اسے کہنا ہم تو صدقے میں وارے گئے لوگ ہیں
اسے کہنا مری منزل مشکل راستے دو ٹوک ہیں
کہنا ہم نہیں تھے بد کردار کسی بھی صورت
چلو یہ بھی بتانا اسے پائندہ ہمارے روگ ہیں
سدا مسکراؤ تم ملیں تمہیں وصل کی راحتیں
بد عہد تو نہیں ہیں ہم مگر جدا سنجوگ ہیں
#مرشد_ہیں_مزاج_سے
میں اپنے آپ کو دیکھوں وہ مجھ کو دیکھے جائے
وہ میرے نفس کی گمراہیوں کا ساتھی ہو
وہ خواب دیکھے تو دیکھے میرے حوالے سے
مرے خیال کے سب منظروں کا ساتھی ہو
#مرشد_ہیں_مزاج_سے
دیارِ نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو مری وحشتوں کا ساتھی ہو
میں اس سے جھوٹ بھی بولوں تو مجھ سے سچ بولے
مرے مزاج کے سب موسموں کا ساتھی ہو
میں اس کے ہاتھ نہ آؤں وہ میرا ہو کے رہے
میں گر پڑوں تو میری پستیوں کا ساتھی ہو
#مرشد_ہیں_مزاج_سے
وہ میرے نام کی نسبت سے معتبر ٹھہرے
گلی گلی میری رسوائیوں کا ساتھی ہو
کرے کلام جو مجھ سے تو میرے لہجے میں
میں چپ رہوں تو میرے تیوروں کا ساتھی ہو
#مرشد_ہیں_مزاج_سے
جو اداس ہیں تیرے ہجر میں
جنہیں بوجھ لگتی ہے زندگی
سر بزم یوں انھیں دیکھ کر
تیرے مسکرانے کا شکریہ۔۔۔۔۔!
تیری یاد کس کس بھیس میں
میرے وہم و گمان میں ڈھل گئی
یہ کمال تھا تیری یاد کا
مجھے یاد آنے کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔!
جو زمانے بھر کا اصول تھا
وہ اصول تو نے نبھا دیا ۔۔۔۔۔!
بات سنیے
وہ... یہ... کہ...
آپ آئیں گے
ہاتھ میں لے کر ہاتھ
ہجر گنگنائیں گے
گلے لگائیں گے
کچھ میری سنیں گے
کچھ اپنی سنائیں گے
یہ جو ہجر و غم کا لاوا لیے بیٹھے ہیں دل میں
ان کو آنسو کی صورت بہائیں گے
چلو ہم بھی آفات کے دور میں
تھوڑا مسکرائیں گے
بتائیے نا
آپ آئیں گے ؟
(ک_ش)
اسے کہنا کہ سر آنکھوں پر اب ترک تعلق بھی
اسے کہنا کبھی پہلے تمہاری بات ٹالی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
اب جو پھول اگنے ہیں وہ عام تو نہیں ہوں گے
تیرے پیروں کی مٹی گملوں میں ڈالی ہے
☺️❣️