ہوسکتا ہے کہ کئی چیزوں پر پاکستانیوں کو عمران خان کے خلاف قائل کرلیا جائے۔ لیکن اگر ہڈیوں سے گوشت نوچنے کی باتیں کرنے والے خواجہ آصف عمران خان کو اینٹی آرمی کہیں گے، فورتھ شیڈول والے مولوی عمران خان کو دہشتگرد قرار دیں اور بیڈروم سے ڈالرز چھپانے والے شرجیل میمن کہیں کہ عمران خان کرپٹ ہے تو کون یقین کرے گا۔
عمران خان پچاس سال سے میڈیا کو ڈیل کررہے ہیں۔ جب رینجرز نے کھڑکیاں توڑیں تو بائیومیٹرک روم میں بیٹھے عمران خان نے اردگرد کھڑے لوگوں سے کہا کہ “موبائل نکالو ویڈیوز بناؤ”۔
آپ جو مرضی کہیں عمران خان سے بڑا کمیونیکیشن ایکسپرٹ کوئی نہیں ہے۔ خان کی میڈیا سٹریٹجی کے جواب میں انکے مخالفین کے پاس کیا ہے؟ پریس کانفرنسیں، سبز لکیروں والی آڈیو لیکس اور ٹی وی میڈیا کی کوئی مہم ۔۔ یہ سب کرکے بھی ایک سال سے عمران خان کی مقبولیت میں کمی کیوں نہیں لائی جا سکی؟
وفاداریاں تبدیل کروانےکاسلسلہ بہت سُست چل رہا ہے
اگرہرروز صرف ایک بندے سےوفاداری تبدیل کرنےوالی پریس کروانی ہےتو ٹوٹل قومی اور صوبائی اسمبلی کی 865 سیٹیں ہیں یعنی ٹوٹل 865 دِن درکار ہیں یعنی کہ سوا دو سال 😂
سرکار وفاداریاں تبدیل کروانے والے بَٹن کو فاسٹ فارورڈ پر لگائیں 🤦♂️😜
سب معاملات کو قطع نظر رکھ کر بتائیں کیا جناح ہاوس حملے کی مزمت کرتے ہیں؟سوال
میں نے پہلے بھی مذمت کی،ہر پاکستانی مذمت کرتا ہے،اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی،ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔
عمران خان