بیرسٹر سید علی ظفر کا شرمناک اور افسوسناک ٹویٹ، موصوف نے بڑے ہی شرمناک اور بزدلانہ انداز میں چیئرمین عمران خان کی جگہ بانی پی ٹی آئی لکھا اور یہ موصوف سینیٹر ہیں، سینیٹر صاحب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ پاکستان تحریکِ انصاف چیئرمین عمران خان کی پارٹی ہے، عمران خان تحریکِ انصاف ہے اور تحریکِ انصاف عمران خان ہے یہ بانی اپنے پاس سنبھال کر رکھیں اور بہادر بنیں۔
موصوف لکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار پارلیمانی پارٹی کو سونپ دیا گیا 27 اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ مذاکرات ہونگے یا احتجاج کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی تک رسائی، خواتین کی رہائی اور علاج سمیت اہم امور پر فیصلے کیے جائیں گے، جبکہ پارٹی کی آئندہ حکمتِ عملی بھی طے کی جائے گی۔
سینیٹر صاحب کہتے ہیں کہ پارٹی کے فیصلے اب پارلیمانی پارٹی کرے گی مطلب یہ کہ ساری سیاست اب صرف پارلیمانی پارٹی کرے گی، ایسا پوری دنیا میں کہیں نہیں ہوتا ہے ہر سیاسی جماعت کی مرکزی سینیئر قیادت کی سیاسی کمیٹیاں ہوتی ہیں جو چیئرمین کی ہدایات پر فیصلے کرتی ہیں اور پارلیمانی گروپ کو بھی وہ چلاتی ہیں، پارلیمانی پارٹی کا کام صرف پارلیمان سے متعلق معمالات سے ہوتا ہے، یہ ایک نیا شوشہ اور سوچا سمجھا منصوبہ ہے کہ تحریکِ انصاف کی جو سینیئر قیادت آرمی اسٹیبلشمنٹ کی سختیوں اور فسطائیت کیوجہ سے پارلیمان میں نہیں پہنچ سکی جو جیلوں میں قید ہیں جو روپوشی کی زندگی گزار رہے ہیں جو جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں سختیاں برداشت کر رہے ہیں ان سب کے فیصلوں کو اہمیت نہ دی جائے، ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے اور اس سے بھی نبٹ لیں گے، عمران خان کو مائنس کرنے والا کوئی بھی حربہ آج تک کامیاب نہیں ہوا اور نہ ہی آگے کبھی کامیاب ہو گا، پارٹی میں فیصلے سیاسی قیادت کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔
#PakistanUnderMartialLaw
عمران خان صاحب کی آنکھ آپریشن کے باوجود خراب ہے اور کوئی بہتری نہی آئی-
یوتھ ونگ عمران خان صاحب کی صحت کے حوالے سے حکومتی مجرمانہ غفلت پہ ملک گیر احتجاج کرے گی -
پی ٹی آئی کی تمام لیڈرشپ اور ورکرز سے درخواست ہے کہ جلد از جلد لونگ مارچ کا فیصلہ کر لیں-
إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون
میرے بہت ہی پیارے، بچپن کے دوست اور بھائی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے ڈائریکٹر جنرل کاشف زمان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، انتہائی مضبوط اعصاب کا مالک کاشف موذی بیماری کینسر سے جنگ ہار گیا، نمازِ جنازہ کل بروز بدھ بعد نماز ظہر 1:30 بجے امام اعظم مسجد G-10/2 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 31، گلی نمبر 22، G-10/2 اسلام آباد میں ہو گی۔
اللہ رب العزت انہیں غریق رحمت فرمائے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے قیامت کے دن ہم سب کو نبی کریم ﷺ کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے۔ آمین.
