اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے بارے میں یہ تأکید کی ہے ـــــ(کیونکہ) اُس کی ماں نے اُسے کمزوری پر کمزوری برداشت کرکے پیٹ میں رکھا، اور دو سال میں اُس کا دُودھ چھوٹتا ہے کہ تم میرا شکر اَدا کرو، اور اپنے ماں باپ کا۔ میرے پاس ہی (تمہیں) لوٹ کر آنا ہے۔
﴿سورۃ لقمان، ۱۴﴾
درد آئے گا دبے پاؤں
فیض احمد فیض
اور کچھ دیر میں ، جب پھر مرے تنہا دل کو
فکر آ لے گی کہ تنہائی کا کیا چارہ کرے
درد آئے گا دبے پاؤں لیے سرخ چراغ
وہ جو اک درد دھڑکتا ہے کہیں دل سے پرے
شعلہء درد جو پہلو میں لپک اٹھے گا
دل کی دیوار پہ ہر نقش دمک اٹھے گا
حلقہء زلف کہیں، گوشہء رخسار کہیں
ہجر کا دشت کہیں، گلشنِ دیدار کہیں
لطف کی بات کہیں، پیار کا اقرار کہیں
دل سے پھر ہوگی مری بات کہ اے دل اے دل
یہ جو محبوب بنا ہے تری تنہائی کا
یہ تو مہماں ہے گھڑی بھر کا، چلا جائے گا
اس سے کب تیری مصیبت کا مداوا ہوگا
مشتعل ہو کے ابھی اٹھیں گے وحشی سائے
یہ چلا جائے گا، رہ جائیں گے باقی سائے
رات بھر جن سے ترا خون خرابا ہوگا
جنگ ٹھہری ہے کوئی کھیل نہیں ہے اے دل
دشمنِ جاں ہیں سبھی، سارے کے سارے قاتل
یہ کڑی رات بھی ، یہ سائے بھی ، تنہائی بھی
درد اور جنگ میں کچھ میل نہیں ہے اے دل
لاؤ سلگاؤ کوئی جوشِ غضب کا انگار
طیش کی آتشِ جرار کہاں ہے لاؤ
وہ دہکتا ہوا گلزار کہاں ہے لاؤ
جس میں گرمی بھی ہے ، حرکت بھی توانائی بھی
ہو نہ ہو اپنے قبیلے کا بھی کوئی لشکر
منتظر ہوگا اندھیرے کی فصیلوں کے اُدھر
ان کو شعلوںکے رجز اپنا پتا تو دیںگے
خیر، ہم تک وہ نہ پہنچیں بھی، صدا تو دیں گے
دور کتنی ہے ابھی صبح، بتا تو دیں گے
۔۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
مَنْ لَمْ يَشْكُرِ النَّاسَ، لَمْ يَشْكُرِ اللَّهَ
جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا، وہ الله کا شکر ادا نہیں کرتا.
ترمذی 1955، 1954
(ابوداؤد 4811؛ السلسلة الصحيحة 455؛ مسند احمد 22182، 22191، 9945، 7495؛ مشکوٰۃ المصابيح 3025)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جس شخص کے قدم الله کی راہ میں غبار آلود ہوگئے، الله تعالیٰ اُسے دوزخ پر حرام کر دے گا.
بخاری 907
(بخاری 2811؛ ترمذی 1632؛ نسائی 3118؛ مسند احمد 15010، 16031؛ السلسلة الصحيحة 2142 مشکوٰۃ 3794)
خورشید فین نے ایک اور ٹیکنالاجی کا اضافہ کر دیا 3 گھنٹے بیٹری بیک اپ کے فین میں اضافہ کر دیا اب بجلی جانے کی صورت 3 گھنٹے فین بیٹری پر چلے گا۔
اور قیمت بھی بہت کم۔
News from Karachi Matters
فرشتے کہتے ہیں:
گھر تو جنت ہے، اور داعی (بلانے والے) محمد ﷺ ہیں. پس جس شخص نے محمد ﷺ کی اطاعت کی تو اُس نے الله کی اطاعت کی، اور جس نے محمد ﷺ کی نافرمانی کی تو اُس نے الله کی نافرمانی کی.
اور محمد ﷺ (اچھے اور برے) لوگوں کے درمیان فرق کرنے والے ہیں.
بخاری 7281
(مشکوٰۃ 144)
رسول الله ﷺ نے منذر بن عائذ اشج عبدالقیس ؓ سے فرمایا:
إن فيك خصلتين يحبهما الله: الحلم، والاناة
تم میں دو خصلتیں ہیں جو الله کو پسند ہیں: حِلم اور غور و فکر کرنا.
[حِلم: بُردباری، تحمل، نرم خوئی، ناخوشگوار باتوں کو برداشت کرنا، غصہ پی جانا.]
مسلم 117
(ترمذی 2011؛ احمد 9617)
حضرت علی بن ابی طالب ؓ فرماتے ہیں:
نبی اکرم ﷺ نے ریشم لیا اور اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑا اور سونا لیا اور اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑا، پھر فرمایا: "بلاشبہ یہ دونوں میری امت کے مَردوں پر حرام ہیں."
ابوداؤد 4057
(نسائی 5147 - 5150؛ ماجہ 3595؛ مسند احمد 8029؛ مشکوٰۃ 4394)
حُسین ؓ تم نہیں رہے تمہارا گھر نہیں رہا
مگر تمہارے بعد ظالموں کا ڈر نہیں رہا
مدینہ و نجف سے کربلا تک ایک سلسلہ
ادھر جو آ گیا وہ پھر اِدھر اُدھر نہیں رہا
صفیں جمیں تو کربلا میں بات کھل کے آ گئی
کوئی بھی حیلۂ نفاق، کارگر نہیں رہا
بس ایک نام – اُنؓ کا نام اور اُنؓ کی نسبتیں
جز اُن کے پھر کسی کا دھیان عمر بھر نہیں رہا
کوئی بھی ہو کسی طرف کا ہو کسی نسب کا ہو
جو تم سے منحرف ہوا، وہ معتبر نہیں رہا
افتخار عارف
قالَ النبی ﷺ:
1) ایک دوسرے سے قطع رحمی نہ کرو،
2) ایک دوسرے سے روگردانی نہ کرو،
3) ایک دوسرے سے بغض (نفرت) نہ رکھو،
4) ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، اور
5) آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ، جیسا کہ الله تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے.
مسلم 6539
(مسلم 6530؛ ماجہ 3849)
نبی ﷺ سے عاشوراء (10 محرم الحرام) کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا:
"میں الله سے امید رکھتاہوں کہ یہ پچھلے سال کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا."
مسلم 2746
(مسلم 2747؛ ابوداؤد 2425؛ ترمذی 752؛ ماجہ 1738؛ مشکوٰۃ 2044)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
مؤمن مؤمن کا آئینہ ہے، اور مؤمن مؤمن کا بھائی ہے. وہ اس کو نقصان سے بچاتا ہے، اور اس کی غیر موجودگی میں اس کی (جان، مال، عزت کی) حفاظت کرتا ہے.
ابوداؤد 4918
(الادب المفرد للبخاری 239؛ السلسلة الصحيحة 1116)
ادارتی تجزیہ
ڈبلیو ایچ او کی ایک نئی رپورٹ نے پاکستان کو دنیا میں ہیپاٹائٹس سی کے سب سے زیادہ کیس اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کی مختلف اقسام کے مجموعی طور پر پھیلاؤ کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر آنے والا ملک قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: https://t.co/GDAIGi2Lu2