میرا کم وقت رہ گیا ہے، اِس ضعیف العمری میں بھی میں آپ لوگوں کے درمیان کھڑا ہوں، میں نے ہار نہیں مانی، لوگ کہتے ہیں کہ میں نے سیاست چھوڑ دی ہے، یہ جھوٹ ہے، میں مرتے دَم تک اپنے عوام کے مفادات کیلۓ سیاست کرتا رہونگا، صرف پارلیمانی سیاست سے دستربرداری کی ہے۔
آج احتجاج کے دوران سردار حسین بابک نے کہا: "میں آخری بات کرتا ہوں، جب تک یہ فوجی افسران پشتون علاقوں میں موجود ہیں، یہاں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے انتظامی اختیارات خود کنٹرول کر رکھے ہیں، سیکورٹی کے تمام اختیارات ان کے پاس ہیں۔ کمشنر اور DPO بے اختیار ۔۔۔
#KurramWantsPeace
عوامی نیشنل پارٹی نے اج پورے صوبے کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پریس کلب کے سامنے ضلع کرم میں جاری بدامنی کے خلاف احتجاج کیا
جبکہ دوسری جانب پختونخوا حکومت نے صوبہ اٹوپائلٹ پر ڈال کر صوبائ مشینری کے ساتھ اسلام اباد میں احتجاج کے لئے جارہے ہیں
#KurramWantsPeace
عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیر اہتمام سانحہ پاڑہ چنار اور پختونخوا میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کے خلاف آج صوبہ بھر میں یوم سیاہ منایا گیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا خطاب:
#KurramWantsPeace
پختونخوا میں دہشتگردی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ روز بروز واقعات میں اضافہ ہورہا ہے کوئی فکر کرنے والا نہیں۔ کرم میں بھی فائرنگ واقعے کے بعد حالات مزيد خراب ہورہے ہیں۔ واقعات کو فرقہ واریت کا رنگ دینے میں دشمن کامیاب ہوگیا ہے۔ اب وہاں وہی کچھ ہورہا ہے جو یہ کھیل رچانے والے چاہتے تھے۔ کیا 200 گاڑیوں کے قافلے کی حفاظت کیلئے چھ پولیس اہلکار تعینات کرنا ڈرامہ نہیں تھا؟ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں جانور ہیں۔ وہاں کے تمام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ شیعہ سنی فساد نہیں، اس کو فرقہ واریت کا رنگ نہ دے۔ ایک سازش کے تحت پاڑہ چنار اور کرم کو خالی کرنے کیلئے یہ سب کھیل رچایا گیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی پشاور پریس کلب کے سامنے میڈیا سے گفتگو
@MianIftikharHus
#KurramWantsPeace
عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے زیر اہتمام سانحہ پاڑہ چنار اور پختونخوا میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کے خلاف آج صوبہ بھر میں یوم سیاہ منایا گیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر صلاح الدین خان اور ڈاکٹر نوید اللہ خان پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں۔
#KurramWantsPeace
خیبر پختونخوا میں مائننگ سیکٹر کی تباہ حالی اور ترمیمی بل/عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کا بیان
ترمیمی بل کے ذریعے عام آدمی اور چھوٹے سرمایہ کاروں کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی کوشش ہورہی ہے
صوبہ کا اختیار مرکز کے ذریعے مخصوص اداروں کو حوالے کرنے کی کوشش بھی عروج پر ہے
پختونخوا میں 4125 لیزوں میں سے صرف 600 پر کام جاری ہے
3300 سے زائد لیزز پر کام کی بندش سے صوبہ اربوں کی اضافی آمدن سے محروم ہے
رائلٹی میں 350 فیصد تک اضافہ مگر وصولی کا ٹھیکہ صرف 20 فیصد اضافے پر دیا جارہا ہے، 330 فیصد اضافہ کرپشن کی نظر کیا جارہا ہے
@anpspox
اگر دیکھا جائے تو حکومت ربڑ سٹیمپ ہے۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ اگر آج ایک فریق ربڑ سٹیمپ ہے تو کل ان کو اور لوگ میسر تھے اور کل انکو پھر ملیں گے، جو اس سے بھی زيادہ کریں گے۔ سیاست سے تمام اداروں کو باہر ہوجانا چاہیئے۔ سیاستدانوں کو بھی ہر ادارے کی آئینی آزادی کا خیال رکھنا چاہیئے۔ فرد واحد کیلئے فیصلے نہیں ہونے چاہیئے۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
عوامی نیشنل پارٹی کا تاجر برادری کے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان
عوامی نیشنل پارٹی تاجر برادری کے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کرتی ہے۔ موجودہ حکومت عوام کی مشکلات سے عاری ہے، انکی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ ملک عملی طور پر آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کی مرضی سے چلایا جارہا ہے۔ دنیا بھر سے قرضے لئے جارہے ہیں لیکن عوام کو فائدہ کچھ بھی نہیں مل رہا۔ حکومتی نااہلی مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافے کا باعث بن رہی ہے۔
ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی