فرنکفرٹ ائرپورٹ کے قریب ایک گاؤں جس کا نام ٹرائبر تھا وہاں کی رہائشی ایک بوڑھی عورت نے فرنکفرٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کے خلاف عدالت میں کیس دائر کر دیا
جس کی وجہ عورت نے کچھ یوں بیان کی
رات کے وقت جہازوں کا شور اتنا زیادہ ہوتا ھے کہ میں رات کو سو نہیں سکتی، جس کی وجہ سے میری اکثر طبعیت خراب رہتی ھے
عدالت میں جج نے اُس بوڑھی عورت کی پوری بات سننے کے بعد عورت سے پوچھا کہ آپ اب کیا چاہتی ھے
اس شور کے عوض آپ ائرپورٹ سے کچھ معاوضہ حاصل کرنا چاہتی ہیں یا ائرپورٹ سے دور ایک عدد گھر حاصل کرنا چاہتی ھے
عورت نے جواب میں کچھ یوں کہا
میں یہاں اپنے ذاتی گھر میں رہتی ہوں اور عرصہ دراز سے یہاں زندگی گزار رہی ہوں چونکہ اب میری طبعیت اس قدر شور برداشت نہیں کر سکتی اسلئے اس مسئلے کا کوئی اور معقول حل تلاش کیا جائے
اور ساتھ یہ بتایا کہ نا تو مجھے کوئی پیسوں کی ضرورت ھے اور نا ہی میں اپنا گاؤں چھوڑ کر کہیں جانا چاہتی ہوں
اس بات سے اُس وقت کے موجودہ حکام بھی بہت پریشان ہوئے کہ اب اس مسئلے کا کیا حل ہو سکتا ھے نا تو عورت یہاں سے جانا چاہتی ھے اور نا اتنے بڑے ائرپورٹ کو کہیں اور منتقل کیا جا سکتا ھے
ائرپورٹ حکام نے عورت کو کیس سے پیچھے ہٹ جانے کیلئے بےشمار فرمائش پیش کی ائرپورٹ سے دور اعلیٰ شان گھر کی فرمائش کی اور ساتھ بڑی رقم دینے کی فرمائش بھی کی لیکن وہ بوڑھی عورت اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی تھی
آخرکار تھک کر جج نے کہا اگر ہم آپ کی نیند کے ٹائم کو مینج کر لیں، مطلب رات کا ایک مخصوص ٹائم جب آپ سو رہی ہو تب ائرپورٹ پر کوئی فلائٹ نہیں اترے گی
کیا آپ کو یہ فیصلہ منظور ھے جس سے وہ عورت مطمئین ہوگئی اور تب سے لے کر آج تک فرنکفرٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات 11 سے لے کر صبح 5 بجے تک کوئی فلائٹس نہیں اترتی
یہ ھے وہ عزت وہ مقام وہ انصاف جو جرمنی اپنے عوام ٹیکس پیئر لوگوں کو دیتا ھے یہاں ہر انسان کے حقوق برابر ہیں اور ہر ایک کیلئے انصاف کا معیار یکساں ھے،
اور ہمارے یہاں انصاف صرف اشرافیہ اور انکے منظور نظر چند لوگوں کو ہی میسر ہے فقط۔ ایسے نہیں چلے گا۔
#آفاق_سومرو
🔸 میرے یونیورسٹی کے پُرانے کولیگز بتا رہے ہیں کہ ،
