@Marriyum_A the Ministry of Economic Affairs said it received about $12.77bn foreign assistance in the first nine months (July-March) of the current fiscal year,
@Atifrauf79#اسی_نہیں_چھہتر_فیصد
9مئی کرنے والوں کے لیے واضح پیغام! فیلڈ مارشل نے دوٹوک الفاظ میں پھر خبردار کر دیا: دوبارہ ایسی کوشش کی تو نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ تشدد اور توڑ پھوڑ کی کوئی گنجائش نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے عالمی سطح پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ انڈین میڈیا پاک فوج کے جس ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف کو دہشت گرد بتا رہا تھا اور جن کی مقبوضہ کشمیر میں شہادت کا بار بار جھوٹا دعویٰ کیا گیا، وہ آج پریس کانفرنس میں زندہ سلامت سب کے سامنے آگئے۔
آج پنک سالٹ کی ویلیو ایڈیشن کے لیے بلاسود قرضے حاصل کرنے والے بینیفشریز کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس منصوبے کو کم عرصے میں ممکن بنانے پر وزیر مائنز شیر علی گورچانی، سیکرٹری مائنز پرویز بٹ اور بینک آف پنجاب کا شکریہ۔
محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت مری ڈویلپمنٹ پلان پر خصوصی اجلاس، مری کی ترقی، پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و توسیع اور سیاحتی سہولیات کے بڑے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
بین الاقوامی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا۔ عالمی ثالثی عدالت بھی پاکستان کے موقف کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنا موقف سفارتی سطح پر اٹھایا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس، ’’ستھرا پنجاب‘‘ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اور ناقص صفائی پر ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات۔
فلسطین، کشمیر، امن اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب پر جاری نغمہ پاکستان کی آواز دنیا تک پہنچا رہا ہے۔
دنیا پاکستان کی بات سنو! 🇵🇰
بیرسٹر گوہر نے منگل کے روز علامہ راجہ ناصر عباس کے رشتہ دار کے گھر وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ محسن نقوی کسی سے ملنا نہیں چاہتے تھے لیکن بیرسٹر گوہر نے ہار نہیں مانی اور ریکوئسٹ کر کے ملاقات کر لی، ملاقات میں بیرسٹر گوہر نے محسن نقوی سے درخواست کی خان کی رہائی کر دیں ، محسن نقوی نے جواب دیا This is OUT OF QUESTION۔بیرسٹر گوہر نے پھر درخواست کی عمران خان سے ملاقات کرا دیں تو نقوی نے دوٹوک جواب دیا ”سوال ہی پیدا نہیں ہوتا“ کوئی ملاقات نہیں ہو گی، کہا تھا بی بی کو بنی گالہ شفٹ کر دیتے ہیں ،تھوڑا سا آپ کو ریلیف دیا تھا اسکے بعد جو آپ نے کیا اسکے بعد تو ممکن نہیں ۔ منیب فاروق
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی فوری انصاف فراہمی کی پالیسی بلاشبہ قابل تعریف ہے۔ کیونکہ جب معاملا انصاف کی فراہمی کا ہو تو وزیراعلی مریم نواز یہ نہیں دیکھتی کہ ملزم کتنا بڑا یا با اثر آدمی ہے۔۔۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات شروع
ملاقات میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہیں. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملاقات میں موجود ہیں
ملاقات میں پاکستان ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فرض شناس ٹریفک وارڈن سے ملاقات
لاہور: ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر نے دیانتداری کی شاندار مثال قائم کی ہے۔
ٹمبر مارکیٹ کے قریب ڈیوٹی کے دوران انہیں سڑک پر ایک لاوارث بیگ ملا جس میں بھاری رقم موجود تھی، انہوں نے بیگ قبضے میں لے کر اس کے مالک کی تلاش شروع کی۔
کافی جستجو کے بعد بیگ کے اصل مالک زین العابدین کا پتہ لگایا اور تمام نقدی سمیت بیگ باحفاظت ان کے حوالے کر دیا۔
@MaryamNSharif
پشاور ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی اور الحاج جنت شیر آفریدی کے انتقال پر تعزیت کے لئے شاہ جی گل آفریدی کی رہائش گاہ آمد
وفاقی وزیر اطلاعات کی مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین عزت مآب ڈینس بیچیرووچ سے ملاقات
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین، عزت مآب ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ سے ملاقات کی
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، جن میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی تعاون، ہنرمند افرادی قوت کا تبادلہ ، تعلیم اور ثقافت کے شعبے شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا
وزیراعظم نے بوسنیا و ہرزیگووینا کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، قریبی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے ان تعلقات کو تجارت اور اقتصادی تعاون پر مبنی مضبوط اور وسیع البنیاد شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا
وزیراعظم نے بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا کہ علاقائی استحکام ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال بوسنیا و ہرزیگووینا سے وابستہ ہے
بوسنیا و ہرزیگووینا کے یورپی یونین میں شمولیت کے مذاکرات کے باضابطہ آغاز پر عزت مآب ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بوسنیا و ہرزیگووینا کو یورپی اور مغربی بلقان کی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کے لیے خطے میں تجارت اور علاقائی روابط کے ممکنہ مرکز کے طور پر دیکھتا ہے۔
عزت مآب ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ نے مغربی ایشیا اور خلیجی خطے میں کشیدگی میں کمی اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا۔
ڈاکٹر ڈینس بیچیرووچ نے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے کے اقدام کی غیر قانونی حیثیت سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی بھی مکمل حمایت کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی رابطے میں رہنے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس ضمن میں آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں کے تبادلے کو بھی فروغ دیا جائے گا۔