@Mian_JavedLatif میاں جی شاباش تھوڑا حوصلہ رکھیں اور ہر کسی کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ ثابت کرنا بند کر دیں ہمیں پتہ ہے آپ کے پیچھے ہمیشہ پورا بازو رہا ہے ایسٹبلشمنٹ کا اور جب تھوڑا سا پھدکنا اسٹارٹ کرتے ہو اگل�� بازو اندر پورا مروڑ دیتے ھیں اور پھر آپ کئی پھدک ختم ہو جاتی ہے ۔
پاکستان کے محب وطن شہریوں کے سامنے یہ معاہدہ جو حکومت پاکستان وزیراعظم پاکستان کی ہائی پاور کمیٹی نے جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مورخہ تین اکتوبر 2025 کو کیا تھا اور مطالبات جائز قرار دیتے ھوئے ان پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔محب وطن پاکستانیوں نو ماہ چھ دن گزرنے کے باوجود اس معاہدہ پر حکومت پاکستان نے عمل درآمد نہ کیا ۔جس کے بعد احتجاج کی کل دی گئی تھے۔مطالبات آپ لوگ غور سے پڑھیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ ایکشن کمیٹی نے چاند پر گھر نہیں مانگا تھا۔
#RightsMovementAJK
مظفرآباد میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر خواجہ فاروق احمد کی رہائش گاہ پر رات گئے چھاپہ ایک فرد کے گھر پ�� کارروائی نہیں، بلکہ ایک منتخب پارلیمانی نمائندے، جمہوری اقدار اور عوام کے حقِ نمائندگی پر حملہ ہے۔
جب ایک پارلیمانی لیڈر کے گھر کی چادر و چار دیواری بھی محفوظ نہ رہے تو یہ سوال صرف ایک سیاسی جماعت کا نہیں رہتا، بلکہ پورے جمہوری نظام، قانون کی بالادستی اور شہری آزادیوں کا بن جاتا ہے۔
منتخب نمائندوں کو خوفزدہ کرنے، اختلافِ رائے کو دبانے اور عوامی حقوق کی آواز کو خاموش کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کی یہ روش قابلِ مذمت ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ چھاپوں، دھمکیوں اور سیاسی انتقام سے نہ نظریات ختم ہوتے ہیں اور نہ عوام کی آواز دبائی جا سکتی ہے۔
پارلیمانی لیڈر کے گھر پر چھاپہ دراصل پارلیمان کی حرمت، عوام کے مینڈیٹ اور جمہوری اصولوں پر حملہ ہے، اور ایسے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوتے آئے ہیں اور مزید ناکام ہوں گے۔
#کشمیر_کی_آواز_بند_نہ_کرو #گولی_کیوں_چلائی
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس، ن لیگ، پی پی پی، جے کے پی پی، اسلامی انقلاب کی علمبردار جے یو آئی اور جماعت اسلامی کی قیادت نے اے پی سی میں عوامی ایکشن کمیٹی کو طاقت کے ذریعے کچلنے پر زور دیا ہے۔
نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ
@NabilaIrshad
لندن میں ہزاروں اوورسیز کشمیریوں کا لانگ مارچ
اوورسیز کشمیری ریاست کا اہم ستون ہیں- ریاست میں فورسز کی جانب سے اس ظلم و بربریت کا مقصد حکمرانوں کے ناجائز مفادات کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کا ہر صورت کُچلنا ہے-
لیکن ہم یہ عہد کر چکے ہیں کہ سر کٹا دیں گے ان کے ظُلم کے آگے نہیں جُھکیں گے۔عمر نذیر کشمیری
اڑھائی منٹ کی اس ویڈیو میں عمر نزیر کشمیری نے ایجنسیوں کے کالے چینل کا نفرت انگیز پراپیگنڈا تباہ کر دیا۔ غور سے سنیے ہمارے کشمیری بھائی کیا کہہ رہے ہیں۔ باقی ظلم کے شکار ناراض لوگ پاکستان میں بھی سخت شکوے کرتے رہتے ہیں۔
🚨راولاکوٹ میں قتل عام کے بعد جب شہداء کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تو وہ دردناک مناظر
قاسم سوری نے اپنے ویلاگ میں چلا دیے، راولاکوٹ میں بڑا ظلم کیا گیا ہے
وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور ان کے سرپرست ہوش کے ناخن لیں، آگ سے نہ کھیلیں ،اکتوبر 2025 کا کشمیریوں کیساتھ ہونے والا معاہدہ جس پر موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور تین وفاقی وزراء کے دستخط موجود ہیں پر فوری عملدرآمد کریں۔۔
کشمیر ایکشن کمیٹی کے لیڈرشپ نذیر کشمیری اور شوکت میر صاحب کے بیانات،تقاریر، موقف انتہائی مثبت، جمہوری، قانونی اور امن کا ہے،ان کیخلاف بھا��تی ایجنٹ کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے،کشمیریوں کیخلاف سرکاری ذرائع سے منصوبہ بند زہریلا پروپیگنڈہ بند کیا جائے۔
بے گناہ کشمیریوں کا خون بہانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
تشدد کی انکوائری کے لیے ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
راولاکوٹ میں 60،000 ہزار سے زیادہ مرد، خواتین ، پیر و جواں پر امن مظاہرین کا تین دن سے جاری پر امن احتجاج اور دھرنا سیکیورٹی ای��و نہیں ہے ۔
راولاکوٹ میں جمع شہری نہ مخالف فریق ہیں، نہ انتہا پسند، نہ غیر ملکی ایجنٹ، اور نہ ہی پاکستان کے عوام کے خلاف کوئی اقدام کر رہے ہیں۔ یہ آزاد جموں و کشمیر کے شہری ہیں جو تحریری معاہدوں پر عمل درآمد، جوابدہ حکمرانی، منصفانہ نمائندگی، بنیادی حقوق کے تحفظ اور ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
موجودہ صورتحال کی بنیادی وجہ وعدوں اور معاہدوں پر تاخیر سے اور نامکمل عمل درآمد ہے، خاص طور پر 3 اور 4 اکتوبر 2025 کے معاہدۂ مظفرآباد پر۔ اسی تناظر میں منظم، سنجیدہ اور نیک نیتی پر مبنی مذاکرات کی فوری بحالی ناگزیر ہے، تاکہ مزید کشیدگی روکی جا سکے اور پُرامن و پائیدار حل کی طرف پیش رفت ہو۔
#RightsMovementAJK #KashmiriLivesMatter