سرحد یونیورسٹی کے 35 سے زیادہ سٹوڈنٹس کو ہاسٹلز سے گرفتار کرکے ان پر تشدد ہو رہا ہے اور ان کے خلاف ایف آئ آرز کروا رہے ۔۔ احتجاج میں شامل لڑکیوں کو بھی یونیورسٹی سے نکالنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہے اور ان کے والدین سے رابطہ کرکے دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔
🔸 کیا یونیورسٹی میں کوئ ذمہ دار ایڈمنسٹریشن نہیں ہے جو سٹوڈنٹس کے حقوق کا تحفظ کرے ؟
🔸 سرحد یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کے لئے آواز اُٹھائیں پلیز
ایک دوست تعلیمی اداروں کو سپلائی کا کام کرتے ہیں. ایک دفعہ ان کے دفتر گیا ہوا تھا. وہاں تین ٹائپ رائٹر دیکھے تو حیرت ہوئی. پوچھا کہ یہ کیوں؟ اب تو ایک کمپیوٹر ہی کافی نہیں؟
جواب ملا، جس جگہ سپلائی کیلئے ہمارا مک مکا ہوچکا ہوتا ہے، انہیں تین کوٹیشنیں ہم نے ہی فراہم کرنی ہوتی ہیں. اس کیلئے ایک سے زیادہ فرمز بھی بنائی ہوتی ہیں اور ایک دوسرے سے بھی تعاون کرتے ہیں. مارکیٹ کے کسی اور دکاندار کو پتہ ہے کہ آرڈر تو ہمیں ہی ملنا ہے تو وہ ہماری مرضی کے نرخوں کی کوٹیشن بھیج دیتا ہے. اس کے کہنے پر ہم بھی بنا دیتے ہیں... لیکن ہم نے تین فرمز بنائی ہوئی ہیں. تینوں کے الگ الگ لیٹر ہیڈ اور لفافے موجود ہیں. یہ طے ہے کہ کس کمپنی کے لیٹر یا کوٹیشن کیلئے کون سا ٹائپ رائٹر استعمال کرنا ہے. مزید یہ کہ تینوں لفافے الگ الگ ڈاک خانے سے رجسٹری کرائیں گے. ہر فرم کا ڈاک خانہ بھی طے ہے. مزید یہ کہ پوسٹ بھی مختلف دنوں میں کریں گے.
یہی نہیں جب کسی اور کی کم ریٹ والی کوٹیشن بھی آجائے تو مک مکا والے ہمیں کوٹیشن بدلنے کا بھی موقع دیتے ہیں. "تمام لفافے ہمارے سامنے کھولے گئے" کی تحریر پر ان ماتحت افسروں نے دستخط کرنے ہوتے ہیں، جن کی اے سی آر مک مکا افسر نے لکھنی ہوتی ہے... ملک صاحب! کوئی کھانا کمانا چاہتا ہے تو اسے کوئی پیپرا رولز نہیں روک سکتے. بہت سے افسر ایماندار بھی ہوتے ہیں لیکن وہ بھی یہ سوچ کر یہ طریقہ قبول کرلیتے ہیں کہ وہ نہیں تو کوئی کلرک ان کے نام پر وصولی کرلے گا. سپلائیر نے یہ کھاتہ ذہن میں رکھ کر ریٹ لگائے ہوتے ہیں. ایماندار افسر کمیشن کی وہ رقم خود نہیں کھاتے، اس سے ادارے کی ضرورت کی کوئی ایسی چیز منگا لیتے ہیں جس کیلئے سرکاری فنڈز مہیا نہیں ہوتے. مثلاً ٹوٹے پھوٹے سامان کی ری پلیسمنٹ، ساؤنڈ سسٹم، ہینڈ پمپ، اضافی الماریاں، مائیکرو ویو، اے سی، فرج، فلٹر واٹر کولر.
