فلسطین میں کیا ہو رہا ہے؟
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ غزہ، القدس اور مغربی کنارے میں روزانہ کیا ظلم ہو رہا ہے…
تو ابھی Friends of Palestine Pakistan کو فالو کیجئے۔
📢 سچ وہ ہے، جو میڈیا نہیں دکھاتا!
📲 Twitter/X پر فالو کریں [@fop_pakistan ]
#FreePalestine#GazaUnderAttack #FriendsOfPalestinePK
🇵🇸 ایم آئی ٹی میں سابق امریکی مشیر جیک سلیوان کو طلبہ کی جانب سے احتجاج کا سامنا!
امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کو بدھ کے روز میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) میں خطاب کے دوران طلبہ کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین نے غزہ پر اسرائیلی جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی تشکیل دینے اور اسرائیل کی مسلسل فوجی حمایت میں سلیوان کے کردار پر شدید تنقید کی۔
جیک سلیوان 2021 سے 2025 تک صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر رہے۔ اس دوران اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور جنگی جرائم کے الزامات سامنے آنے کے باوجود امریکی فوجی حمایت جاری رہی۔
یہ احتجاج MIT Coalition for Palestine کے زیرِ اہتمام کیا گیا، جس نے واضح کیا کہ جیک سلیوان یونیورسٹی میں خوش آمدید نہیں ہیں۔
مئی 2024 میں سلیوان نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزامات کو مسترد کیا تھا، تاہم انہوں نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں شہریوں کی غیر معمولی ہلاکتوں کا اعتراف کیا تھا۔
مظاہرین نے امریکہ بھر میں ڈیٹا سینٹرز کے پھیلاؤ پر بھی سلیوان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے اپنے مستقبل کے لیے خطرہ قرار دیا۔
غزہ میں جاری تباہی کے دوران امریکی پالیسی سازوں کے کردار پر طلبہ کا یہ احتجاج ایک بار پھر عالمی سطح پر فلسطین کے معاملے پر اٹھنے والی آوازوں کی عکاسی کرتا ہے۔
#FreePalestine #Gaza #MIT #JakeSullivan #StopGenocide
🇵🇸 فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے پر برطانیہ میں گرفتاریاں!
برطانیہ میں فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے اور فلسطین ایکشن (Palestine Action) کی حمایت کا اظہار کرنے پر مزید 31 افراد کو انسدادِ دہشت گردی کے قانون کے تحت گرفتار کیا جا رہا ہے، جن میں ریورنڈ سو پارفٹ بھی شامل ہیں۔
آج صبح برسٹل کے علاقے فلٹن میں اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی ایلبٹ سسٹمز (Elbit Systems) کے دفتر کے باہر 13 افراد کو محض ایسے پلے کارڈز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا جن پر درج تھا:
"میں نسل کشی کی مخالفت کرتا ہوں، میں فلسطین ایکشن کی حمایت کرتا ہوں۔"
اس سے ایک روز قبل سپریم کورٹ کے باہر بھی 25 افراد کو اسی نوعیت کے پلے کارڈز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ واقعات برطانیہ میں فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے اور احتجاج کے حق پر پابندیوں کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کر رہے ہیں۔
کیا فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنا بھی جرم بن چکا ہے؟
#Palestine #FreePalestine #PalestineAction #UK #StopGenocide
🇵🇸 ملبے کے ڈھیر سے کشتی کی تعمیر؛ غزہ کے ماہی گیر کی ہمت اور جدوجہد کی انوکھی داستان!