تمام دوست و احباب سے نماز جنازہ میں شرکت، کاشف زمان مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی درخواست ہے۔
محترم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی صاحب، محترم پی ٹی آئی جنرل سیکٹری سلمان اکرم راجہ صاحب، محترم اپوزیشن لیڈر (قومی اسمبلی) محمود خان اچکزئی صاحب، محترم اپوزیشن لیڈر (سینیٹ) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب،
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
آپ کو 8 فروری کامیاب شٹر ڈاؤن پر مبارکباد۔ یاد رہےکہ کپتان عمران خان صاحب کی صحت کا بہت سنگین معاملہ ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اُنکی صحت کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں، عمران خان کو فوری طور پر اسپیشلسٹ علاج کی ضرورت ہے۔
میں ایک بار پھر آپ سے عاجزانہ مؤدبانہ درخواست کرتا ہوں کہ آپ عمران خان کی طبی بنیادوں پر فوری رہائی سے متعلق عملاً اقدامات کریں۔
آپ سے عاجزانہ اور مؤدبانہ درخواست ہے کہ فوری طور پر درج ذیل اقدامات کیے جائیں:
1) برائے مہربانی عمران خان کی طبی بنیادوں پر فوری رہائی کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد پاس کریں۔
2) براہ کرم اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بھی بات کریں اور ان سے درخواست کریں کہ وہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں عمران خان کی طبی بنیادوں پر فوری رہائی کی قرارداد کو پیش کرنے کی اجازت دیں۔
3) اسپیکر پنجاب اسمبلی سے بھی یہی درخواست کریں۔
4) مذکورہ بالا کے علاوہ، براہ کرم پشاور ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ، لاہور ہائیکورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ، اور سپریم کورٹ میں طبی بنیادوں پر عمران خان کی فوری رہائی کے لیے ایک پٹیشن دائر کریں۔ آزاد کشمیر میں بھی اپنے ہم منصبوں سے بات کریں اور آزاد کشمیر میں بھی ایسا ہی کرنے کی درخواست کریں۔
5) پی ٹی آئی کے منتخب اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سیاستدانوں کا ایک وفد مشرق وسطیٰ، برطانیہ، یورپ، کینیڈا اور امریکہ بھیجیں اور ان سے کہیں کہ وہ بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقات کریں اور ان سے درخواست کریں کہ آپ اُنکے پارلیمنٹ اور سینیٹ فلور میں بطور مہمان ملک کے منتخب سیاستدان خطاب کرکے عمران خان کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنا چاہتے ہیں۔ ممکن ہے کہ کچھ ویسٹرن مُمالک آپ کو اپنی پارلیمنٹ اور سینیٹ میں بات کرنے کی اجازت دے دیں؛ کوشش تو کریں!
کم از کم مذکورہ بالا تمام کام کریں جو ایک سیاسی جماعت اور سیاستدان عمومی طور پر کرتے ہیں۔
فقط فیلڈ مارشل فیلڈ مارشل کھیلنے سے کوئی نتیجہ خیز پیش رفت نہیں ہونے والی؛ تھوڑا کام سیاسی رسمی لکھت پڑت والا بھی کریں، یہ بھی پاکستانی نظام میں کرنا بہت ضروری ہوتا ہے اور ان کاموں کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔
خان صاحب کی صحت سے متعلق ایمرجنسی کو سمجھیں اور عمران خان کی میڈیکل گراؤنڈ پر فوری رہائی کا بندوبست کروائیں۔ آپ کو ہی کپتان عمران خان کے لئے اِس نظام میں سے گُنجائش نکالنی ہے؛ کپتان کو فقط حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا یا کسی معجزات کے انتظار میں بیٹھنے سے کپتان کو ان طبی حالات میں جیل میں قیدِ تنہائی میں رکھنا ہرگز قابلِ قبول نہیں ہے۔
ہمیں کپتان سے بہت پیار ہے، ہم اُنکو ایسے حالات میں نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ کچھ مؤثر عملی اور نتیجہ خیز اقدام اٹھائیں گے، جزاك اللهُ خيرًا
#FreeImranKhan
@SohailAfridiISF@salmanAraja@Aleema_KhanPK@Noreen_KhanPK@ShahidkhattakSk@ShafiJanPTI@AllamaRajaNasir@MKAchakzaiPKMAP