وہ پڑے ہیں آپ کے پیپرا رولز
#رہے_نام_اللہ_کا
جو بات اس ملک کے صحافی اس ملک کے چوبیس لاکھ علماء کرام کو کرنی چاہیئے تھی ۔ وہ بات ایک ٹی وی اداکارہ نے کر دی ہے ۔ جن کا ہر لفظ سونے کی سیاہی سے لکھنے کے مترادف ہے ۔۔۔
حنا حیات خواجہ نے کہا ہے کہ آجکل میں جب بھی نماز پڑھنے کھڑی ہوتی ہوں میرے دل کا بوجھ بڑھ جاتا ہے ۔ دل رو پڑتا ہے کیونکہ میں دیکھتی ہوں اسلامی جمہوریہ پاکستان وہ پاک ملک جو مسلمانو کی خاطر بنا تھا ۔
وہاں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے ہمارے سیاست دان ہمارے حکمران جو بات بات پر اسلام کا تذکرہ کرتے ہیں ۔آپ تو ہمارے سر براہ ہیں آپ نے تو ہمارے سروں پر ہاتھ رکھنا تھا آپ ہماری چادریں کیوں اتار رہے ہیں ۔۔۔
آج جب میں دیکھتی ہوں سوشل میڈیا پر ہر جگہ خواتین کے ساتھ پکڑ دھکڑ ہورہی ہے ، کبھی یونیفارم میں ، تو کبھی بغیر یونیفارم میں مرد حضرات انہیں گاڑیوں میں دھکیل رہے ہوتے ہیں ۔
کبھی انہیں اغواء کیا جاتا ہے تو کبھی وہ کاروکاری ہورہی ہیں تو کبھی خودکشی کررہی ہوتی ہیں کبھی وہ ہراساں ہو رہی ہیں ، مرد اپنے گھر نہیں چلا پارہے ۔
ٹیکس پہ ٹیکس لگ رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ سانس لیں گے تو اس پر بھی ٹیکس لگے گا ۔ اگر درخت ہو گا تو اس پر بھی ٹیکس لگے گا کیونکہ وہاں سے اکسجن نکلتی ہے ۔
آپ کیوں بھول گئے ہیں ہمیں حکم ملا ہے حالت جنگ میں بھی عورتوں بچوں اور بزرگوں کو نقصان نہیں پہچانا ۔ یہ کیسا نظام ہے جیلوں میں لوگ بھرے ہوئے ہیں جرم ثابت نہیں ہوتا ۔ مگر سزائیں چل رہی ہیں ۔
یہ ظلم کا نظام ہے، یہ کفر کا نظام ہے۔ دین اسلام کا نہیں ہے ۔ یہ اللہ کا نظام نہیں ہے خدارا سمجھ جائیں سنبھل جائیں ۔
ابھی بھی وقت ہے بچا لیں اپنے ملک کو بچا لیں ، اپنے بچوں پر رحم کریں ، رحم کا صلہ رحم ہوتا ہے اللہ آپ پر بھی رحم فرمائیں گے غلطیوں کو تسلیم کریں ۔
عالمی طاقتوں سے نہ ڈریں اس طاقت سے ڈریں جو سب مٹاتا ہے ، سب بناتا ہے ۔ اس دنیا سے خالی ہاتھ جائیں گے ساتھ جاے گا تو صرف اعمال نامہ ۔۔۔۔۔۔
پاکستان کی مشہور اداکارہ حنا بیات خواجہ نے یہ بات کر کے ثابت کر دیا کہ چاہے آپ کسی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہوں جب آپ کے سامنے ظلم ہو رہا ہو تو آواز حق بلند کرنا فرض بن جاتا ہے ۔ سلام ہے حنا بیات خواجہ صاحبہ کو جنہوں نے پچیس کڑور گونگے بہروں کی ترجمانی کی ہے . افسوس سد افسوس
میڈم چیف منسٹر کی پیرا فورس
ریڑھی والے سے روزانہ 400 روپے کی دیہاڑی، 3 دن پیسے نہ دینے پر اہلکار نے ریڑھی ضبط کر لی، اب ریڑھی واپس کرنے کا 15 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ شیخوپورہ کے احسان سلامت کی دہائی
اپنا بچہ سمجھ کر ایک بار ضرور شئیر کریں۔۔۔!!
