راحت اندوری کی غزل
گھر سے یہ سوچ کے نکلا ہوں کہ مر جانا ہے
اب کوئی راہ دکھا دے کہ کدھر جانا ہے
جسم سے ساتھ نبھانے کی مت امید رکھو
اس مسافر کو تو رستے میں ٹھہر جانا ہے
موت لمحے کی صدا زندگی عمروں کی پکار
میں یہی سوچ کے زندہ ہوں کہ مر جانا ہے
نشہ ایسا تھا کہ مے خانے کو دنیا سمجھا
ہوش آیا تو خیال آیا کہ گھر جانا ہے
مرے جذبے کی بڑی قدر ہے لوگوں میں مگر
میرے جذبے کو مرے ساتھ ہی مر جانا ہے
آج ڈاکٹر اسرار احمد کی بہت یاد آ رہی ہے۔
اس بزرگ نے 30 سال پہلے ہی ہمیں فتنے سے آگاہ کردیا تھا، آج ہمارے سات جوان اسی فتنے کی وجہ سے شہید ہوگئے جبکہ یہ سوشل میڈیا پر جشن منا رہے ہیں کہ کوئی معرکہ مار لیا
ڈاکٹر اسرار کی ایک ایک بات سچ ثابت ہو رہی ہے