سکھر: قائد سندھ علامہ راشد خالد محمود سومرو کا امن عالم اجتماع کے پنڈال کا دورہ
سکھر: جےیو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل و قائد سندھ علامہ راشد خالد محمود سومرو نے وفد کے ہمراہ امن عالم اجتماع 2027 کے پنڈال کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر جےیو آئی مرکزی ناظم مفتی سعود افضل ہالیجوی، ضلع سکھر کے امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ، ضلع شکارپور کے امیر مولانا عبداللہ مہر، ضلع جیکب آباد کے سیکریٹری جنرل مولانا سلیم اللہ خان بروہی، ضلع دادو کے سیکریٹری جنرل اظہار الحق صدیقی، ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل مولانا عبد الحمید مہر مفتی نصیر احمد بھٹو، مولانا محمد الیاس چنہ، مولانا جمال مصطفیٰ تینو، میر آصف علی مگسی، فقیر سکندر نقشبندی، حاجی عبدالغفار بھٹو، اسداللہ حیدری، جان محمد جمالی، مولانا جواد انڈھڑ سمیت دیگر ذمہ داران ان کے ہمراہ تھے۔
وفد نے اجتماع کے انتظامات، مختلف شعبہ جات اور پنڈال کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ڈیجیٹل میڈیا سیل، جےیوآئی سندھ
#JUIAmanAlamIjtima2027
#TeamJUISindh
سوات امن مظاہرے کے دوران پولیس اسٹیشن پر دھماکہ افسوسناک ہے ۔ترجمان جے یو آئی
اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحتیاب فرمائے ۔اسلم غوری
زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے ۔ترجمان جےیوآئی
لواحقین کے دکھ درد میں شریک اور ان کے لئے صبرجمیل کی دعاء کرتا ہوں ۔اسلم غوری
جے یو آئی کارکن اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرتے ہوئے فوری متاثرین کی مدد کریں ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
سوات امن مظاہرے کے دواران بم حملہ افسوسناک ہے
اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحتیاب فرمائے
زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے
لواحقین کے دکھ درد میں شریک اور ان کے لئے صبرجمیل کی دعاء کرتا ہوں
جے یو آئی کارکن اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرتے ہوئے فوری متاثرین کی مدد کریں
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اجتماعی اور جماعتی محنت کی اہمیت، قرآنی مثال،
جماعت اور اطاعت حدیث مبارکہ کی روشنی میں۔
داعی کا کردار اور اندازِ دعوت کیسا ہونا چاہیے؟
قائد محترم مولانا فضل الرحمٰن صاحب
قائد جمعیت کے سیاست کے ہنگامہ خیزی سے ہٹ کر دریائے سندھ اٹک کے کنارے چند یادگار لمحے
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے دیرینہ رفقاء مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور انجینئر ضیاء الرحمٰن کے ہمراہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی کی خصوصی دعوت پر ضلع اٹک کا دورہ کیا۔
ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور مستقبل کے سیاسی منظرنامے پر رفقاء کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوئی۔
پھر سیاست کی ہنگامہ خیز مصروفیات سے کچھ لمحے چرا کر دریائے سندھ کے کنارے اٹک کے پُرسکون کنارے جا بیٹھے۔ ٹھنڈی ہوا، خاموش لہریں اور فطرت کے حسین مناظر نے ماحول کو مزید خوبصورت بنا دیا۔