یہ معصوم بچہ نومبر 2025 میں فیصل آباد کے ڈی ٹائپ پولیس اسٹیشن کی حدود سے لاوارث حالت میں ملا تھا۔
یہ صرف اپنا نام “موسیٰ” بتاتا ہے، اس کے علاوہ اسے اپنے والدین، گھر، خاندان یا پتے کے بارے میں کچھ یاد نہیں۔
نہ ماں کا نام معلوم ہے، نہ باپ کا… نہ یہ جانتا ہے کہ اسکا گھر کہاں ہے۔
آج یہ بچہ ایک ادارے کی تحویل میں ہے، اسکی آنکھیں آج بھی اپنے ماں باپ کو ڈھونڈتی ہیں۔
ماں دن رات اپنے بچے کی جدائی میں تڑپ رہی ہوگی…
خدارا… اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں
ہوسکتا ہے آپ کا ایک شئیر موسیٰ کو اسکے گھر والوں تک پہنچا دے اور ایک بچھڑا ہوا لخت جگر خاندان کو دوبارہ مل جائے۔
کسی بھی اطلاع کی صورت میں نیچے درج نمبر پر واٹس ایپ کریں
03162529829
7 May 2026
#waliullahmaroof #Faisalabad #MissingChild
یار یہ کس مٹی کے بنے ہوئے لوگ ہیں؟ ان کا خمیر کس سے بنا ہوا ہے؟ ایسے باشرم، ذمہ دار، جوابدہ، عاجز اور عوام کے سامنے سہمے ہوئے حکمران کہاں سے ملتے ہیں؟
کینیڈا کے صوبے Ontario کے وزیر اعلی ڈَگ فورڈ سے صحافی نے سوال کیا کہ اگر آپ کو نئے جہاز کی ضرورت ہے تو آپ یہ جہاز کیوں بیچ رہے ہیں؟
اب آپ وزیر اعلیٰ کا جواب سنیں اور پھر اپنا سر پٹخیں کہ ہم پر کیسے کیسے ڈھیٹ، مفاد پرست، بے حس، سُن، خود غرض اور اقتدار پرست لوگ مسلط کئے جاتے ہیں۔
وزیر اعلی کا جواب:
“کیونکہ میرے عوام یہ نہیں چاہتے کہ میں نیا جہاز استعمال کروں اور میں اپنے عوام کی سنتا ہوں، مجھ سے غلطی ہوئی، مجھے لوگ فون کرتے ہیں جنہیں میں سنتا ہوں اور اگر میرے لوگ یہ نہیں چاہتے تو مجھے یہ قبول ہے، میں اپنے احتساب کو برا نہیں سمجھتا”
لاہور کی نجی سوسائٹی ویلنشیا میں ڈکیتی کی عجیب واردات،، واردات مین ہولیس کی گاڑی، ایلیٹ کی یونیفارم استعمال کی گئی،متاثرہ فیملی کے مطابق 10 افراد نے ڈکیتی کی اور بیٹے کو اغواء کر کہ لے گئے،نقدی 20 لاکھ،سونے کے زیورات،پاسپورت،گھر کے کاغزات،موبائل فونز سمیت قیمیتی اشیاء ساتھ لے گئے،واقعہ یکم اپریل کو پیش آیا متعلقہ تھانے درخواست دی تو کہا گیا کہ پیٹی بھائیوں کیخلاف کاروائی نہیں کر سکتے مجبور مان نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں گھر نام کرنے کے بدلے بیٹے کو چھوڑنے کا کہا گیا ہے،ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اغواء کار بلاخوف خطر 1 گھنٹے تک تسلی تشفی سے واردات کرتے رہے،باقی روداد درخواست میں پڑھی جاسکتی ہے۔۔۔
یہ جو روتا ہوا بھائی نظر آرہا ہے یہ ایک رکشہ ڈرائیور ہے کل جب پیٹرول 460 روپے ہوا
تو پورا دن سڑکوں پہ پھرتا رہا پیٹرول میں آضافہ کی وجہ سے سواریاں نہ ملیں اور جب آگے ٹریفک پولیس والوں نے ناکہ لگایا ہوا
تو ڈر گیا اور رونے لگا کہنے لگا کہ اب دو ہزار کا چالان روزانہ کر رہے ہیں جب گھر جاؤ تو بچے بھوکے ہوتے ہیں
اب نہ ہی جیب میں اتنے پیسے ہیں کہ آگے جاسکوں شاید ہمارا پیدا ہونا ہی جرم ہے ۔
تب اینکر بولا آپ تو رونے لگ گئے ہیں تو نوجوان لرزتی آواز میں بولا کہ گھر واپس بھی جا نہیں سکتا
