@SyedRfaisal جی وہی حلقہ جہاں آخری بار آپ کے بھائی کے ساتھ کچھ گراؤنڈ میں کھڑے ہوئے تھے آپ کے بھائی بھی تھے ساتھ 🤣 اور آپ کا کیمپ خالی تھا اور آپ لوگوں کے پاس سامان تک نہیں تھا یاد کیجئے ایک گراؤنڈ تھا سامنے اس کے اسکول جس میں پولنگ ہو رہی تھی یاد آیا فصیل صاحب
اس میں لمحۂ فکریہ ایک یہ ہے رابطہ کمیٹی کے لئے کے عوام الناس ابھی تک اس مغالطہ میں کیوں ہیں الطاف حسین صاحب پر پابندی ہے وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے رھے؟ہمیں قوت و شدت کے ساتھ اس پیغام کو پونہچانا ہوگا کے ہم الیکشن لڑیں گے بھی اور جیتیں گے بھی خدا کے حکم سے۔
@AltafHussain_90
اچھی خبر یہ ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے سینئر وکیل اور کراچی سےآزاد امیدوار جوہر عابد ایڈوکیٹ کو تین روز بعد سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا اور بری خبر یہ ہےکہ ان سے زبردستی این اے248 کے وڈرا پیپر سائن کروا لئے ہیں🤐
#باغی#ReleaseNisarAndMohsinPanhwar@AltafHussain_90@PanhwarMohsin
CCTV footages of illegal abduction of senior lawyer of high court and an independent candidate from NA-250 Syed Johar Abid Advocte from his house in Gulshan-e-Iqbal Karachi by Police & law enforcement agencies. Where are courts and election commission?
#ReleaseJoharAbidAdvocate
یہ ہے اللّہ تعالیٰ کاانصاف کہ جس کسی نے بھی قائدت��ریک کےساتھ زیادتی کی وہ دنیا میں ذلیل ہوا چراغ سب کے بجھیں گےہوا کسی کی نہیں فرعون صفت جج مظاہر نقوی
بھی جوڈیشل کونسل میں ذلیل ہوکر”ہے سے تھا”ہوگیا
بے شک ہرطرح کی بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہےاوربےشک توہر چیزپرقادر ہے @BBCUrdu @voaurdu
بریکنگ : سندھ ہائیکورٹ کےسینئر وکیل اور کراچی سے آزاد امیدوار جوہر عابد ایڈوکیٹ کو تین روز بعد سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا۔رہائی پر وکلا نے جوہر عابد ایڈوکیٹ کوگلےلگاکر مبارکباد دی۔ جوہر عابد ایڈوکیٹ کو 9 جنوری کی صبح کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں گھر سے گرفتار کیا گیا تھا
INVITATION FOR LOYALIST S NLY👇
جنگل م��ں منگل تیرے ہی دم سے
سب نے یہ شور مچایا ہے
سالگرہ کا دن آیا ہے😊
#BhaiKaJanamDin💞
@AltafHussain_90 is our life line👊
3ستمبر 2023
محترم نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ صاحب! @anwaar_kakar
سلام وآداب
آپ کویادہوگا کہ سانحہ جڑانوالہ پر آپ نے بیان دیاتھا کہ '' ہمیں معلوم ہے کہ اس سانحے کے پیچھے ملک دشمن عناصر ملوث ہیں '' ۔ لیکن پنجاب پولیس کی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق اس سانحے کے پیچھے دواشخاص کازاتی تنازعہ تھا۔
آپ سے درخواست ہے کہ ہرسانحے پر پہلے سے تحریرشدہ بیان جو75سالوں سے ہرہرحکمراں اپنے دورِ حکومت میں عوام کوگمراہ کرنے کے لئے دیئے جارہا ہے، وہی پرانا لکھا لکھایا بیان آپ نے بھی سانحہ جڑانوالہ پر بڑے پرُجوش اندازمیں پڑھ توڈالاتھا مگر اب عوام کے سامنے ذرا یہ اعتراف بھی کرلیں کہ ''میں نے جڑانوالہ سانحہ پرجو بیان دیا تھا وہ بیان میں نے پڑھا توضرورتھا مگرلکھا ہرگزنہ تھا '' ۔
��گراں وزیراعظم صاحب !
