میری قسمت میں بھی ایسا کوئی سجدہ کر دے
جو میرے سارے گناہوں کا مداوا کر دے
ساری دنیا سے چرا کر مجھے اپنا کر دے
میری مٹی کو خدایا سونا کر دے
میں تیرا چاہنے والا ہوں مگر ہے حسرت
جن کو تو چاہتا ہے مجھے بھی ویسا کر دے
ایک نظر اپنے گنہگار پہ کرکے مولا
اپنی رحمت کا حقدار ہمیشہ کر دے
ایک رکشے کے پیچھے یہ اشتہار دیکھا، سوچا یہ ماں باپ زندگی کے ایک ایک لمحے میں کس کرب سے گزر رہے ہوں گے، کم سے کم ان کے لئے اتنا تو کیا جا سکتا ہے کہ ہم کوشش کریں یہ تصویر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔ پروردگار جلد اس بچے کو اپنے ماں باپ سے ملوائے۔ آمین