General Asim Munir Sb, As per media reports , Imran Khan is in illegal detention & now diagnosed with CRVO (Central Retinal Vein Occlusion) – a serious eye condition that can cause permanent vision loss if untreated. Doctors demand hospital treatment, but jail authorities (under your command) are delaying it. This is a MEDICAL EMERGENCY! Immediately allow proper treatment & end this injustice. #FreeImranKhan #MedicalEmergency @OfficialDGISPR@UNHumanRights@hrw@amnesty
”ہم لوگ اپنی مرضی سے نہیں آئے۔ ہمیں زبردستی وادی تیراہ سے نقل مکانی کا کہا گیا ہے۔ علاقے میں امن تھا۔“ نقل مکانی پر مجبور کیے جانے والے تیراہ متاثرین کی گفتگو
آواز اٹھائیں 🚨
صحافی اسد اللہ خان نے دعوٰی کیا ہے کہ خان صاحب کی آنکھ میں CRVO نامی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے اور اس کا علاج صرف ہسپتال میں ممکن ہے
سوشل میڈیا اس پر زیادہ سے زیادہ شور مچائیں کہ ڈاکٹر عاصم کو فوری طور پر خان صاحب کے میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے
وزیر خاص محسن نقوی کی درخواست مسترد
انٹرپول نے شہزاد اکبر کو القادر ٹرسٹ کیس میں بری کر دیا۔
ان کی تفصیلات انٹرپول کے ریکارڈ سے حذف کر دی گئیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر داخلہ اور احتساب انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کے جنرل سیکرٹریٹ نے مشہور القادر ٹرسٹ کیس میں شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا ہے، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ وہ اب "انٹرپول نوٹس یا ڈفیوژن کے تابع نہیں" ہیں۔
یہ مقدمہ پاکستان کی وزارت داخلہ کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔جیورپورٹ
Interpol clears Shahzad Akbar in £190m Al-Qadir Trust case https://t.co/OxzoCCmzTj
بلاگ نامہ
عاصم منیر 2030 تک ہے اقتدار میں جس نے انقلاب لانا ہے لے آئے، منیب فاروق
عمران خان قید تنہائی میں ہے، کچھ لوگوں کی اذیتیں ہیں ، کچھ ہزار مارے جائیں گے ، کچھ کروڑ مزید غربت میں دھنس جائیں گے جس کی وجہ سے خدا نا کرے ایسا کبھی ہو ورنہ خواہش تو ہے کہ یہ ذہنیت 2030 تک نہیں 2040 تک چلنی چائیے۔ اگر چار سال میں فوج اس وقت لیرو لیر ہوئی پڑی ہے ، فوجی فاونڈیشن بکنا شروع ہوگیا ہے، فوج سے نفرت ہر گزرتے دن عروج پر ہے تو 2030 ، میں کیا صورتحال ہوگی اور پھر 2040 میں کیا ہوگے وہ تو سوچ کر ہی مزہ آجاتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی یوٹیوبرز سے ملاقات
میرا ذاتی خیال تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر یوٹیوبرز سے بند کمروں میں ہونے والی ملاقاتوں میں کچھ پریزنٹیشنز چلائیں گے ، کچھ جیو پالیٹکل حالات سامنے رکھیں گے ، کچھ پاکستان کی معیشت کی صورتحال کچھ آف دی ریکارڈ کہانیاں ڈالیں گے، کچھ اعداد و شمار دیں گے کہ کیسے ہم نے غزہ فوج بہت مجبوری میں بھیجی یا تیراہ میں آپریشن کیوں ضروری ہے۔ لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر نے وہ جھوٹ بولے جو بچہ بھی سن کر اعتبار نا کرے۔ اس کے دو مطلب نکلتے ہیں۔ فوج ان یوٹیوبرزکو رتی برابر اہمیت نہیں دیتی اور انکو محض مہرے کے طور پر استعمال کرنا چاہ رہی تھی۔ فوج کے پاس کوئی جواز کوئی دلیل باقی نہیں بچی۔ صاف جھوٹ۔
امریکہ ایران صورتحال
امریکہ نے جلد یا بدیر ایران کے خلاف ایک اور فوجی کاروائی کرنی ہے۔ یہ امریکہ کا ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کا آئیڈیل وقت ہے۔ ایران کی غزہ ، لبنان ، شام ہر جگہ سے پراکسیز ختم ہوچکیں۔ مشرق وسطی بشمول پاکستان امریکہ کے قدموں میں بیٹھا ہوا ہے۔ امریکہ نے احتجاجی مظاہروں کو ہوا دینے کی بہت کوشش کی کامیابی نہیں ملی۔اب امریکہ کے پاس حملے کا ہی آپشن بچا ہے۔ امریکہ کے اندر ٹرمپ کچھ بڑا نہیں کرپارہا۔ معیشت زیادہ اچھی نہیں چل رہی۔ ٹیرف پر ٹیرف نے غیر یقینی بھی پیدا کی ہے اور مہنگائی بھی۔ آئس کے خلاف بھی مظاہرے۔ ایسا نہیں ہے کہ ٹرمپ غیر مقبول ہوگیا ہے۔ لیکن بہرحال اسکی مقبولیت خطرے میں ہے۔ مڈ ٹرم الیکشنز آرہے ہیں۔ لہذا امریکہ کے اندر ناکامیوں کو وہ امریکہ سے باہر کسی طرح کی کامیابیوں میں بدلنے کی کوشش کرے گا۔ لہذا ہر دو امکانات امریکی حملے
انس رضوی کی گرفتاری
