بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۩ 🌟🌺🌟
یَأَیُّھَا النَّبِیُّ حَسْبُكَ اللّٰهُ وَمَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤمِنِینَ ۩🌟🌺🌟
اے نبیﷺ! آپ کیلئے اللّٰہﷻ کافی ہے، اور ان اہل ایمان کیلئے بھی جو آپکی پیروی کرتے ہیں ۔۔🌟🌺🌟
سوچتے ہیں جنہیں ہم کڑی دھوپ کا ساتھی
وہ لوگ تو میسّر زیرِ چھاؤں بھی نہیں ہوتے
آغازِ محبت میں تو لگتے ہیں پَر سبھی کو
واپسی پہ تو میرے یار پاؤں بھی نہیں ہوتے
#قومی_زبان
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ🌹
#خاتم_الرسلﷺ
بہترین عبادت نبی کریم ﷺ پر درود شریف بھیجنا ہے۔ وقت کی ہر ساعت گریزاں ہے ، سوائے اس لمحے کے جو آپﷺ کے ذکر میں گزر جائے ۔💝
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔
اَللّٰهُمّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔
#تشریح_القرآن
سورہ البقرہ
آیت 67
ترجمہ
اور وہ وقت یاد کرو جب موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ اللہ نے حکم دیا ہے کہ تم ایک گائے ذبح کرو ۔ وہ کہنے لگے کہ کیا آپ ہمارا مذاق بناتے ہیں موسیٰ علیہ السلام نے کہا : میں اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں ایسے نادانوں میں شامل ہوں جو مذاق میں جھوٹ بولیں۔
آیت 68
ترجمہ
انہوں نے کہا کہ آپ ہماری خاطر اپنے رب سے درخواست کیجئے کہ ہمیں صاف صاف بتائے کہ وہ گائے کیسی ہو؟ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا اللہ نے فرمایا ہے کہ وہ ایسی گائے ہو کہ نہ بہت بوڑھی ہو نہ بالکل بچی بلکہ ان دونوں کے بیچ بیچ میں ہو ۔ بس اب جو حکم تمہیں دیا گیا ہے اس پر عمل کرلو ۔
آیت 69
ترجمہ
وہ پھر کہنے لگے کہ دعا کیجئے کہ اللہ تعالٰی بیان کرے کہ اس کا رنگ کیا ہے؟ فرمایا اللہ نے فرمایا ہے کہ وہ گائے زرد رنگ کی ہے، چمکیلا اور دیکھنے والوں کو بھلا لگنے والا اس کا رنگ ہے۔
آیت 70
ترجمہ
انہوں نے پھرکہا کہ آپ علیہ السلام ہماری خاطر اپنے رب سے درخواست کیجئے کہ ہمیں صاف صاف بتائے کہ وہ گائے کیسی ہو؟ اس گائے نے تو ہمیں شبہ میں ڈال دیا ہے اور اللہ نے چاہا تو ہم ضرور اس کا پتہ لگالیں گے ۔ 💓
*دیدار مصطفیٰ ﷺ کی آرزو کا دل میں پیدا ہوجانا یہ خود ہی بہت بڑی سعادت کی بات ہـے*
اللہ عزوجل یہ سعادت ہر ایک مسلمان کو نصیب فرمائے
آمین__یا__رب__العالمین
*💚اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہ💚*
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)