کاش آپ قوم سے خطاب کرکے مزید یہ بھی بتادیتے کہ 75سالوں سے پڑھے جانے والے یہ بیانات کس فیکٹری اور کس مقام پر تیارہوتے ہیں؟
کاش! آپ ایساخطاب ، نتائج کی پرواہ کئے بغیر کرسکتے۔ مگر خدارا یہ جواب ہرگز نہیں دیجئے گا کہ،
مجبورہیں اُف اللہ ! کچھ کہہ بھی نہیں سکتے۔
#Jaranwala #JaranwalaIncident
حکومت یاکسی بھی حکومتی ادارے کو اگر کوئی فرد مطلوب ہو تو ثبوت وشواہد کےساتھ اُسے گرفتار کرنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن کسی بھی مطلوبہ شخص کے نہ ملنے پر اُس کے خاندان کے کسی بھی فرد کوگرفتار کرناسراسر غیرقانونی اور غیرآئینی عمل ہے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ کو اُن کے گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کاعمل سراسر غیرآئینی وغیرقانونی ہے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے مطالبہ ہے کہ وہ بلال حسین شاہ کی جبری گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو بلال حسین شاہ کی بازیابی کے احکامات صادر فرمائیں
@anwaar_kakar@_Hareem_Shah
چینی کی اسمگلنگ میں سیاستداں یا ان کے رشتہ دار ملوث ہیں، فوج مجھے صرف ایک ماہ کا اختیار دیدے تو میں ان سب کو نہ صرف گرفتار کروں گا بلکہ اسمگلنگ بھی بند کرا دوں گا۔
فوج مارشل لا لگاسکتی ہے تو اس شوگر مافیا کے خلاف ایکشن کیوں نہیں کرسکتی؟
چینی کے بحران پر دیکھئے مکمل بیان اس تازہ ٹک ٹاک میں 👇👇👇
https://t.co/qtoS1vI3Tk
5 ستمبر2023
ایسالگتا ہے کہ جیسے پاکستان میں حکومت اورتمام چھوٹے بڑے حکومتی وریاستی ادارے خبط الحواسی کاشکار ہیں جس کاتازہ ترین ثبوت ملک کے انتہائی سینئر، ویٹرن سیاستداں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور PTIکے رہنما جناب چوہدری پرویزالٰہی کی عدالت کے حکم پر رہائی کے بعد ��وتھی مرتبہ گرفتاری کاعمل ہے۔ آج ملک کاہر ذی شعور فرد اور بچہ بچہ بھی اس بات سے خوب واقف ہے کہ تمام ترسیاسی شخصیات کی گرفتاریوں کی چابی فوج یا آئی ایس آئی میں سے کسی ایک کے پاس ہوتی ہے۔ انتہائی ویٹرن سیاسی رہنما چوہدری پرویزالٰہی کی بار بارگرفتاری کاعمل یہ ثابت کرتا ہےکہ وہ اب تک PTIچھوڑنے پر رضامندنہیں ہوئے ہیں اورساتھ ساتھ ان کی بار بار گرفتاری کا عمل عدالتوں کے وقار اورآئین وقانون کے منہ پر کسی زنؔاٹے دار طمانچے سے کم نہیں۔
سیدالشہداء حضرتِ امامِ حسین علیہ السّلام نے اپنا سر کٹا لیا مگر ظالم وجابر، فاسق و فاجر ، سفاک، بے ایمان ، عیار و مکار یزید کی بیعت نہیں کی ۔
حضرتِ امامِ حسین علیہ السّلام اور اہلِ بیت اطہار کی قربانی ہمیں درس دیتی ہے کہ حق اور سچ کا ساتھ دو، ظلم وجبر کرنے والوں کا ساتھ نہ دو ۔
یومِ عاشور پر پیغام
#امام_حسین_علیهالسلام
#عاشوراء
#Youmeashura #IMAM_HUSSAINع
#HussainIsForAll
تحریک ِ انصاف کے گمنام کارکنوں کے نام ۔۔۔ الطاف حسین کاپیغام
——————
PTIکے گمنام مگرسچے چاہنے والو !
سلام وآداب
آج میں اپنے اِس tweet کے ذریعے پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کے گمنام مگر سچےّ چاہنے والےلاکھوں کارکنوں سے مخاطب ہوکراُن سے یہ کہناچاہتا ہوں کہ آپ آج جِس ذہنی کرب و اذیت کاشکار ہیں اُس کامجھے بہت اچھی طرح اندازہ ہے کیونکہ جِس ایم کیوایم '' متحدہ قومی موومنٹ '' کی بُنیاد میں نے 45 برس قبل رکھی تھی اُس ایم کیوایم کے لاکھوں گمنام اور سچےّ کارکنان بھی گزشتہ 30 برسوں سے زائد عرصے سے اِسی طرح ذہنی کرب و اذیت کا باربارشکار ہوتے چلے آرہے ہیں ۔ آج وہ پہلے سے زیادہ ذہنی کرب و ا ذیت کا شکارہیں مگر وہ پھر بھی ثابت قدم ہیں۔
PTIکے گمنام کارکنو !
آپ کو میری اِس بات کابراہ کرم کوئی منفی اندازہ ہرگزنہیں لگانا چاہیے کیونکہ آپ کو اِس ذہنی کرب واذیت اور کٹھن حالات کا سامنا آج پہلی بار کرنا پڑ رہا ہے اورمیں آپ کے اِس کرب واذیت کی وجوہات سے بھی اچھی طرح واقف ہوں ۔آپ کو یقینا اِس بات کادلی صدمہ پہنچاہے کہ PTI کے رہنماؤں کی بہت بڑی اکثریت نے آپ کے لیڈرجناب عمران خان کا اُس کڑے، مشکل اور امتحان کے وقت ساتھ چھوڑا جب جناب عمران خان کواِن رہنماؤں کے تعاون کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔
PTIکے گمنام کارکنو !
