وٹس ایپ گروپس میں شیئر ہونے والا ایک خوبصورت پیغام
نماز کے ساتھ نئی زندگی کا عہد
الحمد للہ! نئے اسلامی سال کو شروع ہوئے ابھی صرف تین چار دن ہوئے ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے کہ ہم اپنے ربِ کریم کی بارگاہ میں سچے دل سے رجوع کریں اور اپنی زندگی کو نماز کے ذریعے سنوارنے کا فیصلہ کریں۔
اگر خدانخواستہ آپ ابھی تک نماز کے پابند نہیں بن سکے، یا نمازوں میں کوتاہی ہوتی رہی ہے، تو مایوس نہ ہوں۔ شیطان یہی چاہتا ہے کہ انسان اپنے ماضی کی غلطیوں کو یاد کرکے نیکی کی طرف قدم بڑھانے سے رک جائے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے، اور وہ اپنے بندوں کی توبہ اور رجوع کو پسند فرماتا ہے۔
آج ہی سے اپنی پانچ وقت کی نمازوں کا آغاز کریں۔ اور چونکہ نئے اسلامی سال کے تین دن گزر چکے ہیں، اس لیے ان تین دنوں کی جو نمازیں قضا ہوئی ہیں، انہیں بھی ادا کر لیں تاکہ سال کا آغاز ہی ذمہ داری اور فکرِ آخرت کے ساتھ ہو۔
پھر روزانہ اپنی استطاعت کے مطابق ایک خوبصورت معمول بنا لیں کہ ہر فرض نماز کے ساتھ اسی وقت کی ایک یا زیادہ قضا نمازیں بھی ادا کرتے جائیں۔ مثال کے طور پر فجر کے ساتھ ایک قضا فجر، ظہر کے ساتھ ایک قضا ظہر، اور اسی طرح دیگر نمازیں۔ اس طرح ان شاء اللہ آہستہ آہستہ ماضی کا بوجھ بھی کم ہوتا جائے گا اور دل کو سکون بھی ملے گا۔
ذرا سوچئے!
ہم دنیا کے کاموں، کاروبار، ملازمت، تعلیم اور دیگر مصروفیات کے لیے وقت نکال لیتے ہیں، لیکن وہ نماز جس کے بارے میں قیامت کے دن سب سے پہلے سوال ہوگا، اس کے بارے میں ہماری کیا تیاری ہے؟
کیا معلوم آنے والا دن ہماری زندگی میں ہو یا نہ ہو؟کیا معلوم اگلا اسلامی سال ہم دیکھ سکیں یا نہ دیکھ سکیں؟
اس لیے آج ہی یہ پختہ عہد کر لیجیے:
اس اسلامی سال کے آغاز سے میری کوئی نماز جان بوجھ کر قضا نہیں ہوگی۔
میں پانچ وقت کی نماز کی پابندی کروں گا/کروں گی۔
میں اپنی استطاعت کے مطابق ماضی کی قضا نمازیں بھی ادا کرتا/کرتی رہوں گا/گی۔
میں اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور نماز کی برکتوں سے روشن کرنے کی کوشش کروں گا/گی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں نماز کی حقیقی محبت عطا فرمائے، پابندی کے ساتھ نماز ادا کرنے کی توفیق دے، ہماری سابقہ کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور ہماری قضا نمازوں کی ادائیگی کو آسان بنا دے۔
آمین یا رب العالمین 🤲
نہ صرف خود نمازی بنیں بلکہ کم از کم کسی ایک دوست کو نمازی بنائیں ، اس کے عمل کا ثواب آپ کو بھی ملتا رہے گا ، انشا اللہ
◉ عرفات سے مزدلفہ کی طرف یہ سفر صرف مقام کی تبدیلی نہیں…
یہ انسان کے غرور سے عاجزی کی طرف سفر ہے…
◉ آج رات نہ کوئی بادشاہ اپنے محلات میں ہوگا…
نہ کوئی فقیر اپنی ٹوٹی چھت کے نیچے…
سب ایک ہی زمین پر، ایک ہی آسمان کے نیچے،
ایک ہی رب کے سامنے لیٹے ہوں گے…
◉ کوئی قیمتی بستر نہیں…
کوئی خاص پروٹوکول نہیں…
صرف کنکریلی زمین، کھلا آسمان، اور دلوں میں اللہ کی یاد…
◉ شاید مزدلفہ انسان کو یہ سکھانے کے لیے ہے
کہ دنیا کے تمام عہدے، دولتیں اور شان و شوکت
صرف چند دنوں کا دھوکہ ہیں…
اصل عزت صرف اُس بندگی میں ہے
جہاں بندہ اپنے رب کے سامنے ٹوٹ جائے…
◉ آج رات اگر آنکھوں سے آنسو نکل آئیں
تو انہیں گرنے دیجیے…
کیونکہ مزدلفہ میں بہنے والے آنسو
اکثر زندگی بدل دیا کرتے ہیں…
میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔
۱۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔
۲۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔
۳۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،
۴۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔
۵۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔
