صنم جاوید کی کڈنی میں شدید درد ہے
بجائے اس کے کہ ہسپتال شفٹ کیا جائے روزانہ تین تین انجیکشن لگائے جا رہے ہیں نہ وہ لیٹ سکتی ہے نہ بیٹھ سکتی ہے
جب سپرڈنٹ کو کہا کہ ہسپتال منتقل کریں تو وہ کہتا ہے اوپر سے آرڈر ہے اس کو جو بھی ہو جائے ہسپتال شفٹ نہیں کرنا
افسوس کتنا ظلم کرنا ہے اور ۔۔
پاکستان میں کرکٹ کا سب بڑا لیجنڈ "عمران خان" ہے جسے عالمی سطح پر ابتک کا مضبوط ترین کپتان مانا جاتا ہے جسکی کرکٹ خدمات کو پوری دنیا سراہتی ہے۔ آج اسی کے نام پر بننے والی حکومت نے اسی کھیل کے میدان میں اپنے لیجنڈ کو فراموش کر دیا۔ شاباش KPK سرکار👍🏻
آج مخدوم جاوید ہاشمی کی 79 سالگرہ ہے۔ فوجوئیوں نے ان کے گھر پر قبضہ کر کے اور انکی بیٹیوں نواسی اور اہلیہ کو محاصرے میں لے کر سالگرہ کا تحفہ دے دیا ہے۔
دوپہر کو رینجرز کے زیر سایہ مخدوم جاوید ہاشمی کے گھر کے میٹر اور ٹرانسفارمرز لے جا کر اندھیرا کر کر رات 12:30 سے ان کے گھر کو قبضے میں لے لیا ہے۔ صدیوں سے با پردہ گھر کی خواتین کے بیڈ روموں میں گھس چکے ہیں۔
مفاہمت نہ سکھا جبر ناروا سے مجھے
میں سر بکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے!
اگرچہ چند حلقوں کو اس تحریر کی طوالت سے تکلیف ہوگی مگر چونکہ ایک لایعنی بحث چھڑ ہی گئی ہے تو اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند حقائق سامنے لے آؤں۔ آپ کو پڑھنے میں دقت پیش آتی ہے تو معذرت کے ساتھ میں اپنے کارکنان سے مخاطب ہوں، آپ آگے گزر سکتے ہیں ۔
۲۰۱۸ انتخابی مہم کا آغاز عمران خان نے سوات سے کیا اور کل جہاں ہیلی کاپٹر لینڈ ہوا اسی جگہ میرے گاؤں عمران خان کا ہیلی کاپٹر لینڈ ہوا تھا۔ خان صاحب نے جگہ کی تعریف کی، میں نے بتایا یہاں سوات آپریشن کے دور سے فوج قابض ہے انشاءاللہ اب آپ وزیراعظم ہوں گے تو یہ قبضہ چھڑوانا ہے، ایک بوڑھی خاتون جن کے پانچ بچوں کو دس سال سے فوج اٹھا کر لے گئی تھی اور جو کئی مہینوں سے میرے پاس آرہی تھے ان کی درخواست بھی تھما دی۔ جلسے میں خان صاحب سے یہ بھی گزارش کی کہ پچھلے مہینےایک نوٹیفیکشن کے زریعے فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لاگو کیا گیا ہے آج ہم سے اسے ختم کرنے کا وعدہ کریں۔
عمران خان کی حکومت بنی، بطور رُکن کابینہ پہلی میٹنگ میں یاد دلایا کسٹم ایکٹ تو اسی دن ختم ہوگیا لیکن فوج سے زمین خالی کرانے اور بوڑھی ماں کے بچوں کو بازیاب کرانے کی جدوجہد جاری رہی۔
جب وزیراعظم سے حیلے بہانے کیے گئے تو میں نے اپنے حلقے کے لیے نئے منظور شدہ دو منصوبوں؛ یونیورسٹی اور ہسپتال کے لیے اسی جگہ کا انتخاب کیا۔ فوج نے ہماری ہی حکومت میں ہمیں دھمکیاں لگائیں، ہر ممکن کوشش کی لیکن ہم نے افتتاح کی تاریخ دے دی۔ نتیجتاً سول سوسائٹی کو ڈھال بنا کر عدالت سے رجوع کیا گیا۔ کیس لگنے سے قبل ہم نے اصل سول سوسائٹی کے مظاہرے کروا کر مطالبہ کیا کہ عوام کی جگہ خالی کرائیں اور یہ غیر قانونی قبضہ چھڑوائیں۔
