صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ اور مرکزی قیادت کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کا تمام موجودہ تنظیمی ڈھانچہ فوری طور پر تحلیل کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیلی اور سٹی سطح کی تمام تنظیموں کے ساتھ ساتھ تمام عبوری انتظامات پر بھی فوری طور پر ہوگا۔
تنظیم نو کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے 60 دن کی مدت کے لیے چیف آرگنائزر کا مقرر کیا جائے گا جو تمام تر امور کی نگرانی کرے گا۔ تمام سابقہ عہدیداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سابقہ عہدوں اور ٹائٹلز کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں۔ یہ اقدام پارٹی میں نظم و ضبط کو مضبوط بنانے اور یوتھ ونگ کو مزید متحرک بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
جاری کردہ:
خادم علی خان یوسفزئی
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ
#PMLNYouthWing #PMLN #punjabi
اسلام آباد ؛ چوہدری حنظلہ شفیق بھٹہ کی وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات جناب عطاء اللہ تارڑ صاحب سے خصوصی ملاقات۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات جناب عطاء اللہ تارڑ صاحب کی جانب سے حنظلہ شفیق بھٹہ کو ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ آف میرٹ سے نوازا گیا۔
نہ پروٹوکول، نہ گاڑیوں کا قافلہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ صاحب، جو بڑے دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے خود سڑک پر، پیٹرول پمپ پر کھڑے ہو کر غریب موٹر سائیکل سواروں کی مدد کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے پیٹرول ریلیف پروگرام کی رجسٹریشن کے لیے عطاء تارڑ نے خود ایک محنت کش خلیل مسیح کی اپنے موبائل سے رجسٹریشن کی۔ اور ٹوکن نکال کردیا
2 لیٹر پیٹرول کی قیمت 780 روہے ہے محنت کش نے 2 لیٹر پیٹرول کے صرف 280 روپے دیے، 500 روپے کی فوری بچت۔
@TararAttaullah
جس فتنہ پارٹی نے وی آئی پی کلچر کو ختم کرنا تھا اس نے اپنے ایم پی ایز کے لیے وہ مراعات اور استثنی دیا ہے جو کبھی کسی اسمبلی نے نہیں دیا ۔
چوہدری حنظلہ شفیق بھٹہ
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کراچی میں پاکستان رینجرز کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اظہار تشکر کیا۔ سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو سلام اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا، وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
شکرِ الحمدللہ یومِ عاشور کے تمام جلوس اور مجالس انتہائی پرامن اور منظم طریقے سے پایۂ تکمیل کو پہنچے ہیں جس پر ہم اپنے پروردگار کے شکر گزار ہیں۔ان جلوسوں کے دوران 24 گھنٹے فعال رہنے کے بعد اب ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے بغیر کسی وقفے اور تھکن کے فیلڈ میں صفائی کا گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تمام روٹس کی فوری صفائی، کوڑے کرکٹ کا مکمل خاتمہ، سڑکوں کی دھلائی اور چونا چھڑکنے کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کیا جا چکا ہے۔
خطے میں کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی پیش رفت خوش آئند ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ اختلافات کو بات چیت، تحمل اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے تاکہ پائیدار امن قائم ہو سکے۔
Karachi ; Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif inspects the parade at the passing out ceremony of 125th Midshipmen and 33rd SSC courses at Pakistan Naval Academy, PNS Rahbar.
محرم الحرام کے دوران عزاداروں اور شہریوں کی سہولت کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں مثالی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، سبیلوں کے قیام اور طبی سہولیات پر عوام کی جانب سے بھرپور اطمینان کا اظہار حکومتِ پنجاب کے مخلصانہ اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Historic initiatives: The Health Sector!
➡️Chief Minister's Children Heart Surgery Program
🔹Free Cardiac Surgery for Children
🔹13,601 Children Treated Successfully
"وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق بلال یاسین اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا بی بی پاکدامن مزار سیف سٹی پنجاب اور محکمہ داخلہ صوبائی کنٹرول روم کا دورہ"
• مریم اورنگزیب نے بی بی پاکدامن مزار سیکورٹی اقدامات اور زائرین کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا
•سینئر وزیر پنجاب نے مزار کے داخلی و خارجی راستوں کا وزٹ کیا
• مریم اورنگزیب نے زائرین سے ملاقات کی اقدامات بارے دریاقت کیا
• زائرین کی وزیر اعلی پنجاب کے محرم الحرام کے حوالے سے اقدامات کی تعریف
• سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا سیف سٹی پنجاب کے کنٹرول روم کا بھی دورہ
• آئی جی پنجاب ہوم سیکرٹری سی سی پی اور لاہور اور ایم ڈی سیف سٹی کی سیکورٹی اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ
• پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کنٹرول روم سے فول پروف سکیورٹی انتظامات، صوبہ بھر میں ہائی الرٹ
• لاہور سمیت پنجاب بھر کے 43 سمارٹ سیف سٹی سنٹرز سے محرم کے سکیورٹی آپریشنز کی مسلسل مانیٹرنگ
• وزیر اعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب سیف سٹی جدید طرز عمل اور ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔مریم اورنگزیب
• 400 سے زائد پینک بٹن ایکٹو ہیں تمام سیکورٹی ادارے الرٹ ہیں۔بریفنگ
• سیف سٹی کی صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ 24 گھنٹے رابطے میں ہیں
• 130 ڈرونز 5600 سے زائد کمیرے محرم الحرام کے جلوسوں کی سرویلینس کر رہے ہیں۔بریفنگ
• وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت لاہور سمیت تمام اضلاع کی 24 گھنٹے سرویلینس کی جا رہی ہے
• اے کیٹیگری جلوسوں کے روٹس، فلیش پوائنٹس، ہیڈ اور ٹیل پوزیشنز پر جدید ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے
• فیلڈ میں موجود پولیس افسران کو LTE ہینڈسیٹس پر سیف سٹی کیمروں کی لائیو فیڈ اور سکیورٹی الرٹس فرایم کیے جا رہے ہیں
• کیو آر پینک بٹن کے ذریعے امام بارگاہ انتظامیہ کا سیف سٹی کنٹرول روم سے فوری رابطہ ممکن بنایا گیا ہے
•سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے محکمہ داخلہ صوبائی کنٹرول روم میں صوبے بھر کے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا
• صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی سیکورٹی صورتحال بارے لائیو بریفنگ
•سینئر وزیر پنجاب نے میڈیا وال سے سموگ گنز کے موثر استعمال کا بھی جائزہ لیا
• محرم الحرام کے دوران تمام سمارٹ سیف سٹی آپریشن سنٹرز ہائی الرٹ پر کام کر رہے ہیں
• عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔مریم اورنگزیب
• امن و امان کے قیام اور عزاداروں کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس اور سیف سٹی کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن جاری
• وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "محفوظ پنجاب" وژن کے تحت عزاداروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔سینئر وزیر پنجاب
• وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی نگرانی میں محرم الحرام کے تاریخی اقدامات و انتظامات ہو رہے ہیں۔سینئر وزیر پنجاب
• جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ سرویلنس اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے محرم الحرام سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔مریم اورنگزیب