وزیراعظم پاکستان شہباز شریف صاحب 120 یونٹ کا بل 3300 سو روپے اور 40 یونٹ کا بل 2300 سو روپے غریب طبقہ تو مر جائے گا خدا کا خوف کریں مہربانی یقین کریں اج تو ہماری چینچیں نکل گئی ہیں
@CMShehbaz@akleghari@FescoOfficial 🙏🙏
یہ والا مزاق صرف پاکستان میں ہے
جب جنگ شروع ہوئی تو اس کے اثرات سے پہلے پہلے پیٹرول کا پرانہ اسٹاک جو پہلے سے موجود تھا اس کو 55 روپے مہنگا کر کے اس پر خوب پیسے کمائے البتہ اب چیزیں بدل گئی ہیں ، اب اس کا الٹا ہے انہوں نے پورے قوم کو پٹواری سمجھا ہے
حکومت پاکستان سے گزارش ہے: نوچیں مت، آرام سے کھائیں، ہم مردہ لوگ ہیں، کہیں بھاگے تو نہیں جا رہے۔ عدیل راجہ
@adeelraja#pakistan
خبر کا ذریعہ جاننے کے لیے QR Code Scan کریں
الٹی گنگا 💢
پاکستان میں بجلی والی کمپنیاں میٹررینٹوصول کرنے لگی
حیرت ہےجس دیوارپرلیسکو کا میٹر لگا ہے لیسکو کو چاہیے دیوار مالک کومیٹرلٹکانے کا کرایہ ادا کرے یہاں الٹامیٹرکی خریداری میٹرکا بجلی کابل دینے والا میٹر رکھنے کا کرایہ دے گا
خاموشی نیم رضامندی ہے اپنا حصہ ڈالنا ہو گا
درخواست
بخدمت جناب چیف جسٹس صاحب،
سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔
عنوان : جب مرجائیگی مخلوق توکیا انصاف کروگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب عالی،
گذارش ھے کہ ملک بھر میں تمام الیکٹرک سپلأيز کمپنیز سے درج ذیل 15 نکاتی ٹیکسز کی وضاحت طلب کی جاۓ۔ شکریہ۔
(1). بجلی کی قیمت ادا کر دی، تو اس پر کون سا ٹیکس؟
(2). کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟
(3). کس پرائس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟
(4) . کون سیے فیوئل کی کس پرائس پر ایڈجسٹمنٹ؟
(5). بجلی کے یونٹس کی قیمت "جو ھم ادا کر چکے" پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟
(6). ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ھم الگ سے پیسے دے کر کیبل استعمال کرتے ہیں؟
(7). جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ھے، تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ھے؟
(8). کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟
(9). جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رھے ہیں، تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟
(10). کس چیز کے اور کون سے further "اگلے" چارجز؟
(11). ود ھولڈنگ چارجز کس شے کی؟
(12). میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا، اسکا کرایہ کیوں؟
(13). بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟
(14) جب ہر ماہ بلنگ ہو رہی ہے تو فکس چارجز کس بات کے۔
ایک ہی گھر کے دو میٹرکے
111 یونٹ استعمال کیے فکس چارجز 900 روپے
57 یونٹ استعمال کیے تو فکس چارجز 400
(15) اگر گزشتہ چھ ماہ میں ایک دفعہ بھی آپ کی یونٹ 200 کو ٹچ کر جاۓ تو اگلے چھ ماہ آپ کے یونٹ کا ریٹ پہلے 200 یونٹ والا ہی ھو گا جبکہ ہر مہینے ادائیگی کرنے پر بار بار ادائیگیاں!
یہ کون سا ظلم کا فارمولا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
منجانب؛
*عام شہری*
صارفینِ بجلی، آل پاکستان۔
(نوٹ):
سب احباب اس تحریر کو شیئر کریں، اس سے بھی آپ کے بچوں کا مستقبل جڑا ہے.
فکسڈ چاجز اب لائف لائن صارفین کے سوا اب تمام گھریلو صارفین پر عائد کیے گئے ہیں جو 200 سے 675 روپے فی کلو واٹ سلیب کے مطابق ہوں گے۔
تفصیلات: https://t.co/i3bIpMyj8G
تمام احباب پارٹیوں سے بالا تر ہو کر احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے واپڈا کی طرف سے میٹر رینٹ کی صورت میں فکسڈ چارجز کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی جائے
#meter_rent_namanzoor
بجلی کے فکسڈ چارجز کو کھپت کے بجائے لوڈ سے منسلک کرنے کے فیصلے کے بعد ملک بھر کے صارفین کے بجلی بل کئی گنا بڑھ گئے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2026 سے نئے ٹیرف میں فکسڈ چارجز لوڈ کی بنیاد پر عائد کرنے کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے قبل یہ چارجز ماہانہ بجلی کھپت کے مطابق وصول کیے جاتے تھے۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ فی کلوواٹ کی بنیاد پر فکسڈ چارجز لگانے کی اجازت دی جس کے تحت لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز لاگو کردیے گئے۔یہ منظوری تمام پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے دی گئی جب کہ نئے فارمولے میں لوڈ سے منسلک ہونے سے بل میں فکسڈ چارجز بوجھ کئی گنا ہوگیا: سیف الرحمان/Geo News
اویس لغاری صاحب کرسی ہے کوئ۔۔۔۔۔۔ج۔۔۔۔۔تو نہیں ؟ چھوڑ دیں وزارت اگر سمجھ نہیں آ رہی تو ؟ کیوں غریب کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں ؟ یہ میٹر 10000 پلس میں ہم نے خریدا ہے اس پر کرایہ کہا سے آ گیا ؟ یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے ؟
شرم کرو حیاء کرو
@akleghari