٦۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔
۷۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔
۸۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔
۹۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔
۱۰۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔
۱۱ ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔
۱۲۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔
۱۳۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔
۱۴۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی یپیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔
۱۵۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔
پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا،
۱٦۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔
بیٹی کے جہیز کےلیے بکرے فروخت کرنے والے شہری کو جعلی نوٹ دینے والے ملزمان گرفتار
نشتر کالونی پولیس نے درہ آدم خیل سے جعلی کرنسی سپلائی کرنے والے مبینہ نیٹ ورک کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزمان ندیم اور اکرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم ملک ندیم 2013 سے جعلی کرنسی کے دھندے میں ملوث ہے۔پولیس
ملزم جعلی نوٹوں کے کاٹن درہ آدم خیل سے منگواتا تھا، جہاں ایک کاٹن میں تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ موجود ہوتے تھے۔ ملزم نے ہر 15 روز بعد 2 سے 4 کاٹن منگوانے کا بھی اعتراف کیا۔پولیس
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزمان سے جعلی کرنسی سے خریدا گیا ایک بکرا اور گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“یومِ عرفہ کے روزے سے گزشتہ ایک سال اور آنے والے ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے۔”
آج کے دن:
• کثرت سے استغفار کریں
• درود شریف پڑھیں
• “لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ…” کا ورد کریں
• اپنے والدین، اہلِ خانہ اور پوری امت کے لیے دعا کریں
• دل سے توبہ کریں، کیونکہ اللہ معاف کرنا پسند فرماتا ہے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو یومِ عرفہ کی برکتیں نصیب فرمائے اور ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے آمین
آج اسلام آباد کچہری میں اہلیہ کی پیشی تھی۔پی ٹی آئی سے وابستہ ایک ملزم کے بھائی بھی پیشی پر آئے تھے۔کہنے لگے بھائی 26 نومبر کے کیس میں ضمانت پر ہے۔وکیل کے سوال پر کہنے لگا کوئی بیرسٹر صاحب ہیں اور کافی مہنگے اور اچھے وکیل ہیں۔میں پوچھا پی ٹی آئی نے کوئی وکیل نہیں دیا تو ہنس کر کہنے لگا اول تو وہ دلچسپی ہی نہیں لیتے۔دوسرا اگر دباو اور شور شرابے پر وکیل مل بھی جائے تو اس سے وکیل نہ ہونا ہی بہتر ہوتا ہے لہذا ہم نے کچھ کر کے ذاتی وکیل کر لیا۔اس سے پہلے اسی کچہری میں پی ٹی آئی کی دو خواتین مجھے ملی تھیں جو دہشت گردی کے کیسز میں ضمانت پر تھیں۔پی ٹی آئی اور وکیلوں سے متعلق اسی قسم کے تحفظات پر میں نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ سے گزارش کی تھی کہ وہ ان کے کیسز دیکھ لیں۔اپنی گرفتاری کے بعد ان دونوں نے ان خواتین کے کیسز اپنے ایک دوست وکیل کو دے دیے تھے۔اس کے بعد بھی لوگ سوال کرتے ہیں کہ پاکستان کے لوگ کیوں نہیں نکلتے۔
ہر فیملی کم از کم اپنے حصے کا ایک ریچارج ویل ضرور بنوائے
ٹیچر عثمان نے زیر زمین واٹر لیول میں تیزی سے ہونے والی کمی کو سنجیدہ لیا، اپنی مدد آپ کے تحت بارشی کنویں اور تالاب بنانا شروع کیے۔ یوٹیوب چینل بنا کر وڈیوز اپلوڈ کیں۔ چینل مونیٹائز ہوا تو اس کی آمدنی بھی اس نیک کام کے لیے وقف کر دی
