بھارت پر RSS آئیڈیالوجی رکھنے والا ایک جنگی جنونی ذہنی مریض مسلط ہے۔ بار بار دنیا کو پیغام دیا گیا کہ یہ اس خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان پر پہلگاما کا منگھڑت اور بے بنیاد الزام لگا کر بار بار پاکستان کی سرحدوں کی پامالی کر رہا تھا۔ لیکن پوری دنیا صرف تماشا دیکھ رہی تھی۔ اب دو نیوکلیئر پاؤر آمنے سامنے ہے۔ اب اگر جنگ لمبی جاتی ہے تو اس جنگ کے اثرات صرف اِن دو بارڈرز تک محدود نہیں رہینگے
اِن حالات میں پوری قوم کی ایک ہی آواز ہے کہ ہمارے لیڈر جناب عمران خان صاحب کو رہا کیا جائے۔ وہ سیاسی انتقام میں ناحق قید میں ہے۔ ملک اور قوم کو اُس کی ضرورت ہے۔ دنیا اُس کی سنتی بھی ہے اور مانتی بھی ہے۔
#ReleaseLeaderOfPakistan
#ReleaseImranKhan
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام:
۱-
خواجہ آصف نے فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا۔ آج تک فوج کے خلاف جتنی بھی تقاریر کی گئیں ان میں خواجہ آصف کی تقریر پہلے نمبر پر ہے۔ پہلی مرتبہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا احسن اقبال نے بتایا۔ احسن اقبال نے فوج سے متعلق کہا تھا یہ ریاست کے اندر ریاست ہے۔ وہ یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ پاکستان میانمار بننے جارہا ہے
۲-
نو مئی انکی انشورنس پالیسی ہے۔ نو مئی ختم ہوا تو انکی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائینگی۔ جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے یہ نو مئی کا شور مچانے لگتے ہیں۔ قوم کو ایک مرتبہ پھر بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے اغواء کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی، نو مئی کی سازش اسی نے کی۔ نو مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اسکے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے-
۳-
ہم مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں لیکن بات انکے ساتھ ہوگی جو فیصلے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ فارم ۴۷ حکومت سے بات کرنا الیکشن میں انکے ڈاکے کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ محمود خان اچکزئی کے پاس مذاکرات کا اختیار ہے ۔
۴-
ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں۔ ایک مقصد چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے، دوسرا مقصد قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلوانی ہے اورتیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ کا قیام ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دلانے کیلئے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے-
۵-
آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے ۔اگر چانسلر نہ بھی بن سکا تو کوئی بات نہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے پڑھ کر نکلنے والے alumni میں سے آج تک کبھی کسی کو وہ مقام نہیں ملا جو مقام کرکٹ کی تاریخ میں مجھے ملا ہے۔ میں پاکستان میں شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی جیسے بڑے فلاحی ادارے چلانے والا انسان ہوں۔ ہم نے دو کینسر ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیاں بنائی ہیں اور ایک یونیورسٹی بن رہی ہے۔ پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کو صفر سے شروع کر کے اس مقام تک لانے والا میں پہلا سیاستدان ہوں-
۶-
چوبیس گھنٹوں میں ، میں دو مرتبہ کھانا کھانے کے لیے اپنے سیل سے باہر آتا ہوں جو تقریبا دو گھنٹے بنتا ہے۔ یہ سب بار بار یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں جیسے میں کسی فائیو سٹار ہوٹل میں رہتا ہوں ۔ نواز شریف، زرداری اور شہباز شریف جب جیل میں تھے تو ان کو جیل کا سیل نہیں بلکہ ایک محل نما کمرے میں رکھا گیا تھا جس میں اٹیچ باتھ روم اور اے سی جیسی سہولیات میسر تھیں۔ مجھے تو ایک چھوٹی سی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے جس کے ساتھ جڑی ہوئی دیوار اس چکی کی ہے جس میں سزائے موت کے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ مجھے جیل کی اس چکی میں ایک پنکھا ملا ہوا ہے ۔ جب شدید گرمی ہوتی ہے تو یہ سیل اوون بن جاتا ہے ۔میں شکایت نہیں کر رہا لیکن چاہتا ہوں کہ میری قوم کو پتہ چلے کہ میں کس حال میں یہاں رہ رہا ہوں۔
میری جیل کے سیل کے باہر سیکیورٹی پر معمور اہل کاروں کو ڈرا کر میرے سیل سے دور کر دیتے ہیں ۔ان کو یہ لگتا ہے کہ میں سیکیورٹی پر معمور اہل کاروں سے بات کر کے اپنا وقت گزارتا ہوں ۔ میرے پاس تو پڑھنے کو اتنا کچھ ہوتا ہے کہ مجھے کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔ مجھے تو ایسے لگتا ہے کہ میں نے یونیورسٹی میں پھر سے داخلہ لے لیا ہے۔ زندگی میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے میں جو مطالعہ نہیں کر سکا ، اللہ نے مجھے اب موقع دیا ہے کہ میں اب اس کو پورا کر سکوں۔ جیل میں مطالعہ کر کے اللہ نے میرے علم میں جو اضافہ کیا ہے مجھے تو اس کا اندازہ ہی نہیں تھا۔ لیکن ان کو یہ لگتا ہے کہ اس طرح کے حربے استعمال کر کے یہ مجھے جیل میں تنہا کر دیں گے۔
