رسول اللہ ﷺ نےفرمایا:
قیامت آنے سے پہلے مال و دولت کی اس قدر کثرت ہو جائے گی اور لوگ اس قدر مالدار ہو جائیں گے کہ اس وقت صاحب مال کو اس کی فکر ہو گی کہ اس کی زکوٰۃ کون قبول کرے اور اگر کسی کو دینا بھی چاہے گا تو اس کو یہ جواب ملے گا کہ مجھے اس کی حاجت نہیں ہے۔
(بخاری،۱۴۱۲)
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
میری امت میں میرے ساتھ سب سے زیادہ محبت کرنے والوں میں وہ لوگ (بھی) ہیں جو میرے بعد ہوں گے ، ان میں سے (ہر) ایک یہ چاہتا ہوگا کہ کاش! اپنے اہل وعیال اور مال کی قربانی دے کرمجھے دیکھ لے۔
(مسلم، ۷۱۴۵)
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں:
رسول اللہﷺ کے بارے میں شمار کیا جاتا تھا کہ آپﷺ ایک ہی مجلس میں، اٹھنے سے پہلے، سو سو مرتبہ یہ دعا پڑھتے تھے:
رَبِّ اغْفِرْ لِي وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ
ترمذی 3434
(ابوداؤد 1516؛ ماجہ 3814؛ ؛ نسائی 458؛ مشکوٰۃ 2352)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سو مرتبہ اللہ اکبر کہو، یہ تمہارے لئے نکیل ڈالی ہوئی مقبول اونٹنیوں کے برابر ہوگا ( جو تم اللہ کے راستے میں دو )
السلسلہ صحیحہ ٢٨٥٥
لوگ پوچھتے ہیں، تیرا محبوب کون ہے؟
میں کہتا ہوں، کچھ رشتے اعلان کے محتاج نہیں ہوتے، وہ دعاؤں میں محفوظ ہوتے ہیں۔
ہیرا جیب میں ہو تو مٹھی بند رکھی جاتی ہے،
اور عزت دار لوگ اپنی عزتوں کو تماشا نہیں بناتے، انہیں پردے میں رکھتے ہیں۔
محبت کا شور کرنا محبت نہیں،
محبت تو وہ خاموشی ہے جو دل میں رہ کر بھی ساری دنیا سے زیادہ بولتی ہے۔
#ʄᛕꫝꪖꪀ᥊ꪖᦔꪖʄ
تم جانِ مدعا ہو، ایک حسنِ دلربا ہو
اِتنا تو میں کہوں گا
میری ہی اِس غزل کا رنگین قافیہ ہو
ایک بات تم سے پوچھوں، بولو، جواب دو گے؟
یہ حسن، یہ جوانی، سرکار، کیا کرو گے؟
ہونٹوں کی #مسکراہٹ، بیچو، خرید لوں گا
منظور ہو تو بولو انمول دام دوں گا
لیکن ایک بار مسکرا دو
#اردو_زبان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جو درجے میں روزے، نماز اور زکاۃ سے بڑھ کر ہے؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں ، آپ نے فرمایا: آپس میں صلح کرا دینا
سنن ابو داوود ٤٩١٩- صحیح
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ایک صحیح حدیث میں آتا ہے کہ ایک بوڑھی عورت رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس وقت آپ ﷺ میرے پاس تشریف فرما تھے۔
رسول اللہ ﷺ نے اس سے پوچھا: ’’تم کون ہو؟‘‘
اس نے عرض کیا: ’’میں جُثامہ مُزَنیہ ہوں۔‘‘
تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’نہیں، بلکہ تم حَسّانہ مُزَنیہ ہو!‘‘
پھر آپ ﷺ نے اس سے پوچھا: ’’تم سب کیسے ہو؟ تمہارا کیا حال ہے؟ ہمارے بعد تم لوگوں نے کیسے دن گزارے؟‘‘
اس نے عرض کیا: ’’میں آپ پر قربان، میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، ہم بخیریت ہیں، یا رسول اللہ!‘‘
جب وہ عورت چلی گئی تو میں نے عرض کیا: ’’یا رسول اللہ! آپ نے اس بوڑھی عورت پر اتنی خصوصی توجہ فرمائی!‘‘
تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’یہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے زمانے میں ہمارے پاس آیا کرتی تھی، اور بے شک پرانے تعلقات کو نبھانا ایمان کا حصہ ہے۔‘‘
ان معانی کی ایک ایک تفصیل دل کو اپنا اسیر بنا لیتی ہے! ❤️
@iLmeLahooti
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کو کبھی کوئی غم یا پریشانی پہنچے اور وہ کہے:
اے اللہ میں تیرا بندہ ہوں ، تیرے بندے کا بیٹا ،تیری بندی کا بیٹا ہوں،میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے، میرے بارے میں تیرا فیصلہ نافذ ہونے والا ہے ،میرے بارے میں تیرا
فیصلہ انصاف پر مبنی ہے، میں تجھ سے تیرے ہر اس نام کے ساتھ سوال کرتا ہوں جو تو نے اپنے لئے رکھا ہے، یا جو تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے، یا اپنی کتاب میں نازل کیا ہے یا اپنے پاس غیب میں اسے محفوظ رکھا ہے کہ تو قرآن کو
میرے دل کی بہار، میرے سینے کا نور، میرے غم کو دور کرنے والا، اور میری پریشانی اور غم کو لے جانے والا بنا دے۔ تو اللہ تعالیٰ اس کی پریشانی اور غم دور کر دے گا اور اس کی جگہ کشادگی عطا کر دے گا۔ پوچھا گیا: اے اللہ کے رسولﷺ! کیا ہم اسے یاد نہ کر لیں؟ آپ نے فرمایا:کیوں نہیں ۔جو شخص اسے سنے، اسے چاہیئے کہ اسے یاد کر لے۔
السلسلہ صحیحہ حدیث ٢٩٢٨