کبھی سارا شہر اپنا تھا
اور تم اجنبی تھے
تم اپنے ہوئے تو شہر اجنبی ہو گیا
اب نہ تم اپنے ہو اور نہ شہر اپنا ہے
اس موڑ سے شروع کر لی ہے پھر سے زندگی
جہاں سارا شہر اپنا تھا
اور تم اجنبی تھے!
💔😢
#اردو_زبان
السلام علیکم
محترم احبابِ #اردو_زبان@urdu_zuban
ہمارا مقصد اردو ادب کا فروغ ہے
اس ضمن ميں آج کا موضوع سخن
میری بیاض سے ہے
آپ سے التماس کہ قیمتی لمحات میں سے کچھ وقت خدمتِ اردو کیلۓ وقف فرمائیں اور بمطابق موضوع ادبی اصناف کو پیج کی زینت بنائیں۔
اکـــ وفا کو پانے کی کوشــــش میــــں !
زخــــمی ہوتی ہــــیں وفائیں کتــنی
کتـــنا معصوم سا لگــــتا ہے لفظ محبت
اور اس لفظ سے ملتی ہیں سزائیں کتنی
#اردو_زبان
@urdu_zuban اب تو شہروں سے خبر آتی ہے دیوانوں کی
کوئی پہچان ہی باقی نہیں ویرانوں کی
•
صبح ہوتے ہی نکل آتے ہیں بازار میں لوگ
گٹھریاں سر پہ اُٹھائے ہوئے ایمانوں کی
•
تری رحمت تو مسلؔم ہے مگر یہ تو بتا
کون بجلی کو خبر دیتا ہے کاشانوں کی
•
احمد ندیم قاسمی
#اردو_زبان
تمام محبانِ اردو کی خدمت میں سلام عرض ہے۔ #اردو_زبان کی جانب سے احمد ندیم قاسمی آج کے منتخب شاعر ہیں لہذا آج احمد ندیم قاسمی کے کلام سے اپنا پسندیدہ انتخاب پیش کیجئے #اردو_زبان ضرور ٹیگ کیجئے
خدا کرے کہ تری عمر میں گنے جائیں
وہ دن جو ہم نے ترے ہجر میں گزارے تھے
میں کیا بتاؤں تجھ کو مری جان رہ گئے
یہ نبض تھم گئی مگر ارمان رہ گئے
چشم غزال دشت تمنا کو دیکھ کر
دیدہ وران شہر بھی حیران رہ گئے
ہم سرخ ہونٹ والی زلیخا کے عشق میں
کافر ہی ہو سکے نہ مسلمان رہ گئے
#اردو_زبان
#اردو_زبان
تیرا اندازِ کرم ایک حقیقت ہے مگر
یہ حقیقت بھی حقیقت میں فسانہ ہی نہ ہو
تیری مانوس نگاہوں کا یہ محتاط پیام
دل کے خوں کرنے کا ایک اور بہانہ ہی نہ ہو
ساحر لدھیانوی)