دنیا میں جنگی تاریخ دیکھی جائے تو تمام اہم ترین جنگوں کا دورانیہ طویل مدتی رہا تاہم معرکۂ حق نے ایسی تاریخ رقم کی کہ جدید دنیا میں جنگ کے اسلوب ہی بدل کر رکھ دیے۔
اقتباسِ کالم: جنگی تاریخ رقم کرنے والا "معرکۂ حق"/ساجد خان/نئی بات/4 مئی 2026
#IqtibasPoint
ہم بحیثیت معاشرہ کتاب سے اپنا رشتہ دوبارہ مضبوط کریں۔ تعلیمی اداروں، سرکاری پالیسیوں اور سماجی رویوں میں ایسی تبدیلیاں لائی جائیں جو مطالعے کو فروغ دیں۔ گھروں میں بچوں کو کتابوں سے روشناس کرایا جائے ، اسکولوں میں لائبریریوں کو فعال بنایا جائے۔
#IqtibasPoint@afaqi1
سینئر صحافی ، کالم نگار و تجزیہ کار سلمان عابد کا صحافت، پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی امور کے ماہر طلباء کیلئے ایک زبردست مشورہ
#IqtibasPoint@Salmanabidpk
ممکنہ تیسری عالمی جنگ سے بچاؤ کیلئے جاری مذاکراتی کاوشوں کی کامیابی پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنائے گی، اس سے بلاشبہ پاکستان کو دنیا بھر میں ایک نیا اعتماد حاصل ہوگا، سافٹ امیج ابھر کر سامنے آئے گا۔
#iqtibaspoint@sajiddupak444
انسانیت دشمن شیطانی زہن جنگ میں طوالت کے خواہش مند ہیں، اور مذاکرات میں کسی حتمی اور بڑی کامیابی میں ناکامی پر خوش ہیں، حالانکہ طویل دشمنی کو ختم کرنے کیلئے اسلام ٹاکس بنیاد کا پتھر ثابت ہوں گی۔
#IqtibasPoint@sajiddupak444
یہ لازم نہیں کہ پہلے ہی فیز میں مذاکرات کامیاب ہو جائیں اور کوئی حتمی معاہدہ طے پا جائے۔ یقیناً اسلام ٹاکس کے بعد برف پگھلے گی، اگلہ مرحلہ نتیجہ خیز ہو گا۔
#IqtibasPoint@Salmanabidpk
ہمیں اپنے سفارتکاروں پر فخر ہے۔ آئیے ان گزشتہ دو ہفتوں میں امن کے لیے کیے گئے اپنے کردار کو سراہیں۔
مبارک ہو پاکستان — اور دنیا کے لیے نیک تمنائیں!
#IqtibasPoint@SyedMuzammilOFL
پی ٹی آئی قیادت کو جذبات سے ہٹ کر دانشمندانہ قیادت اور مدبرانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ تاکہ سیاست کی اندھیری گلی سے نکلا جا سکے، ضمیر آفاقی
#IqtibasPoint@afaqi1
امید لیے صبح کی ہم رات سے نکلے
جگنو کی طرح ہم بھی کسی ہاتھ سے نکلے
خیرات دکھاوے کے لیے دے تو رہے ہو
ایسا نہ ہو برکت تری خیرات سے نکلے
حالات سے لڑنے کا ارادہ نہ ہو جس کا
ممکن نہیں وہ گردشِ حالات سے نکلے
جب آنے لگا مال تو دنیا نے یہ دیکھا
اوقات میں جو لوگ تھے اوقات سے نکلے
یہ عجب ساعت رخصت ہے کہ ڈر لگتا ہے
شہر کا شہر مجھے رخت سفر لگتا ہے
اپنے شجرے کی وہ تصدیق کرائے جا کر
جس کو زنجیر پہنتے ہوئے ڈر لگتا ہے
ایک مدت سے مری ماں نہیں سوئی تابش
میں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے