اللہ تعالیٰ کی ایک صفت ستّار العیوب (عیبوں کو چھپانے والا) ہے- وہ اپنے بندوں کے عیبوں کو ڈھانپتا ہے، ان کی کمزوریوں کو ظاہر نہیں ہونے دیتا، حالانکہ وہ ہر عیب کو جانتا ہے، ہر نقص سے واقف ہے- جب ایک انسان اپنے آپ کو اس صفتِ الٰہی کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے، تو اس کے لیے یہ لازم ہو جاتا ہے کہ وہ بھی دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالے- کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی انسان خامیوں سے خالی نہیں- ہر فرد کے اندر کوئی نہ کوئی کمزوری، کوئی نہ کوئی نقص ضرور موجود ہے،چاہے وہ اسے تسلیم (Confess) کرے یا نہ کرے-
مکمل خطاب: گوجرانوالہ میڈیکل کالج، 6 جون 2024ء
دین کا معیار کیا ہے؟ کیا محض کسی نام یا نسبت کا دعویٰ، یا وہ اصول جن میں حرمت، عدل اور نسبتِ رسول (ﷺ) کا احترام شامل ہے؟ جب ان اصولوں کو نظر انداز کیا جائے تو محبت کے دعوے کھوکھلے محسوس ہونے لگتے ہیں اور جب محبتِ اہلِ بیت کو تعصب یا مخالفت کی بنیاد پر رد کیا جائے تو یہ رویہ خود ایک گہرے فکری بحران کی علامت بن جاتا ہے-
مکمل خطاب: میلادِ مصطفےﷺ وعرس مبارک سید الشہداء حضرت امام حسین(رض)، دربار حضرت سلطان باھوؒ ،5 جولائی 2025ء
خصوصی خطاب: عرس مبارک سید الشہداء حضرت امام حسین (رض) ، (دربار عالیہ سلطان العارفین حضرت سلطان باھُورح، جھنگ)
زیرِ صدارت: حضرت سلطان محمد علی صاحب (سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین)
جب تک امت کے دلوں میں حضرت امام حسین (رض) کی محبت ایک زندہ حقیقت کے طور پر موجود رہی وہ ظلم کے سامنے جھکنے کو تیار نہ ہوئی- اس محبت کو محدود و مقید کرنے کیلئے مختلف فکری رجحانات پیدا کیے گئے تاکہ امت کو کمزور کیا جا سکے-
خطاب:میلادِ مصطفےﷺ وعرس حضرت امام حسین(رض) ،5جولائی 2025ء
محبتِ اہلِ بیت ایمان اور نجات کے باب میں ایک بنیادی تقاضا ہے- اگر علم و عمل اس معرفت سے خالی ہوں تو وہ اپنی روح کھو دیتے ہیں- انسان کو اپنا آپ اہلِ بیت کی سچی مودّت کے میزان پہ پرکھنا چاہئے-
مکمل خطاب: میلادِ مصطفےﷺ وعرس حضرت امام حسین(رض)، دربار حضرت سلطان باھو،5 جولائی2025ء
یومِ عاشور ہمیں صبر، وفا اور قربانی کا ابدی پیغام یاد دلاتا ہے۔ کربلا حق و باطل، عدل و ظلم، وفا و جبر کے درمیان وہ ابدی معیار ہے جو ہر عہد میں انسانیت کو راستہ دکھاتا رہے گا۔
بقول علامہ اقبالؒ:
زندہ حق از قوتِ شبیری است باطل آخر داغِ حسرت میری است
سلام یا حسینؑ #Ashura #ImamHussain
علم سکھاتا ہے کہ حق کو پہچان کر اس کا ساتھ دیا جائے، باطل کے مقابل کھڑا ہوا جائے، انصاف قائم رکھا جائے اور اخلاق و کردار کو اپنایا جائے- علم کا حاصل عدل، اخلاق اور انسانی وقار کی پاسداری ہے-
مکمل خطاب: میلادِ مصطفےﷺ وعرس حضرت امام حسین(رض)،دربار حضرت سلطان باھوؒ ،5جولائی 2025ء
حضرت امام حسین(رض) کی حمایت محض جذباتی وابستگی نہیں بلکہ شعوری و ایمانی مؤقف ہے-آپ قرآن مجید کے ساتھ ہیں، واقعۂ مباہلہ میں حق اور توحید کی دلیل بن کر سامنے آتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو وحدانیت کی نشانیوں میں شامل فرمایا۔
خطاب:میلادِ مصطفےﷺ وعرس حضرت امام حسین(رض)،5 جولائی2025ء
واقعۂ کربلا امتِ مسلمہ کی فکری و عملی سمت کا تعین کرنے والا معیار ہے-یہ کسوٹی فیصلہ کرتی ہے کہ کون ظلم، غصب، جبر، تشدد اور استبداد کے ساتھ کھڑا ہے اور کون عدل، حق، شرافت، اخلاق، کردار، علم اور حلم کی صف میں ہے-
خطاب: میلادِ مصطفےﷺ و عرس مبارک حضرت امام حسین(رض)،5 جولائی 2025ء
زمین کا بنجر ہونا صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں، انسانیت کے مستقبل کا سوال ہے۔
موسمیاتی تبدیلی، خشک سالی اور پانی کے غیر پائیدار استعمال نے دنیا کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق زمین کے تازہ پانی کے ذخائر سالانہ 324 ٹریلین لیٹر کم ہو رہے ہیں؛ یہ مقدار 280 ملین افراد کی سالانہ ضرورت کے برابر ہے۔
آئیے! پانی کے ضیاع کو روکنا، زمین کو محفوظ بنانا اور آنے والی نسلوں کیلئے ایک پائیدار مستقبل یقینی بنانا اپنی مشترکہ ذمہ داری سمجھیں۔
#DesertificationAndDroughtDay
#ClimateAction
#SaveWater
@UN
نسلوں کے درمیان بڑھتی خلیج:
Gen X، Millennials، Gen Z اور Alpha کا مکالمہ
ثقافتی تنوع اور عالمی امن: کیا مکالمہ ہی واحد حل ہے؟
اختلاف سے مفاہمت تک: وہ مکالمے جنہوں نے تاریخ بدل دی
علم، تہذیب اور بین الثقافتی مکالمے کی روایت
مکمل لیکچر کیلئے وزٹ کیجئے
https://t.co/LenErPQvVf
یومِ شہادت امیرالمومنین سیدنا حضرت عمر فاروقؓ
آپؓ کا عہدِ خلافت عدل، تقویٰ، شجاعت، سادگی اور رعایا پروری کی روشن مثال ہے۔ حضرت عمرؓ نے دنیا کو یہ سبق دیا کہ اصل حکمرانی اقتدار سے نہیں، عدل و امانت سے قائم ہوتی ہے۔
تو اے بادِ بیاباں از عرب خیز
ز نیلِ مصریاں موجے برانگیز
بگو فاروقؓ را پیغامِ فاروقؓ
کہ خود در فقر و سلطانی بیامیز
درونِ خویش بنگر آن جہاں را
کہ تخمش در دلِ فاروقؓ کشتند
(علامہ محمد اقبالؒ)
اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے عدل، کردار اور تقویٰ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
#HazratUmarFarooq
#FarooqEAzam
#Justice
#IslamicHistory