مکارمِ اخلاق کی عمدگی کی دعا
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ
اے اللہ ! میں تجھ سے نیک کام بجا لانے اور برے کام چھوڑ دینے کی ( ہمت ) کی درخواست کرتا ہوں۔
{مشکوۃ المصابیح۔۷۲۶}
کردہ اور ناکردہ کاموں کے شر سے پناہ کی دعا
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ
اے اللہ! میں نے جو کام کیے ہیں ان کے شر سے اور جو کام میں نے نہیں کیے ان ( سب ) کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
{صحیح مسلم ۔ ۶۸۹۸}
زندگی سے عاجز آ جانے پر دعا
اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتْ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتْ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِيُ
اے اللہ! مجھے اس وقت تک زندہ رکھ ��ب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو اور مجھے وفات دے جب موت میرے لیے بہتر ہو۔
{صحیح مسلم۔۶۸۱۴}
اللہ تعالی سے بار بار استغفار کی ایک دعا
رَبِّ اغْفِرْ لِي وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ
اے میرے رب ! مجھے بخش دے اور ( رحمت کے ساتھ ) میری طرف رجوع فرما۔ بلاشبہ تو بہت زیادہ توبہ قبول فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
{سنن ابی داؤد۔۱۵۱۶}
سیدنا سلیمانؑ کی دعا
رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي ۖ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ
میرےپروردگار!میری بخشش فرمادےاورمجھےایسی سلطنت بخش دے جومیرے بعدکسی اورکیلئے مناسب نہ ہو۔بیشک تیری اور صرف تیری ہی ذات وہ ہے جو اتنی سخی داتاہے۔
{سورۃ ص۔۳۵}
بیوی بچوں سے دینی و دنیاوی فیض کی دعا
رَبَّنَا هَبۡ لَـنَا مِنۡ اَزۡوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ اَعۡيُنٍ وَّاجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِيۡنَ اِمَامًا
اے ہمارے رب! ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا دے۔
{سورۃ الفرقان۔ ۷۴}
یہ ایک حقیقت ہے جسے سمجھ لینا ہی دانائی ہے:
رشتے دل سے چلتے ہیں، اور کاروبار اصول سے۔
جب دل اور اصول کی حدیں آپس میں گڈمڈ ہو جائیں، تو اکثر نہ تعلق سلامت رہتا ہے اور نہ لین دین۔
رشتوں کی بنیاد محبت، اعتماد اور اپنائیت پر ہوتی ہے۔ وہاں مقصد ایک دوسرے کو جوڑنا، سہارا دینا اور تعلق کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔
مگر کاروبار ایک الگ دنیا ہے یہاں جذبات نہیں بلکہ واضح اصول، شفاف حساب اور مضبوط نظم و ضبط کامیابی کی بنیاد ہوتے ہیں۔
اسی لیے اجنبی کے ساتھ کاروبار کرنا بظاہر آسان ہوتا ہے، کیونکہ وہاں:
توقعات محدود ہوتی ہیں
اصول واضح ہوتے ہیں
اور فیصلے جذبات کے بجائے حقیقت پر کیے جاتے ہیں
جبکہ رشتوں میں اکثر یہ جملہ سب کچھ خراب کر دیتا ہے:
"چلو چھوڑو، اپنے ہی تو ہیں…"
یہی نرمی بعد میں غلط فہمی، نقصان اور دل آزاری کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔
دانشمند لوگ کیا کرتے ہیں؟
وہ رشتوں کو رشتہ ہی رہنے دیتے ہیں، اور کاروبار کو کاروبار۔
وہ محبت کو اس کی جگہ دیتے ہیں، اور لین دین کو اس کے اصولوں کے مطابق چلاتے ہیں��
یاد رکھیں:
جہاں تعلق ہو وہاں نرمی آتی ہے
اور جہاں پیسہ ہو وہاں وضاحت ضروری ہوتی ہے
اگر ان دونوں کو بغیر حکمت کے ملا دیا جائے، تو نتیجہ اکثر شکوے، دوریاں اور ٹوٹے ہوئے تعلقات کی صورت میں نکلتا ہے۔
یہ سو�� ہمیں رشتوں سے بدگمان نہیں بناتی، بلکہ ہمیں سکھاتی ہے کہ:
ہر تعلق کی ایک حد اور ایک دائرہ ہوتا ہے۔
اکثر پیسے کا نقصان پورا ہو جاتا ہے،
مگر دلوں میں پڑی دراڑیں آسانی سے نہیں بھرتیں۔
اصل دانائی یہی ہے:
ایسے فیصلوں میں احتیاط برتی جائے، جہاں ایک غلط قدم
صرف مال ہی نہیں، بلکہ ایک قیمتی رشتہ بھی چھین سکتا ہو۔
برے پڑوسی اور بری بیوی سے پناہ کی دعا
اللهم! إِنَّي أَعُوذُ بِك مِن جَارِ السُوء، وَمِن زَوْجٍ تُشَيِّبني قَبْلَ الْمَشِيْبِ
اے اللہ ! میں برے پڑوسی سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور ایسی ( بد خصلت ) بیوی سے پناہ چاہتا ہوں جو بڑھاپے سے پہلے مجھے بوڑھا کر دے۔
{مسند احمد۔۲۷۹۹}
ہم چھوٹی عمروں کے تھکے ہوئے لوگ ہیـــں، لیکن ہمیں یقین ہے کہ:
"لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا"
"ﷲﷻ کسی بھی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیـــں ڈالتا"
ہم چھوٹی عمروں کے تھکے ہوئے لوگ ہیـــں، لیکن ہمیں یقین ہے کہ:
"لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا"
"ﷲﷻ کسی بھی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیـــں ڈالتا"