تحریک لبیک کی طاقت احتجاج ، ریلیاں اور جلسے جلوس تھی۔ تحریک لبیک کے خلاف ہونے والے کریک ڈاون نے اس ساری قوت کو کچل ڈالا ہے۔ تحریک لبیک کے پاس اوورسیز یا پھر سوشل میڈیا کی بھی وہ طاقت نہیں لہذا تحریک لبیک کی جانب سے کسی سیاسی ہلچل کا امکان صفر ہے۔ ایسے میں انس رضوی کی گرفتاری ظاہر کی جارہی ہے۔ میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ فوج نے انکو الگ الگ رکھ کر دونوں بھائیوں میں سے انس کو توڑ لیا ہے یا کوئی فلم چلا لی ہے۔ ( فوج ایسی فلمیں چلانے میں بہت ماہر ہے)۔ اگر انس رضوی عنقریب کسی عدالت میں ، کسی بیان میں اس عسکری جھوٹ کی تصدیق کردیں کہ وہ روپوش ہوگئے تھے تو اسکا مطلب ہے کہ اگلی ساری واردات بھی پھر عسکری ہی ہوگی۔
وما علینا
اس سٹوری کیمطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے جیل کی سزا پانے والے ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ایڈوکیٹ ھادی سے متعلق آج کمرہ عدالت میں قابلِ اعتراض ریمارکس دئیے ہیں جو کسی صورت بھی ہائی کورٹ کے ایک چیف جسٹس کو زیب نہیں دیتا۔
اب ایسے ریمارکس کے بعد پہلے ہی عدالتی جبر اور نا انصافی کا شکار ایمان اور ھادی کو اپنی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت پشاور یا کسی بھی دوسری ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کی سپریم کورٹ میں درخواست دینی چاہئیے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بظاہر ایڈوکیٹ ایمان مزاری سے ذاتی رنجش رکھتے ہیں جسکا پسِ منظر اُنکی ایمان مزاری ایڈوکیٹ سے کمرہ عدالت میں بدکلامی کا ایک واقعہ ہے جسکے بعد چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کیخلاف ایمان مزاری نے حراسگی کی شکایت بھی درج کرائی تھی۔
آج کا واقعہ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سول کیس کی سماعت کے دوران وکلاء ہڑتال کا معاملہ سامنے آگیا
آج وکلاء ہڑتال ہے بار نے ہڑتال کی کال دی رکھی ہے ، وکیل قیصر عباس گوندل ایڈوکیٹ
کس بات پر آج ہڑتال ہے ، میری عدالت میں تو سب پیش ہو رہے ہیں، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا استفسار
بار کے وکلاء کی گرفتاری پر آج ہڑتال ہے ، وکیل قیصر عباس گوندل
اس کیس میں سیکرٹری بار نے بھی پیش ہونا تھا لیکن ہڑتال کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے ، وکیل قیصر عباس
میں کیس میں اپنی طرف سے حاضر ہوں لیکن سیکرٹری بار منظور ججہ پیش نہیں ہوئے ، وکیل قیصر عباس گوندل
کون سے وکلاء گرفتار ہوئے ہیں ، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا استفسار
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گرفتار ہوئے ہیں ، وکیل قیصر عباس گوندل
کیا آپ انھیں وکلاء سمجھتے ہیں ، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا استفسار
چیف جسٹس کے استفسار پر وکیل خاموش رہے
اگر اپ انھیں وکلاء سمجھتے ہیں تو چیمبر میں آکر اظہار رائے دے سکتے ہیں ، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر
وکلاء ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی
پچھلے چند دنوں میں میرے بیٹوں کے کزنز، شاہریز اور شیرشاہ (علیمہ خان کے بیٹے)، کو ان کے چھوٹے بچوں کے سامنے گھروں سے اغوا کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ ان کے دوسرے کزن حسن نیازی کو ایک سال سے زیادہ عرصے سے فوجی جیل میں رکھا گیا ہے۔ حکومت نے میرے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر وہ اپنے والد سے ملنے پاکستان گئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ کسی بھی ریاست کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ سیاسی انتقام کے لیے خاندانوں کو نشانہ بنائے۔ جمائما گولڈ سمتھ
@Jemima_Khan #ShahrezKhan
https://t.co/QWatI6bToJ
@ImranKhanPTI " ہارتا وہ ہے جو ہار مان لیتا ہے
اور مایوس وہ ہوتا ہے جس کو اللہ پر یقین نہیں ہوتا۔
دنیا کی سب سے بڑی طاقت خدائے بزرگ و برتر کی زات ہے۔
جو شخص بھی اللہ کی وحدانیت پر یقین رکھتا ہے وہ نا مایوس ہوتا ہے اور نا ہی ہارتا ہے۔
#باہر_نکالو_خان_ہمارا