ممکن نہیں کہ ساتھ نبھائیں تمام عمر
ممکن بھی کس طرح ہو ، کہ دونوں ذہین ہیں
میں اِن دنوں بہت سے مسائل میں ہوں گھِری
تُو نے بچھڑنا ہے تو یہ دن بہترین ہیں
🥺🥀
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیں
اک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
تو محبت سے کوئی چال تو چل
ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
کیا خبر میں نے چاہتوں میں فراز
کیا گنوایا ہے کیا ملا ہے مجھے
#Ûmêë#سوچ_کا_سفر