پانی کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں یہ مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے کیونکہ بارشوں کے باوجود تمام ایریا پختہ ہونے کی وجہ بارشی پانی زمین کو واپس نہیں ملتا اور ضائع ہو جاتا ہے جبکہ دوسری جانب بورنگ سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے جس سے واٹر لیول مسلسل نیچے جا رہا ہے
سوسائٹیز کو تو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اس جانب توجہ دینی ہی چاہیے لیکن رہائشیوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس کار خیر میں شریک ہوں۔ تین چار کروڑ کے گھر میں رہتے ہیں، ماہانہ دس بارہ ہزار پانی کے ٹینکرز پر خرچ کرتے ہیں تو ایک ہی مرتبہ سوا سے ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ کر کے گھر پر ریچارج بور کروائیں اور پائپ کے ذریعے چھت کا بارشی پانی اس میں ڈالیں تاکہ زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو
اس اقدام کے لیے انفرادی اور مجموعی کاوشیں دونوں ہی بہت ضروری ہیں
سوچیے اگر یہی منظر کسی مغربی ملک کی خواتین کے ساتھ پیش آتا اور انہیں مسلمان فوجی اس طرح گھسیٹ کر لے جا رہے ہوتے، تو عالمی میڈیا کئی دن تک شور مچاتا، انسانی حقوق کی تنظیمیں ہنگامی اجلاس بلاتیں اور ہر اخبار کی سرخی یہی تصویر بنتی۔ مگر چونکہ یہ فلسطین کی مظلوم بیٹیاں ہیں، اس لیے دنیا کی اکثریت خاموش ہے۔سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ صرف بیرونی طاقتیں ہی نہیں بلکہ مسلم دنیا کے اندر بھی کچھ عناصر ایسے ہیں جو خاموشی، مفادات یا تعاون کے ذریعے ان مظلوموں کے دشمنوں کو مضبوط کر رہے ہیں۔ تصویر میں قابض اسرائیلی فوج فلسطینی خواتین کو حراست میں لے جاتی دکھائی دے رہی ہے۔
یہ بچے اب مسکراتے نہیں ہیں کیونکہ اب تک ان کے والدین کا کوئی اتا پتہ نہیں مل رہا ۔
25 اگست 2020 کو ان بچوں کو کوئی ظالم انسان جان بوجھ کر یا اغواء کرکے ریلوے اسٹیشن شہداد کوٹ چھوڑ گیا ۔
اس کے بعد میرا پیارا ٹیم اور مختلف پلیٹ فارمز پہ کمپین چلائی گئی لیکن ابھی تک کوئی معلومات نہ مل سکیں
ان کے والدین کو زمین کھاگئی یا آسمان نگل گیا سمجھ نہیں آرہا
یہ تینوں بہن بھائی ہیں سب سے بڑی شبانہ، سہانہ اور شاہزیب ان کے نام ہیں اور والد کا نام طفیل بتاتے ہیں لیکن ان کو شہر کا پتا نہیں ہے ۔
آج پانچ سال ہوگئے ہیں پتا نہیں کیوں ان کے والدین ان کو ڈھونڈ نہ پائے لیکن ان شاءاللہ ہم کوشش کریں گے کہ ان کے والدین ان کو مل جائیں ۔
بچے ابھی محفوظ ہاتھوں میں ہیں لیکن اب اداس رہتے ہیں کیا آپ ان کے والدین کو ڈھونڈنے میں مدد کریں گے ؟
جیسے پہلے آپ ہمیشہ مدد کرتے ہیں۔۔۔۔
#MissingChild #Missingperson
”میں عاصم منیر کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم "لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ" کے ماننے والے ہیں۔ ہم نے عہد کیا ہے کہ ہم جب تک زندہ ہیں یزیدیت اور فرعونیت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے کیونکہ ہم اللہ کے سوا کسی بھی انسان کے آگے جھکنے کو شرک مانتے ہیں۔ مجھ پر اور بشرٰی بی بی پر جیل میں جو ذہنی تشدد ہو رہا ہے وہ عاصم منیر کروا رہا ہے اور اسکی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم جھک جائیں یا ٹوٹ جائیں“ عمران خان (ستمبر ۱۷، ۲۰۲۵)
#NoDealNoSurrender
بریکنگ نیوز 🚨 اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
پھانسی کی طرف جاتے ہوئے فلسطینی نوجوانوں نے مسکراہٹوں کے ساتھ شہادت کو گلے لگایا۔۔۔تم اس ہمت کو کبھی شکست نہیں دے سکتے جو موت سے بھی نہیں ڈرتی! شہادت مسلمانوں کا اعزاز ہے
ترک جذباتی قوم نہیں ہے ترک پکے ہاتھ ڈالتے ہیں اپ ان کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں یہ قدم قدم چلتے ہیں اور آخرکار منزل حاصل کرکے ہی دم لیتے ہیں ۔۔۔!!!
