حکومت جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن تو تین ماہ پہلے ہی جاری ہوگیا تھا۔جماعت اسلامی مجوزہ آئینی ترمیم مکمل طور پر مسترد کرتی ہے، اس کی حمایت کرنے والے اپنے چہرے پر کالک ہی ملیں گے
غزہ میں حماس کوشکست دینے میں ناکامی کے بعد اسرائیل اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھا اور اب جنگ کے دائرے کو وسعت دینے کے لیے امریکی و برطانوی سرپرستی میں لبنان پر چڑھ دوڑا ہے، صرف ایک دن میں 500 کے قریب افراد کی شہادت اسرائیل کے جنگی جرائم کا کھلا ثبوت نہیں تو اور کیا ہے؟ درحقیقت امریکہ، برطانیہ اوراسرائیل "طاقت قانون ہے" کے فلسفے پر یقین رکھتے ہوئے مل جل کر انسانیت کو تاراج کررہے ہیں اورساتھ ہی بے مثال منافقت کامظاہرہ کرتے ہوئے باقی دیناکو انسانی حقوق کے لیکچرز دیتے ہیں۔
کل کی تاریخی ہڑتال پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، اس کا کریڈٹ پورے پاکستان کو جاتا ہے، اگر اسی طرح متحد ہو کر آواز اٹھائی جاتی رہی تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں، جماعت اسلامی قوم کو متحد کر کے عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی
کراچی سے خیبر ، پنڈی سے گوادر تک مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں، مہنگی بجلی سستی کرنا ہوگی، ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا ہوگا۔ اب ایسے نہیں چلے گا۔
#مکمل_شٹر_ڈاؤن_ہڑتال
جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو نیپرا سماعت میں باقاعدگی سے شرکت کرکے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی مخالفت کرتی ہے، سوال یہ ہے کہ باقی جماعتیں کیوں ان سماعتوں سے غائب رہتی ہیں؟ کیا ان جماعتوں کا کام سے صرف یہ رہ گیا ہے کہ حکومتوں میں بیٹھ کرعوام پر بوجھ ڈالا جائے، فارم47 کی بنیاد پر جعلی نمائندگی حاصل کرکے مراعات سمیٹی جائیں۔ کے الیکٹرک بیچنے والی جماعتیں ہی آج تک کے الیکٹرک کی سرپرستی کررہی ہیں۔
اسلام آباد - جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر عطاءالرحمن اور مرکزی رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ سپریم کورٹ میں مبارک ثانی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عطاءالرحمن اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے جماعت اسلامی کی نمائندگی کی اور عدالت میں دلائل دیے۔ سماعت کے بعد چیف جسٹس فائز عیسی نے تصحیح کی درخواست منظور اور علماء کی آرا کو سامنے رکھتے ہوئے گزشتہ فیصلے میں سے متنازعہ پیرا گراف خذف کردیے۔
مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، قوم کو مبارک ہو کہ سپریم کورٹ نے فیصلے سے قابل اعتراض پیراگراف حذف کر دیے، جماعت اسلامی کی طرف سے ڈاکٹر فرید پراچہ اور ڈاکٹر عطاء الرحمان نے سماعت میں مؤقف پیش کیا۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا لازمی جزو ہے۔ 1974 میں نشتر میڈیکل کالج کے طلباء نے تحریک ختم نبوت کا آغاز کیا تھا اور علماء کی حمایت سے اسے کامیاب بنایا تھا۔ آئین پاکستان میں موجود شقوں میں کوئی چھیڑ چھاڑ قبول نہیں کریں گے۔
Representatives of Jamaat-e-Islami (including myself) have actively participated in almost every public hearing of NEPRA. At each meeting, we stood firm against unjust tariffs and increasing bills, while other political parties remained inactive. The dharna was not the conclusion of our struggle; it was merely a milestone in our ongoing fight for people of Pakistan.
وقت آگیا ہے کہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں اور ان کے سہولت کاروں پر فیصلہ کن ضرب لگائی جائے۔ یہ اس قدر بے خوف اور طاقتور ہو چکے ہیں کہ شہریوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ رحیم یار خان میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کے جوانوں کی شہادت حد درجہ افسوس ناک ہے ۔ حکومت جواب دے کہ ان ڈاکوؤں کے پاس اتنا جدید اور بھاری اسلحہ پہنچاکیسے؟ کون انکی سہولت کاری کررہاہے؟ جب بھی آپریشن کی بات شروع ہوتی ہے تو کس کے سیاسی مفادات آڑے آجاتے ہیں؟ حکومت اور سیکورٹی ادارے فیصلہ کن کارروائی کرکے یرغمال علاقوں کو کلیئر کرائیں ۔
#RahimyarKhan
I am deeply concerned about the ongoing internet slowness issues that are severely impacting our businesses and global reputation. The disruption is causing international clients to reconsider their partnerships, which could have long-term consequences for our IT sector and the overall economy.
I strongly recommend that our IT Ministry urgently collaborate with experts from the industry such as @pashaorg and others. Their technical expertise and industry insights can play a crucial role in identifying and resolving the underlying issues swiftly. By working together, we can restore the reliability of our digital infrastructure, ensuring that our businesses remain competitive on the global stage.
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مارکیٹ اگلے 10 سال میں 40 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.3 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ جائے گی، کیا عشروں سے ملک پر حکومت کرتی پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بتائیں گی کہ ہم اس لہر سے کتنے فیصد شیئر لینے کے لیے تیار ہیں؟
The artificial intelligence market is projected to surge to $1.3 trillion over the next 10 years. If Pakistan captures just 3% of this growth, it could bring in $40 billion. As Trump highlights the need for increased electricity production to power U.S. data centers, Pakistan must leverage its 20,000 megawatt surplus capacity to build large data centers. By capitalizing on this AI wave with the support of friendly nations, Pakistan can secure future competitiveness and create millions of jobs for our youth. Vision isn’t just about distributing laptops—it's about seizing opportunities.