🔴 امدادی سامان کی کمی کے بعد غزہ میں امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی شرمناک ویڈیو فوٹیج
▪️ اسرائیلی فوجی امداد لینے والے ایک فلسطینی کو جان بوجھ کر فائرنگ کر کے شہید کر دیتے ہیں اور اس کی مکمل موت واقع ہونے تک طبی امداد کو وہاں پہنچنے سے روکتے ہیں-
میں غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں جاری قتلِ عام، جس میں اب تک 40 ہزار سے زائد بےگناہ فلسطینی شہید جبکہ بہت سوں کو جان بوجھ کر بھوک کا شکار کرکے موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے، کی شدید ترین الفاظ میں مسلسل مذمت کرتا آیا ہوں۔
دنیا بھر سےلوگوں کےفوری جنگ بندی کےمطالبےکے باوجود طاقتورممالک/حکومتیں ٹس سےمس نہیں ہورہیں جبکہ اسرائیل پوری ڈھٹائی سے تمام انسانی قوانین، جنگی قواعدوضوابط، قتلِ عام کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے کنونشن کےساتھ جینیوا اور ویاناکنونشنز کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے۔ وقت آ گیاہے کہ عالمی قائدین (اسرائیل سے) فوری اور مکمل جنگ بندی کا مطالبہ ہی نہ کریں بلکہ اس مطالبے پر عملدر آمدبھی یقینی بنائیں۔
اس باب میں مسلم قیادت ایک قدم آگے بڑھ کر ایک مؤثر کردار ادا کرے کیونکہ غزہ کے باشندے مسلم اُمّہ سے اپنی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں کہ وہ اس (وحشت و بربریت) کے خلاف آواز اٹھائیں اور اقدام کریں۔
#IStandWithGaza
کشمیر سے یکجہتی اور اس کے حق آزادی کی سربلندی کیلئے اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کا ناقابل فراموش خطاب ہر پاکستانی کے دل کی آواز! #KashmirSolidarityDay
القسام بریگیڈز نے طوفان الاقصی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایلیٹ فورس کے رکن کو آر پی جی کے ساتھ سیدروت میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