ئینِ پاکستان ریاست کا ایک مقدس ڈاکومنٹ۔
پھر آئین کے آرٹیکل 240B کی مسلسل بے توقیری کیوں ؟
آئینِ پاکستان پہ عمل کریں اور صوبائی افسران کو اُن کا حق دیں۔
@MaryamNSharif@GovtofPunjabPK
کیا یہ کھُلا تضاد نہیں ؟
————————-
* ایک طرف کفایت شعاری اور سمارٹ گورننس کے دعوے دوسری طرف کروڑوں کے اخراجات؟
* عوام اور افسران کے درمیان ایک اور دیوار ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر؟
* ایک ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے اخراجات کا تخمینہ ساڑھے چارکروڑ سے زائد؟
عوامی خزانے پر نئے تجربے کب تک ؟
@MaryamNSharif@GovtofPunjabPK
پنجاب کی صوبائی انتظامی ٹرانسفر پوسٹنگ کے فیصلے کون کر رہا ہے ؟
پنجاب کے اصل صوبائی انتظامی افسران کو دیوار سے لگانے کی سازش کون کر رہا ہے ؟
صوبے میں انتظامی بُحران پیدا کرنے کی کوشش کس کے مفاد میں ہے ؟
کُھلی انصافی کر کے میوزیکل چیئر کا کھیل کون کھیل رہا ہے ؟
اپنے چند منظورِ نظر آفیسرز کو ملتان سے فیصل آباد، اور فیصل آباد سے پنڈی، پنڈی سے لاہور۔۔ بال سمیع اللہ سے کلیم اللہ اور کلیم اللہ سے سمیع اللہ کے پاس کون گھُما رہا ہے ؟
اپنے سرکاری ٹینور سے زائد عرصہ پنجاب میں ایک ہی سیٹ پر رہنا کیا آئینی، قانونی اور اصولی لحاظ سے غلط نہیں ؟
پی ایم ایس پنجاب کے افسران اس صورتحال پہ اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں اور جلد ہی مشاورت سے آئیندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے۔
پی ایم ایس آفیسرز پنجاب
@MaryamNSharif
ی ایم ایس ایسوسی ایشن پنجاب – اعلامیہ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس
—————————————————————
مورخہ 16 اپریل کو پی ایم ایس ایسوسی ایشن پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دفترِ ایسوسی ایشن میں منعقد ہوا، جس میں بیس کے قریب سینئر پی ایم ایس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صدر پی ایم ایس ایسوسی ایشن جناب قمر قیصرانی نے کی۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے پی ایم ایس افسران کو درپیش مسائل، بالخصوص ترقیوں (Promotions) میں تاخیر اور انتظامی ناانصافیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
صدرِ اجلاس نے شرکاء کو آگاہ کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے گریڈ اٹھارہ سے گریڈ انیس اور گریڈ سترہ سے گریڈ اٹھارہ کے پروموشن بورڈز منعقد نہ ہونے کے باعث افسران میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، جس کے پیشِ نظر آئندہ لائحہ عمل پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔
ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اس متفقہ اعلامیے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
• اجلاس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود پی ایم ایس افسران کے مذکورہ پروموشن بورڈز منعقد نہیں کیے گئے۔
• شرکاء نے کہا کہ موجودہ چیف سیکرٹری کی جانب سے 1200 سے زائد پی ایم ایس افسران کی نمائندہ تنظیم کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
• اہم انتظامی عہدوں پر جونیئر پی اے ایس افسران کی تعیناتی جبکہ سینئر پی ایم ایس افسران کو او ایس ڈی بنانے یا غیر اہم عہدوں پر لگانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
• وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن آف گڈ گورننس کو ان پالیسیوں کے باعث نقصان پہنچنے کی نشاندہی کی گئی۔
• گریڈ 20 کی آسامیوں پر گریڈ 18 کے افسران اور گریڈ 21 کی آسامی پر گریڈ 22 کے افسران کی تعیناتی کو انتظامی بے ضابطگی قرار دیا گیا۔
• چند سینئر افسران کے مبینہ گٹھ جوڑ اور زائد از ٹینیور اہم عہدوں پر تعیناتیوں پر بھی سخت اعتراض اٹھایا گیا اور فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا۔
• اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر چند دنوں میں مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو گڈ گورننس کو متاثر کرنے والی پالیسیوں اور کرداروں کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
• قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سخت احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
• حکومت پنجاب کی کفایت شعاری پالیسی کے پیش نظر جنرل باڈی اجلاس کو وقتی طور پر ملتوی کرنے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
متفقہ مطالبات:
• پی ایم ایس افسران کے پروموشن بورڈز کا فوری انعقاد۔
• پوسٹنگز میں امتیازی سلوک کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی۔
• ذاتی مفادات کے لیے اور بجٹ میں منظور شُدہ سیٹوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیٹوں کی اپ گریڈیشن اور ڈاؤن گریڈیشن کی پالیسی کا فوری خاتمہ۔
• سول سرونٹس ایکٹ کے سیکشن 9 کےغلط استعمال کے ذریعے (کیونکہ سول سرونٹ ایکٹ وفاقی افسران پر لاگو ہی نہیں ہو سکتا ) جونیئر پی اے ایس افسران کی اعلیٰ گریڈ میں تعیناتیوں کا سدباب۔
• ہاؤس الاٹمنٹ اور سروس لون کی پالیسیوں میں پی ایم ایس افسران کے ساتھ برابری کا سلوک۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پی ایم ایس افسران اپنے جائز حقوق کے حصول اور ایک منصفانہ، شفاف اور مؤثر نظامِ حکمرانی کے قیام کے لیے ہر آئینی و قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
(پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن پنجاب )
@MaryamNSharif@CS_Punjab@GovtofPunjabPK
Injustices to PMS.. A Storm is Brewing
————————————————————-
PSB meetings are repeatedly convened and then postponed again and again. For PMS officers, this has turned into a continuous cat-and-mouse game and yet another “truck ki batti ke peechay” situation.
This persistent delay has created deep resentment, anger, and frustration among PMS officers. A storm is brewing. If this situation is not addressed urgently, it may lead to a serious administrative crisis in Punjab.
The current approach of the Chief Secretary Punjab reflects extreme discrimination and injustice toward PMS officers. We strongly demand to end this sheer injustice and discrimination.
@GovtofPunjabPK@MaryamNSharif@CS_Punjab
The Provincial Management Service Officers Association (PMSA), Punjab, has issued Notification appointing senior officers to the Advisory Board of PMS Officers Association.
The following distinguished officers have been appointed to provide guidance, mentorship, and institutional support to the Association:
•Mr. Manzoor Hussain Nasir
•Mr. Naveed Shahzad Mirza
•Mr. Suhail Anwar Chaudhary
•Mr. Suhail Shahzad
•Mr. Tariq Mehmood Awan
The Association expresses its confidence that the experience and wisdom of these senior officers will further enhance institutional unity and professional excellence.
PMS Officers Association Punjab
میری نظر میں تاریخ کی سب سے تلخ اور تکلیف دہ تصویر جس میں ایک بوڑھا باپ اپنے جوان بیٹے کی لاش کو بازوں میں سکت نا ہونے کی وجہ سے رسی ڈال کر سیلابی جگہ سے نکال رہا ہے۔
بوڑھے باپ کی اس بےبسی پر دل پھٹ سا گیا ہے۔۔😪
اقتدار کے ایوانوں اب بھی وقت ہے جاگ جاؤ لوگ پکار رہے ہیں