مجھے آپ کے دکھ، غم اورذہنی کرب کااِس لئے بھی ��وب اندازہ ہے کہ میرے پیارے پیارے مخلص کارکنوں کواِس سے زیادہ بدترین ریاستی مظالم،دکھوں اورغموں کا باربارسامنا کرنا پڑا۔ انہیں چھاپوں، گرفتاریوں، برسوں تک لاپتہ کئے جانے،ہزاروں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، دربدری، روپوشی اورجلاوطنی کاکرب جھیلنا پڑا مگر وہ ڈٹے رہے اور صبرواِستقامت سے تمام تر مظالم اور آزمائشوں کا سامنا کرتے رہے۔
آپ کویہ سنکرشائد حیرت ہوکہ 19جون 1992ء کوایم کیوایم کے خلاف شروع کئے جانے والے فوجی آپریشن میں ایم کیو ایم کے جِن سینکڑوں کارکنوں کو لاپتہ کیا گیا تھا اُن میں سے درجنوں کارکنان 31سال گزرجانے کے باوجودآج یعنی 2023ء تک لاپتہ ہیں۔ جبکہ ��ینکڑوں کارکنان کئی برسوں سے جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قیدوبند کی اذیتیں جھیل رہے ہیں مگر وہ آج تک ثابت قدمی اور صبرواِستقامت سے اِن تمام تر دکھوں، اذیتوں اورمصائب ومشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
میں خوب جانتا ہوں کہ جس طرح 1990ء کے اواخرسے آج تک ایم کیوایم میں سے لوگوں کوتوڑ کرایم کیوایم (حقیقی)، ایم کیوایم'' ( حاجی کیمپ) ''، ''پی ایس پی''، ایم کیوایم پاکستان ( پی آئی بی گروپ) اورپھر ایم کیوایم بہادرآباد گروپس بنائے گئے اورپھر اِن گروپس کی ناکامی کے بعد اِن میں سے بیشترگروپس کا انضمام کرایا گیا۔
اسی طرح تحریک انصاف کوتوڑنے کے لئے اُس میں ''استحکام پاکستان پارٹی '' نامی گروپ، PTI (پارلیمنٹیریئنز) گروپ اورپی ٹی آئی ''نظریاتی'' گروپ بنائے گئے ۔ @PTIofficial کے جِن رہنماؤں نے PTI سے علیحدگی اختیارکرکے اِن بنائے گئے گروپس میں شمولیت اختیارکی تو اُن کے تمام کے تمام گناہ معاف کردیےگئے اورجِن رہنماؤں نے ''دباؤ'' کوقبول نہیں کیاوہ یا تو آج تک جیلوں میں قید ہیں یاپھر جلاوطن ہیں یاپھر روپوشی کی زندگی گزاررہے ہیں اوروہ تمام رہنماوکارکنان بشمول جناب عمران خان @ImranKhanPTI دہشت گرد، ملک دشمن اورملک کے غدارقرار دیے جارہے ہیں۔
PTIکے گمنام کارکنو !
آج آپ کواصل ایم کیوایم ، الطاف حسین اوراس کے وفادار گمنام کارکنوں پر لگائےجانے والے ''دہشت گردی '' ، ''بھتہ خوری '' ،بوری بند لاشوں، ملک دشمنی و غداری کے جھوٹے ، من گھڑ�� اوربے بنیاد الزامات کی اصل حقیقت کاخوب اندازہ ہوگیا ہوگا کہ جو جو رہنما اورکارکنان بکتے اور جھکتے نہیں اُن پر اِس طرح کے جھوٹے الزامات تھوپ دیئے جاتے ہیں اور دنیا میں اُن کے امیج کوخراب کیا جاتا ہے۔ اِسی طرح جوکارکنان ''اسٹیبلشمنٹ'' کے سامنے ڈٹے رہتے ہیں، جمے رہتے ہیں اور اپناسودانہیں کرتے اُن کامقدر جیل، جلاوطنی، روپوشی یا خاموش ہوجانا بنا دیا جاتا ہے ۔
PTIکے گمنام کارکنو !
اب آپ کواِس بات کابھی بہت اچھی طرح اندازہ ہوگیا ہوگا کہ اصل ایم کیوایم @OfficialMqm ، الطاف حسین اوراُس کےوفادار ساتھی نہ تو دہشت گرد ہیں ، نہ ہی ملک دشمن ہیں۔
میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ بھی ایم کیوایم کے گمنام، اسیر، جلاوطن اور ثابت قدم ساتھیوں کی طرح ثابت قدم رہیے ۔ مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ یہ وقت بہت مشکل ، کٹھن اورسخت امتحان کاہے مگر آپ سب کواِس امتحان کاثابت قدمی سےسامناکرناہے اورصبرواِستقامت کامظاہرہ کرنا ہے۔
اِس دعاکے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ آپ تمام وفادار رہنماؤں اور کارکنوں کواِس امتحان میں اِستقامت عطا فرمائے۔
آمین ،ثمہ آمین۔
فقط
آپ کے لئے دعاگو
الطاف حسین
(لندن )
28جولائی 2023ئ