فوج نے ہماری ہی حکومت میں مجھے غدار بنا کر پیش کرتے ہوئے وزیراعظم تک شکایت لگائی۔ خان صاحب نے بلایا نئے تنازعے کی وجہ پوچھی، انہیں یاد دلایا کہ یہ وہی جگہ ہے۔ خان صاحب نے ایم ایس کو بلا کر کہا کہ ان کو پیغام دو کہ یہ تو قبضہ چھڑوا رہا ہے اور آپ میرے پاس آکر کہتے ہیں کہ قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ خان صاحب نے پوچھا عوام کی زمین تو چھڑوا لیں گے یہ منصوبے کہیں اور نہیں لے جاسکتے تاکہ تاخیر کا شکار نہ ہوں؟ میں نے کہا سر اتنے عرصے میں میں فوج کا قبضہ نہیں چھڑوا سکا یہ منصوبے اتنے بڑے ہیں کہ عوام خود قبضہ چھڑوا لے گی، لیٹ می ہینڈل دس۔ خان صاحب نے کہا پہلے ہی سستی سڑکوں اور احتساب کے عمل پر حالات ٹھیک نہیں، شہزاد اکبر کو کہا ہے کہ وہ آپ کے بھیجے کیسسز پرسیو کرے لیکن ”چوز یور بیٹلز کیرفلی، یو ہیو مینی فائٹس“۔
بلآخر ہم تمام کیسز جیت گئے اور افتتاح کااعلان ہوا۔ ڈی جی سی نے پیغام دیا کہ کرسکتے ہو تو کرلو یہ افتتاح تب افتتاح سے قبل اسی جگہ عوام کو مجتمع کیا۔ منصوبہ روکنا ممکن نہیں تھا تو نیا پینترہ اختیار کیا گیا، ایف ڈبلیو او نے بغیر ٹینڈر کے منصوبے کا ٹھیکہ اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ کور کمانڈر سے لے کر اعلی حکام تک نے سی ایم اور متعلقہ محکموں سے رابطے کیے، مجھ سے ڈی جی ایف ڈبلیو او نے ملاقات کا وقت مانگا۔ ملے تو کہنے لگے مبارک ہو بہت بڑے منصوبے ہیں ”مل کر اچھا سا پی سی ون بناتے ہیں اور بسم اللہ کرتے ہیں“۔ میں نے جواب دیا پی سی ون سے آپ کا یا میرا کیا لینا دینا؟ متعلقہ محکمے ہیں، افسران ہیں، پھر پلاننگ ہے، پی ڈی ڈبلیو پی ہے، پھر اشتہار، ٹینڈر، بڈنگ کا پراسس۔۔ کہنے لگا نہیں معیاری اور جلدی کام کے لیے ضروری ہے کہ ہم بیٹھ جائیں۔ ہم نے ان کی آفر مسترد کر دی اور بڈنگ کے بعد ۲۰۲۱ میں منصوبے کا آغاز ہوا۔کل اس منصوبے کا افتتاح ہوا۔ جو کہ ایک لمبی جدوجہد کی تاریخ رکھتی ہے۔
بات چھڑی تھی تختیوں سے، تختیاں اتارنے اور تختیوں پر عمران خان کا نام لکھنے نا لکھنے سے عمران خان مائنس نہیں ہوتا۔ عمران خان مائنس ہوتا ہے یہ ماننے سے کہ عمران خان ایک فرد ہے جس سے رابطے کے زرائع ختم کرکے اس کے دیے گئے نظریے اور سوچ کو مفلوج کیا جاسکتا ہے، اس تاثر کو تقویت دینے میں ہم اپنے قول و فعل سے کس قدر سہولت کاری کررہے ہیں اس پر غور کریں۔
باقی نہ عمران خان کا نام تختیوں کا محتاج ہے نہ عمران خان کے بغیر کسی تختی پر اپنا نام لکھوا کر میں امر ہوسکتا ہوں۔ نہ مجھ اس تختی معاملے کا علم تھا نہ میرا وزیر اعلی سے کوئی رابطہ باقی ہے۔ مذکورہ پراجیکٹ عمران خان کے دور کا ایک ایسا پراجیکٹ تھا جس کو ممکن بنانے کے لیے ہم نے ملٹری مافیہ سے ایک طویل جنگ لڑی تھی مجھے خوشی ہوتی اگر اس منصوبے کا افتتاح بھی اس جدوجہد کے شایان شان ہوتا؛ عمران خان کی رہائی کے لیے عملی اور مثالی جدوجہد ہورہی ہوتی، ڈرون حملوں کے خلاف بڑے قلعوں کے سامنے پولیس گرفتاری کے آرڈرز کے ساتھ موجود ہوتی، آپریشن روکنے کے لیے ہم ہر آئینی، قانونی اور عوامی محاذ پر کوشاں ہوتے۔ مگر افسوس۔
" عمران خان کو انہوں نے پکڑا ہوا ہے
"اس وقت کم از کم، کم از کم ہزاروں نوجوان، جن کا کوئی قصور نہیں، وہ جیلوں میں بیٹھے ہیں۔"