غزہ کے ماہی گیر مدحت اللحام کی دو کشتیاں جنگ کی نذر ہو گئیں، مگر چار خاندانوں کی کفالت کی ذمہ داری نے انہیں ہمت ہارنے نہیں دی۔
انہوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے لکڑی کے ٹکڑے اور پلاسٹک کے ڈرم جمع کیے اور انہی کی مدد سے ایک چھوٹی کشتی تیار کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ دوبارہ سمندر میں جا کر روزی کما سکیں۔
یہ محض ایک کشتی کی تیاری نہیں، بلکہ تباہی، محرومی اور محاصرے کے درمیان زندگی کی امید زندہ رکھنے کی ایک داستان ہے۔
غزہ کے ماہی گیروں کو جنگ کے دوران کن ناقابلِ تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور مدحت اللحام کس طرح چار خاندانوں کا سہارا بننے کی کوشش کر رہے ہیں؟
مکمل تفصیلات جاننے کے لیے یہ تحریر ضرور پڑھیں۔
پاکستان سمیت 50 ممالک نے اقوام متحدہ میں اس ہفتے اسرائیل کی نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی یقینی بنائی جائے۔ برطانیہ، قطر اور اردن کی مشترکہ اپیل کی حمایت کرنے والے ممالک کے مطابق، 16 لاکھ 50 ہزار فلسطینی مسلسل چوتھی سردی خستہ حال خیموں اور تباہ شدہ عمارتوں میں گزارنے پر مجبور ہیں۔
💔 شادی کی خوشیوں سے چند لمحے قبل قیامت ٹوٹ پڑی!
قابض اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی خاندان کے گھر کو اس وقت نشانہ بنایا، جب گھر میں بیٹی کی شادی کی تقریبات شروع ہونے والی تھیں۔
بمباری نے خوشیوں بھرے گھر کو سوگ میں ڈبو دیا، لیکن اس فلسطینی خاندان کے عزم اور حوصلے کو نہ توڑ سکی۔ تمام تر تباہی اور صدمے کے باوجود خاندان نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کی تقریبات ضرور مکمل کرے گا۔
یہ محض ایک شادی نہیں، بلکہ ان فلسطینیوں کے عزم، حوصلے اور زندگی سے محبت کی داستان ہے، جو ہر ظلم کے باوجود خوشیوں کے چراغ بجھنے نہیں دیتے۔
فلسطین کی مٹی میں دکھ ضرور ہے، مگر حوصلے آج بھی زندہ ہیں! 🇵🇸
مغربی کنارہ: اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں کے فلسطینی طبی عملے پر حملوں میں 350 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم فزیشنز فار ہیومن رائٹس اسرائیل کی پیر کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2022 سے 2024 کے درمیان فلسطینی طبی عملے کے خلاف واقعات میں 350 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے لیے 25 طبی عملے کے ارکان سے بات کی گئی۔
نابلس کے علاقے کے ایک پیرا میڈک نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسے ایک زخمی شخص تک پہنچنے سے روک دیا۔ وہ کہتا ہے: میں زخمی کے بالکل قریب کھڑا تھا، آسانی سے اس تک پہنچ سکتا تھا، لیکن فوجیوں نے مجھے روک دیا۔ وہ وہیں خون بہتا رہا یہاں تک کہ شہید ہو گیا، تب جا کر وہ چلے گئے اور ہم اس تک پہنچ سکے۔
طبی عملے نے بتایا کہ انہیں جسمانی حملوں، بندوق کی نوک پر دھمکیوں، گالیوں اور توہین آمیز تلاشی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک ایمبولینس ڈرائیور نے کہا: ہر فون کال کا مطلب خطرہ ہے، اور ہر بار گھر سے نکلتے ہوئے یہ خدشہ ہوتا ہے کہ شاید واپس نہ آ سکوں۔
رپورٹ کے مصنف عمران عناتی نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق یہ الگ تھلگ واقعات نہیں، بلکہ فلسطینی ایمرجنسی طبی سہولتوں پر منظم حملہ ہے جس کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ برس مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کی سہولتوں پر 233 حملے ریکارڈ کیے، جن میں 165 واقعات طبی نقل و حمل سے متعلق تھے۔ اسرائیلی چیک پوسٹوں کی وجہ سے ایمبولینسوں کو اسپتالوں تک پہنچنے کے لیے لمبے راستے اختیار کرنا پڑتے ہیں، کئی مریض راستے میں ہی دم توڑ گئے اور حاملہ خواتین کو اسپتالوں کے باہر بچوں کو جنم دینا پڑا۔
