16 million children, have been affected by this year’s heavy monsoon rains in Pakistan, which have brought devastating rains, floods and landslides.Thank you @UNICEF_Pakistan for helping the children. @UNICEF @UN #PakistanFloods2022 https://t.co/kn80bZKLvR
متاثرین سیلاب کے لئے دنیا بھر سے 62 امدادی پروازیں آ چکی ہیں کیا وفاقی حکومت اور سندھ حکومت بتائے گی کہ ابھی تک کتنے فیصد متاثرین تک امداد پہنچی ہے اور سندھ کے کئی متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے کے لئے حکومت نےکشتیوں کا مناسب بندوبست کیوں نہیں کیا
سیلاب زدہ علاقوں میں پھیلنےوالی بیماریوں کے باعث ہم نے بچوں کی اموات میں اضافہ دیکھا ہے سیلاب زدگان کو حکومت کی طرف سے ڈاکٹر اور ادویات میسر نہیں ، کیا اس صورتحال میں حکومت کو ملیریا ، گیسٹرو اور جلدی امراض کی ادویات کی قیمت میں فوری طور پر کمی نہیں کرنی چاہئیے ؟ #capitaltalk
پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا موسم سرما بھی شروع ہونےوالا ہے متاثرین سیلاب کو بروقت خیمے اور گرم کپڑے نہ ملے تو کیا ہو گا؟ کیا چاروں صوبائی حکومتوں کووفاقی حکومت کے ساتھ مل کرمشترکہ حکمت عملی اختیار نہیں کرنی چاہئیے یا ایک دوسرے سے لڑتے رہنا چاہئیے؟ #CapitalTalk
Sad to know about that a young Bangladeshi school boy was killed by Indian security forces in border area @hrw @amnesty @UNHumanRights @HRSouthAsia https://t.co/uGY1hC6yen
پنجاب کے علاقے روجھان مزاری میں ہزاروں سیلاب متاثرین انڈس ہائیوےکے کناروں پر پناہ گزین ہیں پانی کم ہواہے لیکن متاثرین کی مشکلات کم نہیں ہوئیں جس کسی کو بھی زعم ہے کہ وہ بڑاپاپولر ہے وہ یہاں سکیورٹی کے بغیر آئے اور متاثرین میں صرف پانچ منٹ گزار کر دکھائے #FloodsInPakistan2022
توہینِ عدالت، توہینِ فوج اور توہینِ مذہب پر تو فوری مقدمےبن جاتے ہیں اور لوگوں کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا جاتا ہے۔ توہینِ عوام یا توہینِ انسانیت پر کب مقدمے بنیں گے؟ حالیہ سیلاب سے جو زندگیاں جو جانیں ضائع ہوئیں کیا ان کا حساب کسی سے طلب کیا جائے گا؟ کیا ایسا کوئی مقدمہ درج ہوگا؟
اسلام آباد کی ایک عدالت نے پولیس کو شہباز گل کا دو دن کے لئے ریمانڈ دیدیا لیکن عمران خان نے عدالتی حکم پر عمل درآمد رکوا دیا شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں نہ دیا گیا تو قانونی کارروائی کس کے خلاف ہوگی؟ معاملہ کیسے سلجھایا جائے؟ #CapitalTalk
میرے خاندان میں تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کے حامی بھی ہیں اور پیپلز پارٹی کے حامی بھی ہیں لیکن ان کو کبھی یہ سمجھ نہیں آتی کہ میں کون سی پارٹی کے ساتھ ہوں اوربطورصحافی یہی میری کامیابی ہے ، کوئی بھی پارٹی جب اچھا کام کرے تو میں اسکی تعریف کرتا ہوں برا کام کرے تو تنقید کرتا ہوں
چار سال پرانا کالم ڈھونڈ نکالنے کا شکریہ، عمران خان وزیراعظم بننے کے لئے جوسمجھوتے کر رہے تھے ان کو دیکھ کر یہ لکھا تھا کہ خان صاحب اپنی مدت پوری نہ کر سکیں گے یقین کیجئے یہ کالم کسی غیر ملکی سازش کے تحت نہیں لکھا تھا 😄
کیا سپریم کورٹ کے دو جج صاحبان کی طرف سے اپنے چیف جسٹس کے مؤقف کی تردید کے بعد یہ سوال پیدا نہیں ہو گیا کہ جو خود صداقت اور امانت کے معیار پر پورا نہیں اترتے وہ دوسروں کو صادق اور امین کیسے قرار دے سکتے ہیں؟
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے عدالت میں بتایا ہے کہ فل کورٹ تو ستمبر ہی میں بن سکتا ہے کیا اسوقت تک سب کام روک دیں ؟ کیا چیف جسٹس کے سوال میں وزن نہیں؟ #CapitalTalk
سانحہ زیارت واقعہ میں بےگناہ بلوچ لاپتہ افراد کی شہادت کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ،
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے منعقد،
@sakhtarmengal@HamidMirPAK@Senator_Baloch
یہ نہتے بچے اور خواتین پچھلے تین دن سے کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے رہے آپ ان سے تو بات چیت نہیں کر سکتے اور جو بندوق بردار پہاڑوں پے مرنے اور مارنے کو تیار بیٹھے ہیں اُن سے خاک مزاکرات کرینگے؟
ڈائیلاگ کیلیے پہلا قدم جبری گمشدگیوں کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا- PIC via TBP
بی این پی مینگل کی طرف سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے کیا کسی ٹی وی چینل پر آپ نے کوئٹہ یا خضدار میں ہونے والے مظاہروں کی خبر دیکھی؟ کیا بلوچوں اور پشتونوں کے اس شکوے میں وزن نہیں کہ پاکستان کا میڈیا صرف کراچی اور لاہور کو ہی اصل پاکستان سمجھتا ہے ؟
کوئٹہ 23.7.2022
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام زیارت جعلی آپریشن لاپتہ ہونے والے بلوچوں کے قتل و غارت اور لاپتہ افراد کے لواحقین پر آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ جاری ہیں