امن و سلامتی کے سب سے بڑے علمبردار سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر پر حوثیوں کے حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے،مدینۃ الرسول پر حملہ ایک شہر پر نہیں بلکہ عالم اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے۔
مسلم حکمرانوں اور امت مسلمہ کو مصلحتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے یکجاں ہوکر حملہ آوروں کا مقابلہ کرنا ہوگا،آج اگر حرمین شریفین کے لئے متحد نہیں ہوں گے تو پھر کب ہوں گے،حرمین شریفین ہماری وحدت کی علامت ہیں،جس کی حرمت کے لئے اپنی جان و مال اور اولاد کی قربانی کو باعث فخر سمجھتے ہیں،یہی چیزیں جمعیۃ علماء اسلام کے اغراض و مقاصد کا حصہ ہیں۔
مملکت سعودیہ کے عوام،خادم الحرمین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ حملہ صرف آپ کے شہر اور ملک پر نہیں،امت مسلمہ پر حملہ ہے،امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے تحفظ و حرمت کے لئے مملکت سعودیہ اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
لبیک اللّٰہم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک۔
اس حرمت کے لیے تو جان بھی قربان، مال بھی قربان اور سب کچھ قربان ہے۔ ❤️🩹
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہمارے ایمان، عقیدے اور دل کی دھڑکن ہیں۔ ان مقدس مقامات کی حرمت ہمارے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔ اللہ تعالیٰ حرمین شریفین کو ہمیشہ امن، سلامتی اور اپنی خاص حفاظت میں رکھے۔ آمین۔