مزید خبریں ہماری ویب سائٹ پر پڑھیں اور ہمارے پیج کو فالو کریں۔
اسرائیلی فوج میں خودکشیاں ’گزشتہ 16 سالوں کی بلند ترین سطح پر‘
ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، 2026 میں دورانِ ڈیوٹی 23 اسرائیلی فوجیوں اور افسران نے خودکشی کر لی۔ یہ تعداد اسرائیلی فوج میں گزشتہ 16 سالوں کے دوران ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ سالانہ شرح ہے۔
غزہ میں نسل کشی میں ملوث 17 سابق فوجیوں نے بھی اس سال خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
غزہ پر شدید بمباری: صنعتی مرکز اور بے گھر افراد کے خیمے خوفناک آگ کی لپیٹ میں
اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں واقع محلے تل الہوا میں ایک صنعتی مرکز اور لیتھ ورکشاپ پر شدید میزائل حملہ کیا۔ یہ بمباری ایک ایسے چوک پر کی گئی جہاں سوِیلین اور بے گھر افراد خیموں میں مقیم تھے۔
اس ہولناک حملے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے بے گھر شہریوں کے خیموں کو مکمل طور پر جلا کر راکھ کر دیا اور پورے علاقے کو تباہی کے گھاٹ اتارے رکھا۔ آگ کی شدت اتنی تیز ہے کہ خوف و ہراس کے عالم میں لوگ چیخ و پکار کرتے ہوئے باہر بھاگ رہے ہیں۔ غزہ میں ہر لمحہ جاری اس بمباری کے باعث انسانی ضروریات کو جانچنا اور امدادی کارروائیاں کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ یہاں اس وقت صرف اور صرف آفت اور تباہی کا منظر ہے۔
@Bilalrazasab@HassanAyub82@MShehzadSpeaks@FaizullahSwati@DrUzma_KhanPK@TraderAfshi@HassanAyub82
یہودی پروٹوکولز
آخری حصہ
پروٹوکولز آف دی ایلڈرز آف زائیون (The Protocols of the Elders of Zion) تاریخ کی خطرناک ترین تحریروں میں سے ایک ہے، جس میں مبینہ طور پر ایک خفیہ یہودی منصوبے کے ذریعے دنیا کے سیاسی، معاشی، مالیاتی اور ابلاغی نظام پر کنٹرول حاصل کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ لیکن اس کتاب کی اصل حقیقت کیا ہے؟ اسے ڈاکٹر محمد عارف صدیقی اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہیں
عمر کی ڈھلان، جھکی ہوئی کمر اور ہاتھ میں بھاری بوجھ، مگر چہرے پر شکایت کا ایک حرف نہیں۔ مشکل حالات میں بھی وقار اور صبر کے ساتھ آگے بڑھنے والے یہی بزرگ اصل طاقت اور عزت کی علامت ہیں۔
#صبر#ثابت_قدمی#عزت_و_وقار#بزرگوں_کا_احترام#حوصلہ
پارٹ 5
پروٹوکولز آف دی ایلڈرز آف زائیون (The Protocols of the Elders of Zion) تاریخ کی خطرناک ترین تحریروں میں سے ایک ہے، جس میں مبینہ طور پر ایک خفیہ یہودی منصوبے کے ذریعے دنیا کے سیاسی، معاشی، مالیاتی اور ابلاغی نظام پر کنٹرول حاصل کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ لیکن اس کتاب کی اصل حقیقت کیا ہے؟ اسے ڈاکٹر محمد عارف صدیقی اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہیں
پارٹ 4
پروٹوکولز آف دی ایلڈرز آف زائیون (The Protocols of the Elders of Zion) تاریخ کی خطرناک ترین تحریروں میں سے ایک ہے، جس میں مبینہ طور پر ایک خفیہ یہودی منصوبے کے ذریعے دنیا کے سیاسی، معاشی، مالیاتی اور ابلاغی نظام پر کنٹرول حاصل کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ لیکن اس کتاب کی اصل حقیقت کیا ہے؟ اسے ڈاکٹر محمد عارف صدیقی اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہیں
ح/ماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ، مجاہد ڈاکٹر خلیل الحیہ کا بیان:
