پشاور: قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرنے،مبینہ کردار کشی کی مہم،کارکنان پر جعلی مقدمات کے خلاف جےیوآئی ضلع پشاور کی کال پر عوام کا بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ
شانگلہ بشام :قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمن مدظلہ کے گھر کی ڈرون فوٹیج بنانے اورمبینہ کردار کشی مہم،کارکنان پر جعلی مقدمات کے خلاف جےیوآئی شانگلہ کی کال پر بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ
جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس، صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن صاحب کی زیرِ صدارت مفتی محمود مرکز پشاور میں جاری ہے۔
اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی، تنظیمی و مفتی محمود مرکز صورتحال، جماعتی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا جا رہا ہے۔
سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام، صوبہ خیبر پختونخواہ سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش نے مفتی محمودؒ مرکز سے متعلق تمام حقائق اور اصل معاملے کی وضاحت کر دی۔
سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش کا مکمل مؤقف جانیے، ان کی اپنی زبانی۔
اگر مصور عباسی کو میرے کسی سوشل میڈیا کے کارکن نے دھمکی دی ہے تو ایک بات بتائیں مصور عباسی کو کس نے حق دیا ہے کہ وہ مولانا صاحب کے گھر کی چادر اور چار دیواری کی جس میں میری باپردہ مائیں اور بہنیں بیٹھی ہوئی ہیں ان کی ڈرون کے ذریعے ویڈیو بنائیں اور پھر اس کو سوشل میڈیا پہ چلائیں۔ اس کو شرم نہیں اتی۔اس کو کس نے یہ حق دیا ہوا ہے۔
میاں شہباز شریف صاحب قوم کو بتائیں نا کہ اس کو جمہوریت کہتے ہیں اس کی ناک کے نیچے اسلام اباد میں مولانا صاحب کے گھر کے تقدس کی پامالی ہوئی ہے وہ مولانا کے گھر کی جنہوں نے کراچی کے ہوٹل میں مریم نواز کے سر پر چادر دی تھی۔ابھی کل کی باتیں ہیں کوئی زیادہ وقت تو نہیں گزرا کچھ تو شرم کرنی چاہیے۔
جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
#کردار_کے_شہنشاہ_مولانا
#بدبودار_کالے_لفافی
#تجاوزات_نہیں_انتقام
#معدنیات_فروشی_نامنظور
#تیرے_نوٹس_پہ_تھو
مفتی محمودؒ مرکز پشاور میں صوبائی قیادت موجود!
جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت، سیکرٹری جنرل صوبہ خیبر پختونخوا مولانا عطاء الحق درویش صاحب کی قیادت میں دیگر صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ مفتی محمودؒ مرکز پشاور میں موجود ہے۔
اس موقع پر مفتی محمودؒ مرکز سے متعلق مکمل معاملے پر تفصیلی گفتگو اور حقائق کی وضاحت کی گئی۔