کیا تمہیں یہ بات نظر نہیں آتی کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق مقصد سے پیدا کیا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تم سب کو فنا کردے، اور ایک نئی مخلوق وجود میں لے آئے۔
اور یہ بات اللہ کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔
﴿سورۃ ابراہیم، ۱۹-۲۰﴾
@QuranTilawat1 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے:
“يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ”
اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔
(جامع ترمذی ،۳۵۲۴)
السلام علیکم 🌹
اگر زندگی میں ایسی تکلیفوں سے گزر رہے ہو جن کا کبھی گمان بھی نہ کیا تھا، تو اطمینان رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ایسی راحتیں بھی عطا فرمائے گا جن کا خیال بھی کبھی تمہارے دل میں نہ آیا ہو گا۔💯
قالَ النبی ﷺ:
(1) جو شخص جنازے میں شریک ہو یہاں تک کہ نماز جنازہ پڑھی جائے، تو اُس کے لئے ایک قیراط (ثواب) ہے، اور
(2) جو شخص تدفین تک شریک رہا تو اُس کے لئے دو قیراط ہیں.
پوچھا گیا: دو قیراط کیا ہیں؟ فرمایا: دو بڑے پہاڑوں کے برابر.
بخاری 1325
(مسلم 2189، 2193؛ ابوداؤد 3168)
قالَ النبی ﷺ:
مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں:
(1) سلام کا جواب دینا،
(2) مریض کی عیادت کرنا،
(3) جنازے کے ساتھ چلنا،
(4) دعوت قبول کرنا،
(5) چھینک پر (اَلحمدُلله کے جواب میں) يَرحمُکَ الله کہنا.
بخاری 1240
(مسلم 5650؛ ابوداؤد 5030؛ ماجہ 1435؛ احمد 8378، 10979؛ مشکوٰۃ 1524)
آپ کی جیب میں موجود مال درحقیقت آپ کا نہیں ہے؛ وہ تو کریانے والے، دکان داروں، ریسٹورنٹ والوں، پیٹرول پمپ والوں اور آپ کے ورثاء کا ہے۔
آپ کا اصل مال تو وہ ہے جو آپ نے کسی غریب، محتاج یا فلاحی کام کے لیے وقف کر دیا، اور وہ جو آپ نے اپنے رب کے ہاں ذخیرہ کر لیا
لہٰذا صدقہ کرتے رہیے
کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ رزق کبھی کم نہ ہو !
آسان سا عمل !
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ مجھ سے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خیرات کو مت روک ورنہ تیرا رزق بھی روک دیا جائے گا۔
بخاری ح1433
آپ ﷺ نے قسم کھا کر فرمایا:
صدقہ سے مال کم نہیں ہوتا۔
@MehmoodSheikh12 دعا ھے کہ یوم حشر الله سبحان و تعالی آپکا شمار اپنے پسندیدہ بندوں میں فرماۓ اورجنت کے ہر دروازے سے آپکا نام پکارا جائے آمین یا ربّ العالمین ! 🤲
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
@sajidusmani787 دعا ھے کہ یوم حشر الله سبحان و تعالی آپکا شمار اپنے پسندیدہ بندوں میں فرماۓ اورجنت کے ہر دروازے سے آپکا نام پکارا جائے آمین یا ربّ العالمین ! 🤲
جتنی تنخواہ اتنی ہی پینشن
جب بندہ کوئی نیک عمل (پابندی سے) کررہا ہو، پھر کوئی مرض، یا سفر اسے مشغول کر دے جس کی وجہ سے اسے وہ نہ کر سکے، تو بھی اس کے لیے اتنا ہی ثواب لکھا جاتا ہے جتنا کہ اس کے تندرست اور مقیم ہونے کی صورت میں عمل کرنے پر اس کے لیے لکھا جاتا تھا۔
ابوداؤد، 3091
@MehmoodSheikh12 جزاک اللّٰہ فی الدارین۔۔ الٰہی اس کارخیر شریک تمام لوگوں کو آخرت میں اجر کیساتھ اس دنیا میں بھی اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازیں اور ہم سب کو اتنا عطا فرماٸیں کہ مستحقین میں تقسیم و امداد کرتے رہیں لیکن مال کم نہ ہو۔۔
الٰہی اس فیملی کی مشکلات آسان کریں۔ آمین
@MehmoodSheikh12 دعا ھے کہ یوم حشر الله سبحان و تعالی آپکا شمار اپنے پسندیدہ بندوں میں فرماۓ اورجنت کے ہر دروازے سے آپکا نام پکارا جائے آمین یا ربّ العالمین ! 🤲