Reminder-Music is not permissible. And for every piece of music you share you get bad deeds whenever someone listens to it. Please refrain from inserting song tracks over your stories. This is a reminder for me, I hope it helps y’all too. May Allah forgive us for our shortcoming.
وہ تین سو تیرہ تھے تو لرزتا تھا زمانہ
آج ہم کروڑوں ہیں تو کرتے ہیں غلامی
17 رمضان 2 ھجری، یوم بدر...
قالَ النبی ﷺ:
بیشک الله تعالیٰ، اس کتاب (قرآن) کے ذریعے بہت سے لوگوں کو رفعت (عروج، سربلندی) عطا فرماتا ہے، اور بہتوں کو اس کے ذریعے سے نیچے گراتا (پست کرتا) ہے.
مسلم 1897
رمضان کامہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے سراپا ہدایت، اور ایسی روشن نشانیوں کا حامل ہے جو صحیح راستہ دِکھاتی اور حق و باطل کے درمیان دوٹوک فیصلہ کردیتی ہیں، لہٰذا تم میں سے جو شخص بھی یہ مہینہ پائے، وہ اس میں ضرور روزہ رکھے۔ اور اگر کوئی شخص بیمار ہو یا سفر پر ہو تووہ دوسرے دنوں میں اتنی ہی تعدادپوری کرلے۔ اللہ تمہارے ساتھ آسانی کا معاملہ کرنا چاہتا ہے، اور تمہارے لئے مشکل پیدا کرنا نہیں چاہتا، تاکہ( تم روزوں کی) گنتی پوری کرلو، اور اللہ نے تمہیں جو راہ دِکھائی اس پر اللہ کی تکبیر کہو، اور تاکہ تم شکر گذار بنو۔
﴿سورۃ البقرۃ، ۱۸۵﴾
ہرگز ایسا نہیں چاہئے! یہ قرآن تو ایک نصیحت ہے،
اب جو چاہے، اُسے یاد کرلے،
وہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو بڑے مقدس ہیں،
اُونچے رُتبے والے ہیں، پاکیزہ ہیں
اُن لکھنے والوں کے ہاتھ میں رہتے ہیں
جو خود بڑی عزّت والے، بہت نیک ہیں۔
﴿سورۃ عبس، ۱۱-۱۶﴾
اے ایمان والو! یہودیوں اور نصرانیوں کو یار و مددگار نہ بناؤ۔ یہ خود ہی ایک دوسرے کے یار و مددگار ہیں۔ اور تم میں سے جو شخص ان کی دوستی کا دم بھرے گا تو پھر وہ انہی میں سے ہوگا۔ یقینا اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
﴿سورۃ المائدۃ ، ۵۱﴾
it is 4am in Gaza and al-Shifa Hospital has been surrounded by occupation forces and is under attack. thousands of people are still currently seeking shelter here.
One of the underrated blessings we take for granted in Ramadan.
-Having food for suhoor & iftar
-Doing wudhu with clean water
-Praying in pure environments
-Sleeping comfortably
-Spending the fast in general ease
• Say Alhamdulillah in all conditions, the usuals or less.
قالَ ﷺ:
جو شخص میری اس مسجد میں صرف خیر (علم دین) سیکھنے یا سکھانے کے لیے آئے تو وہ الله کی راہ میں جہاد کرنے والے کے درجہ میں ہے. اور جو اس کے علاوہ کسی اور مقصد سے آئے تو وہ اُس شخص کے درجہ میں ہے جس کی نظر دوسروں کے مال پر لگی ہوتی ہے.
ماجہ 227
(مشکوٰۃ 742؛ مسند احمد 12672)
حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے
سلام کےلیےحاضر غلام ہو جائے
میں صرف دیکھ لوں اک بار صبح طیبہ کو
بلا سےپھر مری دنیا میں شام ہو جائے
تجلیات سےبھر لوں میں کاسئہ دل و جاں
کبھی جو اُن کی گلی میں قیام ہو جائے
صلی الله علیہ وسلم
إنّ٘ القلوبَ إذا تَنَافَر وُدُّها
مثلُ الزجاجةِ كسرُها لا يُجْبَرُ
دلوں کی محبت جب باہمی نفرت میں بدل جائے تو انکا حال اس شیشے کے ٹکڑے کی مانند ہے جس کا ٹوٹ جانا نا قابلِ مرمت ہے