اللہ پر ایمان انسان کا خوف ختم کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ جب تم ایمان لاؤ گے تو میں تمہارے خوف ختم کر دوں گا۔ میرا یہ ایمان ہے کہ زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے۔ اسی ایمان کے ساتھ آخر تک مافیا کے خلاف ڈٹا رہوں گا۔
۷-
گینز بُک میں دو نئی انٹریاں ہونے والی ہیں۔ ایک انٹری اس یوٹرن کی ہوگی جس میں ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی- نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا کہتے رہے اور فوج اور مارشل لاؤں پر تنقید کرتے رہے اور پھر اسی فوج سے ڈیل کر کے ووٹ کے تقدس کی پامالی کی پرانی روایت کو برقرار رکھا۔ گینز بک میں دوسری انٹری اس پر ہوگی کہ نواز شریف چاروں امپائرمطلب چاروں چیف ملا کر کھیلا پھر بھی ہارگیا۔ دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا۔ جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے ہیں۔ نواز شریف کے بارے میں پٹن کی رپورٹ ہے کہ یاسمین راشد سے جتوانے کیلئے نواز شریف کو 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے
مینڈیٹ چور رجیم کی جانب سے قومی ایٹمی پروگرام کو سیاست کی نذر کرنے کی مجرمانہ کوششوں کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیری بلاسم اور حواریوں کی بیہودہ بیان بازی کی شدید مذمت
عوام کی جانب سے مسترد شدہ ایک بزدل بھگوڑے کی تصویر لگا کر عوام کے پیسے سے قومی ایٹمی پروگرام کو اپنی گھٹیا سیاسی اشتہاری مہم کیلئے استعمال کرنے پر بھی کڑی تنقید :
”پاکستان کا جوھری پروگرام پاکستان کے عوام کا اثاثہ ہے جس کا آغاز قوم نے اپنا پیٹ کاٹ کر کیا اور اپنے پیٹ پر پتھر باندھ کر اسے مکمل کروایا،
ارضِ پاک سے والہانہ محبت کرنے والے قابل، محنتی اور ذہین سائنسدانوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں کڑی محنت سے اسے پایۂ تکمیل تک پہنچایا،
بات بات پر پیر پکڑنے والے بزدل، بھگوڑے کی بجائے آج کے روز قوم کے حقیقی محسنوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے،
عالمی دباؤ پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کو قربانی کا بکرا بنانے والے چھوٹے لوگ محسنِ پاکستان سے معافی طلب کریں،
ڈیلوں اور ذلّت آمیز معاہدوں کے سائے میں سیاست کرنے والے بےحمیّت مسخرے کے ایٹمی پروگرام پر حقیقی کردار کی داستانیں خود اس کے رفقاء قوم کو سنا چکے ہیں،
ہندوستان نے ایٹمی دھماکے کئے تو جاتی امراء کے اس بزدل بھگوڑے کی کانپیں ٹانگ رہیں تھیں اور پلیٹ لیٹس منہ کے بل گر رہے تھے،
ہندوستان کی جانب سے ایٹمی دھماکے کئے جانے کے بعد دو ہفتے تک وزارتِ عظمیٰ پر بیٹھا یہ بزدل، ڈرپوک، کم ہمّت اور بودا شخص ایوانِ وزیراعظم کی میز کے نیچے چھپ کر بیٹھا رہا،
پوری قوم نے مل کر اس بے حمیّت شخص کو غیرت دلوائی اور ہندوستان کے جارحیت سے بھرپور اقدام کے دو ٹوک جواب کا مطالبہ کیا،
اس کے اپنے وزیرخارجہ گوہر ایوب مرحوم نے اس کی بزدلی کی داستان اپنی سوانح حیات میں قلمبند کی جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے انٹرویوز میں کی اس کی بزدلی کی کھلی شہادت تاریخ کے سامنے پیش کی،
مالِ حرام کا پجاری یہ حریص اپنے بدخصلت حواریوں کے ساتھ مل کر دو ہفتے تک غیرملکی آقاؤں سے ڈالرز بٹورنے کے چکّر میں رہا،
قوم کی جانب سے ایٹمی دھماکے کرکے ہندوستانی جارحیت کا جواب نہ دینے کی صورت میں اس بزدل کا دھماکہ کر دینے کی واضح وارننگ ملنے پر ہی یہ بدخصلت شخص دھماکوں پر مجبور ہوا،
قدم قدم پر قومی مفاد کی سودے بازی کرنے والے اس بے ضمیر شخص کے ساتھ آج کے دستور شکنوں کی تازہ ترین ڈیل شرمناک اور قومی سالمیت و سلامتی کیلئے ایک بڑا امتحان بنتی جا رہی ہے،
دم توڑتی معیشت ملکی سالمیت اور سلامتی پر خطرات کے تشویشناک سایوں میں مسلسل اضافے کی سبب بن رہی ہے،
قوم کے متفقّہ جوھری پروگرام کی ایک مجرم کی غلیظ سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے آئین، جمہوریت، عوامی مینڈیٹ اور معیشت کے گلے میں سے شخصی آمریت کا طوق ہٹایا جائے،
عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف قومی مفادات کے امین ہیں، آخری دم تک جرم اور آمریت کے مکروہ بندھن سے پھوٹنے والی شرانگیزیوں کا مقابلہ کریں گے”- ترجمان تحریک انصاف
عوام اتنے ہی سادہ ہیں کہ عمران خان فوج کے خلاف انکی ذہن سازی کر گئے تو پھر کیا وجہ ہے کہ فوج چودہ جماعتوں، عدالتوں، ساری ریاستی قوت اور میڈیا کو ساتھ ملا کر بھی اس سادہ عوام کی ذہن سازی نہیں کر پارہی ؟؟