اردوگان سے اختلاف ضرور رکھیں لیکن اس کی یہ نیکی بھلائی نہیں جا سکتی جو اس نے ترک قوم کو دوبارہ اسلام کی طرف مائل کیا مسجدوں کو بحال کیا ؟
ترک صدر نے شام میں جو کچھ کیا وو اسرئیل کیلئے ہی ہے لکھ لیں انشاءﷲ ترک شام کے راستے اسریل میں داخل ہوں گے ضروری نہیں طیب اردوگان کے دور میں ہو لیکن وو جو سیسٹم پیدا کرگیا ہے وو چلتا رھے گا اور آخر کار منزل حاصل کرے گا ۔۔۔
ترک صدر نے پاکستان کی نیوی کو تگڑا کیا انڈیا جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور ایسی پارٹنرشپ کی بنیاد رکھدی ہے جو اگے چل کر انشاءﷲ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سبب بنے گی ۔۔۔
ترک تو ابھی بھی سعودی اتحاد میں شامل ہونا چاہئتے تھے پر سعودی مانے نہیں لیکن پاکستان اور ترکوں کے الگ سے معاہدے موجود ہیں ۔۔۔!!!
اس دور میں اگر کوئی ذرا برابر بھی حق کے ساتھ کھڑا ہے تو اس کی قدر کریں گالیاں دے دے کر تنقید کرکے جذباتی نعرے لگا لگا کر ہم نے اپنے کتنے ہی مسلم ممالک تباہ کروا لئے ہیں ۔۔۔
جذبات سے نہیں عقل سے اسباب سے ان شاءﷲ منزل حاصل کریں گے ۔۔۔!!!
4 ماہ قبل موٹی موٹی آنکھوں والا یہ پیارا شہزادہ لاہور ہربنس پورہ کی حدود سے لاوارث ملا ۔
وہ دن 15 دسمبر 2025 کا تھا بہت انتظار کیا کہ اس معصوم پھول کی تلاش میں کوئی آجائے لیکن افسوس کوئی نہ آیا ۔
یہ اپنا نام سلیمان خان اور والد کا نام خالد خان بتاتا ہے پہلے اس کو ہرہنس پورہ کے آس پاس لے کر جایا گیا کہ شاید اس کو راستہ یاد آجائے لیکن
ایسا کچھ بھی ممکن نہ ہوا انتظار کیا گیا کہ اس کے والدین کوئی ایف آئی آر کروا دیں لیکن وہ بھی سامنے کچھ نہ آیا ۔
آخر کار تھک ہار کر شلٹر ہوم اس کو بھیج دیا گیا اب دوبارہ اس کی کمپین چلائی جارہی ہیں
ایک بات جو سامنے آئی ہے کہ یہ اپنا گاؤں جلو بتاتا ہے لیکن لاہور والے جلو پنڈ میں اس کے والدین کا سراغ نہ مل سکا
ہوسکتا ہے کہ یہ بچہ والدین کے ساتھ حسن ابدال کے پاس جلو گاؤں سے آیا ہو اور بچھڑ گیا ہو ۔
خیر ساتھ دیں ان شاء اللہ اس کے والدین مل جائیں گے
آپ بتائیں اگر آپ کو ایسا کیس ملتا جس میں صرف بچے کا نام معلوم ہوتا تو آپ کیسے اس کے والدین تک پہنچتے ؟؟؟
🌹🌹🌷
Share it