جماعت اسلامی ملک گیر احتجاج کرے گی ✊🏼🔥
پٹرول کی قیمت کو 225 روپے پر اگلے تین سال کے لیے فکس کیا جائے۔ حکومت کا سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ جن لوگوں کی تنخواہ ٹیکسیبل ہی نہیں ہے ان سے ہزاروں ارب روپے پیٹرول لیوی کی مد میں وصول کر لیا گئے ہیں۔ ہم بائیکیا اور فوڈ پانڈا رائڈرز کی آواز بنیں گے۔
#پیٹرول225روپےلیٹر_کرو
✨ "Empowering young women to become future leaders!
🌸 Summer Leadership Program 2026 🌸
Jamaat Islami Women Youth Lahore
104 Units | 5 Districts | Unlimited Potential
15–35 years? Don’t miss this opportunity!"
#ji_youth_women#jiyouthlhr
Trend Alert 🚨
Join us now on Twitter (X) for today’s campaign against petroleum levy, high fuel prices, and inflation.
Under the leadership of Hafiz Naeem ur Rehman, Jamaat-e-Islami demands the immediate end of petroleum levy and a fixed petrol price of 225 per liter for the next 3 years to provide long-term relief to the public.
Let’s amplify the voice of the people and push this trend across Pakistan.
Hafiz Naeem
#FixPetrolAt225
ایک بیٹی انصاف کے لیے لڑتی رہی، مگر نظام نے اس کا ساتھ نہ دیا۔ ام رباب چانڈیو کے خاندان کے قاتل آزاد ہو گئے، اور ظالم وڈیرہ شاہی ایک بار پھر غالب آ گئی۔
یہ فیصلہ صرف ایک کیس نہیں، بلکہ انصاف کے نظام پر سوال ہے۔
کیا سندھ کی یہ بیٹی انصاف کی حقدار نہیں؟؟
یہ وقت ہے کہ ہر انصاف پسند انسان اس کے ساتھ کھڑا ہو!
اسلام آباد میں قطر کے سفیر جناب علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات ہوئی۔ایران پر اسرائیل و امریکہ کے حملے کے بعد پیدا ہونی والے صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔ قطر کی حکومت بالخصوص امیرِقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کی حمایت اور قیام امن کے لیے شاندارکردار ادا کیا ہے۔امید ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں بھی امن وسلامتی کے لیے قطری حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
کراچی کےعوام کےحقوق کےلیے نکلنا اگر جرم ہے تو یہ جرم ہم بار بار کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی منعم ظفر خان
Karachi Rejects PPP
#EndPPPWaderaRaj#جینے_دو_کراچی_دھرنا
آج کراچی کے نوجوان جماعت اسلامی کی کال پر اپنے شہر کے بنیادی حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلے تھے خراب سڑکوں، ڈمپرز کے حادثات اور گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے ذمہ داروں سے سوال کرنے۔
جماعت اسلامی کے50 کارکن، بشمول MPA محمد فاروق، اور عام شہری گرفتار کیے گئے، بدترین تشدد کا نشانہ بنے اور مقدمات درج کیے گئے۔ نوجوان نعرے لگا رہے تھے: “ہم پورے سندھ سے ان کا سسٹم دفن کرینگے ان شاء اللہ ”
جماعت اسلامی کے مطالبات بالکل واضح ہیں : ٹوٹی سڑکوں کی فوری مرمت، ڈمپرز اور بھاری گاڑیوں پر نگرانی، آگ اور حادثات کے ذمہ داروں کا احتساب اور بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی۔
یہ پرامن احتجاج طاقت نام نہاد جمہوری پارٹی پیپلز پارٹی کے استعمال سے دبایا گیا، لیکن یہ بتاتا ہے کہ جمہوریت صرف ووٹ لینے کا نام نہیں، حق سوال کرنے اور احتجاج کرنے کا احترام بھی ہے۔ کراچی کے نوجوان آج یہ ثابت کر رہے ہیں کہ وہ اپنے شہر کے حقوق کے لیے خاموش نہیں رہیں گے۔ پیپلزپارٹی فسطائیت، ڈکٹیٹر شپ، وڈیروں کی غلامی کا دوسرا نام ہے
#ProtestsAgainstSindhGovt
MPA Sindh Assembly Muhammad Farooq stood firm against the fascist conduct of the Pakistan Peoples Party and police shelling, raising his voice for the rights of Karachiites and an empowered local government for the city.
#EndPPPWaderaRaj
سید قطب شہید کو پھانسی کے وقت سرکاری بندے نے کلمہ پڑھنے کا کہا،
جس پر سید نے جواب دیا
"جس کلمہ کو تم روٹی کمانے کے لیئے پڑھتے ھو میں اس کلمے کے لیئے جان دے رہا ھو"
جماعت اسلامی کے اس نوجوان کی گفتگو نے وہ تاریخی مکالمہ یاد کروا دیا۔
یہ ہے وہ پولیس اہلکار جس نے جے آئی یوتھ ضلع قائدین کے صدر مصعب حسینی کو گرفتار کرنے سے پہلے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔۔ دانت توڑ دئیے
پھر لے جاتے ہوئے کہتا رہا
کلمہ پڑھ لے تو
اس کو اتنا سوشل میڈیا پر ہائی لائٹ کریں کہ کراچی بھر کی عوام اس کو شکل سے پہچاننا شروع کردے۔
کراچی کی ہر سڑک ہر گلی اس کے لئے ناقابل رہائش بن جائے۔
#جینے_دو_کراچی_دھرنا
جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز ، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سمیت دیگر زمہ داران کو گرفتار کرلیا گیا۔۔
گرفتاری عوامی پریس کانفرنس کے دوران ہی شروع کی گئی۔
پولیس انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر تمام دکانیں اور ہوٹلز بھی بند کردیے گئے۔
گرفتار ہونے والوں میں امرائے اضلاع سفیان دلاور، مدثر حسین انصاری ودیگر ذمہ داران بھی شامل ہیں۔
Gen Z rejects Bilawal
#JIDharnaSindhAssembly
پنجاب میں "گڈ گورننس" اور "تھانہ کلچر" کا پول ایک واقعے نے کھول دیا۔ جبر کا نظام ملاحظہ فرمائیں کہ حادثے کو "فیک نیوز" قرار دیا گیا اور مظلوم شخص کو مجرم بنانے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جب تمام حربے ناکام ہوگئے اور معاملہ کھل تو نمائشی عدالت لگائی اور کچھ افسران کو برطرف کرنے کا شاہی فرمان جاری کردیا۔ آخر تھانے کو یہ جرات اور اختیار کس نے دیا ہوا ہے کہ وہ ایک مظلوم شہری کو ٹارچر کرے؟ آخر پنجاب میں نچلی سطح تک بااختیار بلدیاتی نظام کیوں نہیں جہاں میونسپل سروسز کا ذمے دار عوام کو جوابدہ منتخب کونسلر یا یوسی چیئرمین ہوتا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے یہ کہہ کر جان چھڑالی کہ گٹر پر ڈھکن لگانے کی ذمے دار وزیراعلیٰ نہیں بلکہ یونین کونسل ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس یونین کونسل کا منتخب چیئرمین کیوں نہیں؟ اختیارات کا مرکز و محور ایک خاندان کیوں ہے؟ پاکستان کو اداکاری کی نہیں نئے نظام کی ضرورت ہے، تمام اختیارات ایک خاندان کے ہاتھ میں رکھنے کا نظام اب بدلنا ہوگا