ذمہ داریاں جو ہیں خود دیکھ لیں آگے کتنے ناکے لگے ہوئے ہیں نہ سواری مل رہی نہ ہی وہاں سے گزرا جاسکتا
نہ ہی یہ کام کرنے دے رہے غریب انسان کہاں جائے یقین مانیں دل ایسا تڑپ رہا ہے کہ بس نہ پوچھئے بے بسی کی
👈بتائیں کیا کیا جائے ؟؟؟
😓😓😪😥
اگر آپ اسلام آباد سے صرف تین گھنٹے کی مسافت پر ایسی وادی جانا چاہتے ہیں جہاں گھنے جنگلات، سرسبز چراگاہیں، خوبصورت دریا اور برف پوش چوٹیاں موجود ہوں، تو ان گرمیوں میں آپ کو وادیٔ سرن کا رخ کرنا چاہیے۔
اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے، ہزارہ موٹروے پر گاڑی موڑ لیں اور اچھڑیاں انٹرچینج سے ایکسپریس وے چھوڑ کر شاہراہِ قراقرم سے جبوڑی روڈ اختیار کریں۔ دریائے سرن کے ساتھ ساتھ ڈرائیو کرتے ہوئے، تقریباً آدھے گھنٹے میں آپ وادیٔ سرن کے اندر ہوں گے۔
یہ F-35 کی فوٹیج کی تصاویر ہیں جسے ایرانی ایئر ڈیفنس نے نشانہ بنایا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ میزائل کے کچھ ٹکڑے انجن کے اندر داخل ہو گئے اور انجن کو نقصان پہنچا، لیکن طیارے کا ڈھانچہ زیادہ تر ٹھیک نظر آ رہا ہے۔
یہاں اصل پوائنٹ یہ نہیں کہ آیا F-35 گرایا گیا یا نہیں، اصل بات یہ ہے کہ ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم امریکہ کے بیسٹ Stealth طیارے کو Detect کرنے، فالو کرنے، ٹارگٹ لاک کرنے اور نشانہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔
یہ امریکہ کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔ اب امریکہ کو دور سے نشانہ بنانے والے مہنگے میزائلوں کا سہارا لینا پڑے گا اور عام طیاروں سے کام چلانا پڑے گا، جبکہ F-35 کو بے فکر ہو کر استعمال کرنے سے ہاتھ کھینچ لے گا
یہ امریکہ کے لئے بہت بری خبر ہے
امریکہ اسکو چھپائے گا
آپ نے اس خبر کو وائرل کرنا ہے
آپکی ایک لائک ایک ری پوسٹ پوری دنیا میں امریکہ اور اسرائیل کو ایکسپوز کرسکتی ہے
ابھی ری پوسٹ کریں لائک کریں
کل موٹر وے پر سفر کے دوران ایک بار پھر یہ احساس ہوا کہ اس ملک میں اگر کسی کی حکمرانی ہے تو وہ لا قانونیت کی ہے ۔اپ اگر قانون پسند شہری ہیں تو آپ کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ آپ چپ چاپ وہ گناہ بھی اپنے سر لیتے جائیں جو آپ نے کبھی کیے ہیں نہیں ۔یہ گناہ آپ کے گلے اس لیے بھی پڑ سکتے ہیں کہ کسی صاحب اختیار کو آپ کی شکل پسند نہ ہو یا آپ کا سڑک پر اس کے سامنے سے گذرنا ہی اس کو ناگوار گذرے اور آپ معتوب ٹھہریں ۔کل اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج کے قریب موٹروے پولس کے انسپکٹر نے ہماری گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا ۔ڈرائیور نے جو پروفیشنل ڈرائیور ہے اور دن رات انہی شاہراہوں پر گاڑی چلاتا ہے فوری اشارے کی تعمیل کی اور گاڑی کی سپیڈ ،سیٹ بیلٹ وغیرہ سب چیزوں کو ایک نظر پھر دیکھا سب کچھ قانون اور ضوابط کے مطابق تھا ۔۔پٹرولنگ انسپکٹر صاحب سے روکنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے انتظار کا مشورہ دیا ۔