
@CMOBalochistan@dpr_gob