اور پتہ ہے رب کی خوبصورت صفت کیا ہے
جب ہم غفلتوں کے ٹوکرے اٹھا کر اس کے در پر جاتے ہیں تو وہ رد نہیں کرتاپھٹکار نہیں دیتا، پچھلی توبہ نہیں یاد کرواتابھگا نہیں دیتاوہ تو دل دیکھتا ہے نیتوں کو پڑھتاہے ندامت کو دیکھتا ہے بندگی کو بھانپ لیتا ہےدل میں سکون اتارتا ہےاور معاف کر دیتا ہے
سلام صبح بنام امام زمان عج
اَلســَّلاَمُ عَليكَ یَاصَاحِبُ الـزمان
السلام علیک یابن الزہراء عج
عجل اللہ تعٰالٰی فرجكَ اپنی صبح کابھترین آغاز خاندان زهرأ سلام الله عليه پر بلند تر صلواةاﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠَﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ
ممکن ہے
یہ رمضان آپکی زندگی میں وہ سکون لائے جو کبھی نہ ملا ہو، وہ سکون جو روح کو قرار دے، جس میں رب اپنی محبت کی انتہا دے !
ممکن ہے یہ رمضان آپ کی زندگی خوشیوں سے بھر دے،
وہ خوشیاں جس کا آپ کو کب سے انتظار ہے...ان شاء اللّٰہ
*اَللّٰھُمَّ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ
سنو، تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جو تم چاہتے ہو۔ تمہارا تہجد میں اللہ کے سامنے گڑگڑانا کبھی ضائع نہیں جائے گا اللہ تو ہر دعا پوری کرتا ہےاور جو دعائیں تہجد میں مانگی جائے اس کا تو مقام ہی بہت خاص ہوتا ہےمایوس نہ ہوا کرواللہ تمہیں بہت قریب سے دیکھ رہا ہے ❤️
خوبصورت ہے
وہ جگہ جہاں انسان کی عزت ہے
وہ مسکراہٹ جو روح کی گہرائیوں سے پھوٹتی بے اختیار لبوں کو چھو لیتی ہے
وہ آنکھ جو اچھائیوں کو دیکھتی ہے
وہ سادہ دلی جو اپنا بنانے کا گر جانتی ہےوہ دل جو محبت انسانیت سے لبریز ہے
وہ چہرے جو زندگی سے بھرپور ہیں
صبح بخیر
والسلام
اللّٰه سے بڑھ کر آپ سے
محبت کوئی نہیں کر سکتا نہ اس کی طرح
کوئی آپ کو سمجھ سکتا ہےنہ اس جیسی کسی کی عطا ہےنہ اس جیسا کوئی آپ کا مان بھرم رکھ سکتا ہےاِس لیےاللّٰهﷻکے فرمانبردار بندے بن جاؤ اللّٰه تعالیٰ کے لاڈلے بن جاؤ
پریشان مت ہوں اللّہ تعالی نے تمہارا مستقبل تمہاری سوچ سے بھی زیادہ بہتر لکھا ہے
کچھ مدت گزر جانے کے بعد تمہیں معلوم ہو گا
کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارے انتخاب پر چھوڑ دیتا تو تم ڈوب جاتے
اللہ کے رنگ میں رنگ جانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ دنیا چھوڑ دیں آپ نے دنیا میں رہ کر ہی تو ثابت کرنا ہے کہ آپ کو اللہ سے کیسی محبت ہے بس دل میں یہ جذبہ رکھیں کہ اللہ کی پسند اور رضا کو سب سے پہلے رکھنا ہے جن حرام اور ناجائز چیزوں سے اللہ نے منع فرمایا ان سے دور رہیں
مسکرایا کرو کیونکہ
غموں کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاری
سانسوں کو گروی رکھ لیں
ان کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاری
آنکھوں کی مسکان چھین لیں
سو دل سے مسکراؤ
کیونکہ
تمہارا رب تمہارے ساتھ ہے💞
اپنے دل کی کیفیت اللہ کو بتایا کریں کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہیں، کتنی تکلیف میں ہیں، آپ یقین کریں وہ بہت پیار سے سنے گا، اُس کے سامنے رو لینے سے ہی آپکے دل میں سکون اترے گا، بیشک وہ دلوں کا ہمراز ہے۔ ❤️