اس دوران وہ ایک اور گاڑی روک کر اس کے ڈرائیور سے محو تکرار رہے ۔۔کوئی دس منٹ کے انتظار کے بعد وسیم اختر صاحب ہماری طرف آئے اور کہا کہ آپ چالان کی ٹکٹ لیں ۔جرم پوچھا تو کہا کہ آپ نے لین کی خلف ورزی کی ہے اور گاڑی تھرڈ لین میں چلائی ہے ۔ہم نے عرض کی حضور جب آپ نے ہمیں روکا ہم تو سیکنڈ لائن میں تھے اور پورے سفر میں ہم نے قانون کی کہیں خلاف ورزی نہیں کی اور گاڑی میں ڈرائیور اکیلا نہیں ہم تین بندے ہیں ۔۔انسپکٹر صاحب نے فرمایا جو بھی ہے آپ کو جرمانہ مبلغ ایک ہزار روپیہ دینا ہو گا ۔ہم نے پوچھا کیا آپ نے ہمیں خلاف ورزی کرتے دیکھا ہے ،؟جواب ملا نہیں ،ہم نے پوچھا کوئی کیمرہ گواہی ہے؟ جواب ملا کیمرے ہر جگہ تھوڑی ہیں ۔ہم نے مزید ادب سے پوچھا پھر آپ ہم پر فرد جرم کیسے لگا رہے ہیں ؟ ۔۔۔انسپکٹر صاحب نے فرمایا کہ اصل میں آپ کے پاس سے ایک گاڑی گذری ہے اس میں ایس پی صاحب تھے انہوں نے مجھے کہا ہے اس گاڑی والے کا چالان کر دو ۔ہم نے کہا کہ ایس پی صاحب نے ہمارا کوئی جرم بھی بتایا ہے ؟انسپکٹر وسیم صاحب بولے بھائی میں ان سے آپ کا جرم پوچھنے کا مجاز نہیں انہوں نے کہہ دیا چالان کر دو تو بس صاحب کا حکم سر آنکھوں پر ۔۔۔ہم نے بے بسی سے درخواست کی کہ ہماری ایس پی صاحب سے بات کروا دیں تاکہ ہم اپنا جرم جان سکیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ مجھ سے بات نہیں کر رہے آپ سے میں کیسے بات کراؤں ۔ساتھ ہی کہا کہ یہ دوسری گاڑی جو روکی ہے وہ بھی اپنا جرم پوچھ رہا ہے اور ایس پی صاحب بات نہیں کر رہے بس انہوں نے کہہ دیا ہے کہ ان کا چالان کر دو تو بس آپ کا چالان ہو گا ۔ہم نے مزید اصرار کی کوشش کی تو انسپکٹر صاحب نے فرمایا کہ آپ نے چالان کی ٹکٹ نہ لی تو میں آپ کا ڈرائیونگ لائسنس کینسل کردوں گا اور اگر آپ نے لائسنس بھی نہ دیا تو کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر کرا دوں گا ۔ہم نے ان دھمکیوں کی قانونی حیثیت جاننے کی کوشش کی تو جھنجھلائے ہوئے انسپکٹر نے کہا کہ سر ایک ہزار روپے کی کیا اوقات ہے آپ کی اتنی بڑی گاڑی ہے آپ ایک ہزار کا چالان کروا لیں میری نوکری کا مسئلہ ہے، ایس پی ظفر صاحب میری بات نہیں سنیں گے میں نے آپ کا چالان نہ کیا تو میری وردی اتروا دیں گے ۔۔۔۔۔۔انسپکٹر کی دھمکیوں کے بعد لجاجت اور مجبوری کا اظہار اور پھر اپنے وقت کا ضیاع دیکھتے ہوئے ہم نے ایک ہزار کی ٹکٹ لی اور چل پڑے ۔سارے راستے یہ سوچتے رہے کہ اختیار ہو تو ایس پی ظفر جیسا کہ جب صاحب سلامت کی سواری موٹروے پر آئے تو باقی لوگ سر جھکا کر اور ہاتھ باندھ کر سڑک کنارے کھڑے ہو جائیں یا پھر جرمانے اور تذلیل کے لیے تیار ہو جائیں ۔واضح رہے کہ یہ پاکستان کے ایک شاندار اور سپر سٹار ادارے موٹروے کے ایک افسر کا کروفر ہے ۔۔۔۔باقی اداروں کے بیوروکریٹس کی فرعونیت کا کیا عالم ہے یہ میرے جیسا عام آدمی روز بھگتتا ہے اور پھر بھی مایوس نہیں ہوتا ۔افرین ہے
جنیف قمر صاحب کے وال سے۔
@NHMPofficial
#NHA
@CMShehbaz@abdul_aleemkhan
#Motarwaypolice