اگرچہ ح//ماس اور فلسطینی مزاحمتی جماعتوں نے اپنے عوام کو نسل کشی کی جنگ سے بچانے اور جبری بے دخلی کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے شرم الشیخ معاہدے کو قبول کیا، لیکن قابض اسرائیل اب بھی اپنی جارحیت اور بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ عالمی برادری کا ردِعمل انتہائی کمزور ہے۔
ہمارے عوام عزم، عزتِ نفس اور وقار سے سرشار ہیں۔ وہ اپنے خون اور عقیدے کے رشتے میں جڑے بھائیوں کی جانب امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ہماری عربیت اور اسلامی عقیدت آج بھی مظلوموں کی حمایت اور مدد کے لیے زندہ اور متحرک ہے۔
مغربی کنارے کی صورتِ حال بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ وہاں فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے اور انہیں جبراً نکالنے کی سازشیں عروج پر ہیں۔ قابض قوتیں ہر روز مزید زمینوں اور گھروں پر قبضے کے لیے اپنے توسیع پسندانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ فلسطینی باشندوں کو دہشت زدہ کرنے اور ان پر مظالم ڈھانے کے بعد انہیں اپنے ہی گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔
مسجد اقصیٰ کے میناروں اور گرجا گھروں سمیت القدس بھی یہودیت مسلط کرنے کی کوششوں کے باعث کرب میں مبتلا ہے۔ مسجد اقصیٰ میں زمانی اور مکانی تقسیم مسلط کرنے کا منصوبہ اب تقریباً ایک حقیقت بن چکا ہے، جس کے اثرات اس کے مقدس صحنوں اور دیواروں تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔
ہمارے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ مزاحمت کی تمام صورتیں اپنے حقوق کے تحفظ، اپنی سرزمین اور مقدسات کی بازیابی کا حقیقی راستہ ہیں۔ مزاحمت نے ہمارے عوام کی بہترین صلاحیتوں، بہادری، قربانی اور استقامت کو اجاگر کیا ہے، جس کا عظیم مظاہرہ انہوں نے تمام سازشوں، نسل کشی اور مسلسل جاری قتلِ عام کے باوجود کیا ہے۔
اسرائیلی قابض افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور اس کے گردونواح میں گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں؛ رہائشی محلوں میں زبردستی داخل ہو کر فلسطینیوں کو ہتھکڑیاں لگا کر گھروں سے لے گئے۔
جب ہم اپنے محفوظ گھروں کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں، تو اکثر بھول جاتے ہیں کہ اسی آسمان تلے کچھ لوگ بھیگے خیموں اور ٹھنڈے پانی کے بیچ سانسیں گن رہے ہیں۔ طاقت اور تصادم کے شور میں سب سے زیادہ وہ معصوم لوگ پِستے ہیں جن کی واحد آرزو صرف امن اور سر پر ایک محفوظ سایہ ہے۔ انسانیت کا اصل امتحان یہی ہے کہ اپنی آسائشوں کے درمیان ہم ان بے گھر اور امن کے طلبگار دلوں کو فراموش نہ کریں۔
#انسانیت #امن #احساس #خیموں_کے_باسی #ہمدردی
پارٹ 3
پروٹوکولز آف دی ایلڈرز آف زائیون (The Protocols of the Elders of Zion) تاریخ کی خطرناک ترین تحریروں میں سے ایک ہے، جس میں مبینہ طور پر ایک خفیہ یہودی منصوبے کے ذریعے دنیا کے سیاسی، معاشی، مالیاتی اور ابلاغی نظام پر کنٹرول حاصل کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ لیکن اس کتاب کی اصل حقیقت کیا ہے؟ اسے ڈاکٹر محمد عارف صدیقی اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہیں
#dandysworld @ForumStrategic@Pakprespective@iMS_JUI@JUIBTM@JuiNwa
غــ.ــزہ میں اللولو خاندان کے قتلِ عام کو تین سال گزر گئے، اور اب بھی وہ لمحہ یوں تازہ ہے جیسے کل کی بات ہو، غـــ.ـزہ میں جدائی کے زخم کبھی نہیں بھرتے، اور پیاروں کے چہرے کبھی اوجھل نہیں ہوتے۔