"5 اگست کو عمران خان کی قید کا اگلا سال شروع ہو جائے گا۔ میری تجویز یہ ہے کہ ابھی سے اعلان کریں اور اس تحریک کو نقطہ تکمیل تک پہنچائیں اور مسلسل جدوجہد کی تیاری کریں یاد رہے کہ یہ تحریک ایک دن کی نہیں مسلسل ہے ۔"
"5 اگست کو پاکستان کے تمام اضلاع میں، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی آزادی کے لیے، ان کے ساتھ مل کر جلسے جلوس کیے جائیں۔ پورے پاکستان میں۔"
"اس کے لیے تیاری کریں۔ تحریک انصاف، پشتونخوا، جمیعت علمائے اسلام اور دیگر تمام پارٹیاں مل کر تیاری کریں۔"
میری پاکستان تحریک انصاف کے ساتھیوں سے گزارش ہے کہ وہ تیاری پکڑے اور اس تحریک کو چلانے کے لیے اپنی تمام صلاحیت کو استعمال کریں اور اس جدوجہد کو مسلسل اس نہج پر لے کے جائیں جہاں ہم پاکستان میں آئین کی بحالی اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی تک پہنچے۔
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا پانچ اگست سے ملک میں مسلسل احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان۔
بلوچستان کی صورتحال ویسی کی ویسی ہے زیارت کے شہدا کو کے کر 7 8 روز سے بڑا بھرپور دھرنا جاری ہے لیکن ہمارے صحافیوں کو لے کر جو دھرنے سے کچھ دور مقام پر موجود تھے وہ ڈانس کر کے شہدا کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے تھے
سمیع ابراہیم
مزاحمت کے بغیر انصاف کا خواب ادھورا ہے،نعرے فضا میں گونجتے ہیں مگر زنجیریں نہیں توڑتے۔
عملی جدوجہد، منظم تحریک اور اتحاد،
یہی وہ ہتھیار ہیں جو رہائی دلائیں گے۔
پاکستانی عوام نکلیں گھروں سے اگر اپنی اور اپنے لیڈر کی آزادی چاہیے ۔
@TeamiPians#مزاحمت_توڑے_گی_ہر_زنجیر
The conduct of these judges is criminal.
They are facilitating the torture, isolation, solitary confinement, the refusal of medical care, and denial of fundamental human rights to former Prime Minister Imran Khan and his wife Bushra Bibi.
#ShameOnJudges
🚨🔥بریکینگ نیوز !!🚨🔥
نورین خان کا بڑا اعلان, علیمہ خان اب خیبرپختونخواہ کے بعد پنجاب میں بھی سٹریٹ موومنٹ کریں گی ۔✊
نورین خان : وقت سے پہلے کچھ نہیں بتایا جا سکتا ۔لیکن جتنا ظلم ہوچکا ہے، اب کچھ نا کچھ تو ہوگا ۔🔥🔥🔥
کوئٹہ میں سانحہ زیارت کے شہداء کی لاشیں سامنے رکھ کر مسلسل چھٹے روز جاری احتجاج میں موجود یہ ہزاروں افراد صرف ایک مطالبہ کررہے ہیں کہ " ہمیں جینے دو ، ہمیں تحفظ دو ، ہمیں امن دو "
لیکن افسوس جنہوں نے امن قائم کروانا ہے ان کی ترجیحات تحریک انصاف کو کچلنا ، عمران خان کا علاج نا کروانا اور عمران خان سے کسی صورت فیملی کی ملاقات نا ہونے دینا ہے
ہم وقت پر اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں ہماری عمران خان سے ملاقات کا آج دن ہے ہماری ملاقات کروائی جائے SHO ہمیں کوئی جواب نہیں دیتا یہ ملاقات کروائیں نا کروائیں ہم آتے رہیں گے۔
@Noreen_KhanPK#AsimLaw
295.There is a tragic calmness in his story, where suffering no longer screams but breathes quietly, merging with the rhythm of unseen endurance. درد جب خاموش ہو جائے تو گہرا ہو جاتا ہے
#مزاحمت_توڑے_گی_ہر_زنجیر@TeamiPians