سیاست کی سخت راہوں میں ایسے پُرسکون لمحے بھی ضروری ہیں، کیونکہ یہی لمحے انسان کو اگلے سفر کے لیے نئی توانائی اور حوصلہ دیتے ہیں۔
رب کریم سلامت رکھے۔ آمین
قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری الحاج اکرم خان درانی صاحب کی رہائش گاہ پر تشریف آوری۔
اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا عبدالغفور حیدری صاحب، مرکزی فنانس سیکرٹری حضرت مولانا صلاح الدین ایوبی صاحب، مرکزی کوآرڈینیٹر جناب انجینئر ضیاء الرحمٰن صاحب، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی صاحب، انجینئر ملک احسان خان اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
میں نے 9 ماہ ایک کمرے میں ایک چھت کے نیچے گزارے
ہم نے ہر مشکل ہر جابر ظالم کا مقابلہ کیا ہے
مولوی دین کے ٹھیکدار نہیں چوکیدار ضرور ہیں
قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی گفتگو
🥹🥹
تازہ ترین :
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے اپنے دیرینہ رفقاء مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور انجینئر ضیاء الرحمٰن کے ہمراہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اکرم خان درانی کی خصوصی دعوت پر ضلع اٹک کا دورہ کیا
شہدائے باجوڑ کو سال مکمل ھوگیا ھے 100 سے زائد اسلام اور پاکستان کی محبت سے سرشار جمعیت علماءاسلام کے کارکنوں نے ایک ھی دن میں للہ فی اللہ اپنی جانوں کو اس سرزمیں پاکستان سے محبت میں قربان کرکے تاریخ رقم کی تھی اور اپنی قربانی سے طاقتورں کو پیغام بھی دیا کہ پچاس سال سے ھمارے خطے میں کشت وخون کا بازار گرم ھے ھمیں بھی اپنی طرح پاکستانی سمجھ کر جینے کا حق دے دو ھمیں بھی خدا کے لیے امن کا حق دے دو۔ ھم بھی انسان اور پاکستانی ھیں ھم بھی 1973 کے آئین کےمحافظ ھیں پھر اس آئین کے میں مانے گئے ھمارے بنیادی حق سے ھم محروم کیوں ھیں، اور محروم ھی نہیں اس کو مانگنے کی پاداش ھمیں غدار کیوں کہا جاتا ھے ھمیں گالیاں کیوں دی جاتی ھیں؟
سوچئے اور پورا سوچئے
#سالار_امن_مولانا
#شہدائےجمعیت_باجوڑ
#پیغام_امن_جمعیت
#عوام_کو_جینے_دو
#ابابیلوں_کا_شکریہ
آج محسن نقوی صاحب نے جو باتیں کی ھیں وہ 1973 کے آئین کے تحت ان کے لیے گئے حلف سے روگردانی ھے انکو فوری طور اپنی وزارت سے استعفی دے دینا چاھئیے یا وزیراعظم کو فی الفور انکو وزارت سے سبکدوش کردینا چاھئیے
#شہدائےجمعیت_باجوڑ#سالار_امن_مولانا#پیغام_امن_جمعیت#عوام_کو_جینے_دو
#ابابیلوں_کا_شکریہ
سن 1973 کے آئین میں دیے گیے جمھوری نظام کے وکیل سیاستدن ھیں اور انہوں نے اس نظام کی ناکامی کا اعلان نہیں کیا بلکہ اس میں آپ کو رکاوٹ اور ناکامی کا بنیادی سبب سمجھا ھے اور انکا دعوی ھے کہ آپ نے ستتر سال میں سات سال بھی جمھوری حکومت نہیں چلنے دی یہاں تک کہ 1973 میں آئین بننے کے پانچ سال بعد اس کے پہلے وزیراعظم کو پھانسی دے دی گئی۔۔
جبکہ ھائبرڈ نظام کے وکیل آپ ھیں اور آپ نے اسکی ناکامی کا اعلان کردیاھے اب جبکہ آپ نے اپنی ناکامی کا اعلان اپنی زبان سے کر ھی لیا ھے تو بہتر ھے کہ آپ اپنے آئینی دائرے میں چلے جائیے اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دیں تاکہ کامیابی اور ناکامی کا اصل پیمانہ عوام کے سامنے آسکے
#سالار_امن_مولانا
#شہدائےجمعیت_باجوڑ
#پیغام_امن_جمعیت
#عوام_کو_جینے_دو
#ابابیلوں_کا_شکریہ